موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
Texas کے شہر San Antonio میں مابدولت کی سواری رکی ہے ۔ بہت اچھا موسم ہے ۔ نہ سردی نہ گرمی ، بادل چھائے ہوئے ہیں ۔ جن کی اوٹ سے کبھی کبھی سورج جھانک لیتا ہے ۔
اندر کا موسم ۔۔۔۔۔۔ ہممممم ۔۔پھر کبھی سہی ۔
 

سارہ خان

محفلین
کراچی میں تو عجیب سا موسم ہے ۔۔ کبھی گرمی لگتی ہے اور کبھی ہلکی سی ٹھنڈ ۔۔ :rolleyes:

دسمبر آگیا پر سردی کا کچھ اتا پتا نہیں ابھی تک ۔۔:roll:
 

تعبیر

محفلین
آج ہماری طرف بھی صبح برف باری تھی جس کی وجہ سے گاڑیوں کے دروازے نہیں کھل رہے تھے اور پیدل چلنے میں خاصی دشواری ہوئی تھی

اندر کا موسم بور، نڈھال

کون نیا ٹاپک پوسٹ کرے اس لیے یہیں پوچھ لیتی ہوں
پلیز مجھے کوئی بتا دے کہ تکبیریں کب پڑھنی ہیں اور مجھے بھول بھی گیا ہے کہ کیا پڑھنا ہے
آجکل گھر پر اکیلی ہوں تبھی کوئی بتانے والا نہیں ہے اس لیے آپ لوگوں کو ثواب کمانے کا موقع دے رہی ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
اگر تو عید الاضحی کی تکبیریں پوچھ رہی ہیں، تو یکم ذی الحج سے دس ذی الحج تک بہت ثواب کا کام ہے۔

اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر و للہ الحمد
 

تعبیر

محفلین
جزاک اللہ شمشاد جی
جی اسی کا پوچھا تھا یکم تو گزر گئی چلیں اب شروع کرتی ہوں
اگر طریقہ بھی بتا دیں پڑھنے کا تو اللہ اپ کا بہت بھلا کرے گا
 

شمشاد

لائبریرین
طریقہ کیا ہونا ہے۔ جب بھی وقت ملے کثرت سے پڑھتی رہیں۔ خاص کر ہر نماز کے بعد ضرور پڑھیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی یہ ویٹ اسنو کیا ہوتی ہے اسنو تو اسنو ہے

ویٹ سنو سے مراد ہے کہ عموماً جب درجہ حرارت مثبت زون میں ہو اور پھر بھی برف پڑے تو وہ جزوی طور پر پگھلی ہوئی زمین تک پہنچتی ہے۔ یعنی اندر سے برف کا گالا لیکن باہر سے پوری طرح‌ٹھوس نہیں۔ برف کے گالے اور پانی کے قطرے کی درمیانی حالت سمجھ لیں۔ یہ برف کافی بھاری ہوتی ہے اور زیادہ پھسلن پیدا کرتی ہے
 

ابوشامل

محفلین
کراچی میں گزشتہ چند دنوں سے موسم کافی معتدل ہو چکا ہے۔ اس وقت درجۂ حرارت 31 درجہ سینٹی گریڈ (88 درجہ فارن ہائیٹ) ہے۔ پنکھے اور اے سی چل رہے ہیں :)
بادل آئے ہوئے ہیں، ایک دو روز میں بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں آج موسم اچھا ہے۔ بڑی اچھی دھوپ ہے۔ اگرچہ ہوا چل رہی ہے لیکن ٹھنڈی نہیں۔
 

وجی

لائبریرین
جس کا تھا انتظار وہ آگئی یعنی بارش کراچی میں شروع ہوگئی ہے اب امید ہے کہ موسم کچھ سرد ہوگا انشاء اللہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top