موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
پچھلے کچھ روز سے سردی میں کمی واقع ہوئی ھے۔ بارشوں کا سلسلہ جاری ھے۔ درجہ حرارت دو سے پانچ کے درمیان رہتا ھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
عزیز امین ہاں تو موسم خاصا بدل گیا ہے۔

یہاں البتہ خاصی سردی ہو گئی ہے۔ ہیٹر لگا ہوا ہے، کمبل اوڑھا ہوا اور ہاتھ میں گرما گرم چائے کا کپ ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
سردی کی شدّت میں کسی قدر کمی واقع ہوئی ھے۔ درجہ حرارت منفی سے نکل کر مثبت ہو چکا ھے۔ شام سے بارش ہو رہی ھے۔ اندر کے موسم کی تو بات ہی نرالی ھے :)
 

زیک

مسافر
آج اور کل اس سیزن کے ٹھنڈے‌ترین دن۔ اس وقت منفی 12 سینٹی‌گریڈ ہے اور صبح تک منفی 17 تک جائے گا اور کل کے دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی منفی 5 ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو موسم قدرے بہتر ہو گیا ہے۔ ہیٹر بند کر دیا ہے۔ دھوپ بہت اچھی نکلی ہوئی ہے۔ ہوا بھی نہیں چل رہی۔
 

ماوراء

محفلین
باہر تو برف پڑ رہی ہے۔اور اللہ کے فضل سے منگل تک مسلسل برف ہی برف ہے۔
اس وقت منفی آٹھ درجہ حرارت ہے۔ اندر کا موسم بھی آجکل نہایت سرد چل رہا ہے۔
 

ملائکہ

محفلین
سارہ جی نے تو ویسے لکھ ہی دیا ویسے یہ میرا کام ہوتا ہے:silent3: مگر ٹھنڈ ہے یہاں پر بہت زیادہ بھی نہیں ٹھنڈی ہوا کی وجہ سے موسم سرد ہے:thumbsup4:
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں بھی موسم بہت اچھا ہے۔ کڑاکے کی دھوپ اور سردی بھی نہیں۔ لیکن دفتری امور کی انجام دہی کی وجہ سے دھوپ سے لطف اندوز نہیں ہو سکا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top