موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو آج موسم بہت اچھا ہے ٹھنڈ ہے تو سہی لیکن بہت ہی معمولی سی۔
اندر کا موسم بہت بہتر ہے۔
 

طالوت

محفلین
خواشگوار اندرونی و بیرونی دونوں !
خواتین و حضرات سے گزارش ہے کہ درجہ حرارت زمین کا بیان کیا جائے ناکہ مریخ یا کسی اور سیارے کا ۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
ظہیر بھائی البرٹا میں منفی چالیس تک جانے کا امکان۔ اور البرٹا زمین پر ہی ہے۔ کوئی بات نہیں لکھ لینے دیں، گرمیوں میں ان سے پوچھیں گے۔
 

طالوت

محفلین
البرٹا وغیرہ کا موسم دیکھ کر تو مریخ کا کوئی حصہ لگتا ہے ۔۔ میرے تایا زاد بھی مونٹریال سے البرٹا "ہجرت" کر گئے ہیں ، اور موسم کو کوستے رہتے ہیں ۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں سے کچھ گرمی وہاں بھجوانے کا بندوبست کریں تا کہ وہ آپ کو دعائیں دیا کریں۔
 

حسن علوی

محفلین
یہاں بھی سردی نے حد کر دی، انگلستان کی پچھلی ایک صدی کا ریکارڈ ٹوٹ چکا ھے، پچھلے ایک ہفتے سے مسلسل برفباری ہو رہی ھے باہر نکلنا محال ہو گیا، درجہ حرارت منفی بارہ:(:(:(
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن یہاں تو آج موسم بہت ہی بدل گیا ہے۔ سویٹر جیکٹ بھی اتر گئے ہیں۔ ہیٹر بھی بند ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو اچھی خاصی کم ہو گئی ہے۔ اگر یہی حال رہا تو اگلے ہفتے سے پنکھے چلنا شروع ہو جائیں گے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top