موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
باہر کا موسم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گزشتہ ایک دو دنوں سے سردی کی شدت میں‌کمی آئی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اور اندر کے موسم کا لکھا ہی نہیں ۔۔۔۔۔

یہاں حسبِ معمول ہی ہے جیسا کل تھا ویسا ہی آج ہے۔ اندر کا بھی اور باہر کا بھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
دھوپ نکلی ہوئی ہے۔ ہلکی ہلکی ہوا بھی چل رہی ہے۔ ہوا میں ہلکی سی خنکی بھی ہے۔ اندر کا بھی یہی عالم ہے۔
 

عندلیب

محفلین
موسم تو ٹھیک ہی ہے ، بس اندر کا موسم جو بہت گرم ہے ٹھنڈا کرنے کی ناکام کو شش میں لگی ہوں‌، پتہ نہیں کیسے لوگ ہیں جن کو صرف اپنے ملک اور اپنے جذبات کی پڑی ہے ، دوسروں کے جذبات اور جانوں کی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے ۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
موسم تو ٹھیک ہی ہے ، بس اندر کا موسم جو بہت گرم ہے ٹھنڈا کرنے کی ناکام کو شش میں لگی ہوں‌، پتہ نہیں کیسے لوگ ہیں جن کو صرف اپنے ملک اور اپنے جذبات کی پڑی ہے ، دوسروں کے جذبات اور جانوں کی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے ۔۔۔

آپ کی پچھلی پوسٹ سے اتفاق تھا، اس پوسٹ سے نہیں
 

زین

لائبریرین
کوئٹہ میں نفسیاتی امراض سے متعلق کل ایک عالمی کانفرنس منعقد ہوئی تھی،دنیا بھر سے آنے والے مختلف ڈاکٹروں خصوصاًپاکستانی ڈاکٹروں کی تقاریر سن سن کر تو میں بھی نفسیاتی مریض بن گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
باہر کا موسم بہت اچھا ہے ، سردی کی شدت کم ہے جبکہ اندر کا موسم بہتر ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو موسم بہت اچھا ہے۔ نہ سردی نہ گرمی اور ہوا بھی ٹھہری ہوئی ہے۔ اندر کا موسم اس سے بھی زیادہ اچھا ہے۔
 

زین

لائبریرین
باہر موسم اچھا ہے اور اندر کا موسم ملک کے حالات کو دیکھ کر خراب ہوگیا ہے
 

تعبیر

محفلین
بہت شکریہ شیئر کرنے کا۔ آپ کے حکم کا انتظار رہے گا۔

معذرت کہ کچھ تاخیر ہو گئی

حکم کیسے دے سکتی ہوں آپ کو

بس تصاویر والے سیکشن میں بھی کچھ سلسلے شروع کرنے کاارادہ ہے آپ کے تھرو

آپ اتنی کمال تصویریں پوسٹ کرتے ہیں تو کیوں نا ایک نیا سلسلہ شروع کریں جس میں کوئی سی ایک تصویر ہو اور باقی سب اس پر کوئی دلچسپ کمنٹ کریں

اس کے علاوہ ایک اور سلسلہ ہو جس میں کوئی سا ایک عنوان/تھیم ہو اور باقی سب نیٹ سے سرچ کر کے وہاں اس عنوان کے مطابق تصویر پوسٹ کیں

تاریخ گزرنے کے بعد نتائج کا اعلان بھی ہو
 

زین

لائبریرین
بہت زبردست آئیڈیا ہے ۔۔ میں بھی اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرونگا۔

--------------
@موضوع@

باہر کا موسم بہتر ہے
اور اندر کا موسم بقول شاعر


شاید کوئی خواہش روتی رہتی ہے
میرے اندر بارش ہوتی رہتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بارشوں کو روکو، نہیں تو سیلاب آ جائے گا۔

یہاں اندر اور باہر دونوں موسم حسب معمول ہی ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top