ساقی۔
محفلین
پبلک لائبریری اور فیس؟
یہ پاکستان ہے ۔ یہاں چھے سو سکیورٹی فیس دے کر سات، آٹھ سو کی کتاب لے جاتے ہیں لو گ اور مڑ کر واپس نہیں آتے۔ اور پھر یہ قابل واپسی ہوتی ہے سکیورٹی فیس۔ کارڈ کی فیس نہ لیں تو لوگ دوسرے دن آ کر کہتے ہیں ۔جناب کارڈ گم ہو گیا ہے نیا بنا دیں ۔
یہ فیسیں بھی اگلے بندے کو احساس دلوانے کے لیے ہوتی ہیں کہ ساٹھ روپے دیئے ہیں کارڈ گم مت کرنا ورنہ پھر ساٹھ دینے پڑیں گے۔
کارڈ فیس دے کر سات سو کی کتاب دو روپے میں پڑھ لیتا ہے بندہ ۔یعنی ایک کتاب اگر دس دن میں پڑھی جائے تو پینسٹھ روپے میں ایک سال میں تیس کتابیں پڑھیں جا سکتی ہیں جنکی مجموعی قیمت اکیس ہزار بنتی ہے۔یعنی اکیس ہزار کی کتابیں پینسٹھ روپے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ مہنگا سودا ہے کیا؟