موبائل فون کی آنکھ سے

ساقی۔

محفلین
پبلک لائبریری اور فیس؟

یہ پاکستان ہے ۔ یہاں چھے سو سکیورٹی فیس دے کر سات، آٹھ سو کی کتاب لے جاتے ہیں لو گ اور مڑ کر واپس نہیں آتے۔ اور پھر یہ قابل واپسی ہوتی ہے سکیورٹی فیس۔ کارڈ کی فیس نہ لیں تو لوگ دوسرے دن آ کر کہتے ہیں ۔جناب کارڈ گم ہو گیا ہے نیا بنا دیں ۔
یہ فیسیں بھی اگلے بندے کو احساس دلوانے کے لیے ہوتی ہیں کہ ساٹھ روپے دیئے ہیں کارڈ گم مت کرنا ورنہ پھر ساٹھ دینے پڑیں گے۔

کارڈ فیس دے کر سات سو کی کتاب دو روپے میں پڑھ لیتا ہے بندہ ۔یعنی ایک کتاب اگر دس دن میں پڑھی جائے تو پینسٹھ روپے میں ایک سال میں تیس کتابیں پڑھیں جا سکتی ہیں جنکی مجموعی قیمت اکیس ہزار بنتی ہے۔یعنی اکیس ہزار کی کتابیں پینسٹھ روپے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ مہنگا سودا ہے کیا؟
 
زیک

مسافر
یہ پاکستان ہے ۔ یہاں چھے سو سکیورٹی فیس دے کر سات، آٹھ سو کی کتاب لے جاتے ہیں لو گ اور مڑ کر واپس نہیں آتے۔ اور پھر یہ قابل واپسی ہوتی ہے سکیورٹی فیس۔ کارڈ کی فیس نہ لیں تو لوگ دوسرے دن آ کر کہتے ہیں ۔جناب کارڈ گم ہو گیا ہے نیا بنا دیں ۔
یہ فیسیں بھی اگلے بندے کو احساس دلوانے کے لیے ہوتی ہیں کہ ساٹھ روپے دیئے ہیں کارڈ گم مت کرنا ورنہ پھر ساٹھ دینے پڑیں گے۔

کارڈ فیس دے کر سات سو کی کتاب دو روپے میں پڑھ لیتا ہے بندہ ۔یعنی ایک کتاب اگر دس دن میں پڑھی جائے تو پینسٹھ روپے میں ایک سال میں تیس کتابیں پڑھیں جا سکتی ہیں جنکی مجموعی قیمت اکیس ہزار بنتی ہے۔یعنی اکیس ہزار کی کتابیں پینسٹھ روپے میں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ مہنگا سودا ہے کیا؟
سودا یقینا سستا ہے مگر میری پبلک لائبریری سے کارڈ مفت بنتا ہے، ایک وقت میں 50 کتابیں لے سکتے ہیں۔ ہاں اگر کارڈ گم ہو جائے تو ایک ڈالر میں نیا بنتا ہے۔ لائبریری کارڈ سے آپ کاؤنٹی کی 34 برانچز سے کتابیں ادھار لے سکتے ہیں
 
ساقی۔

محفلین

تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں
ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات
کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ؟؟
دُنیا تری منتظرِ روزِ مُکافات

33b1wuw.jpg

2ijj721.jpg

آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
کیا آپ کوپرانی کتابوں کی دوکان سے اپنی پسند کی کوئی کتاب دستیاب ہوئی؟
دیواروں پر بنائے گئے میورل قابل تعریف ہیں جن میں چند ایک تو واقعی عمدہ ہیں۔
آپ کے موبائل کیمرے کی 'رینج' اچھی خاصی ہے۔
براہ مہربانی اس مہم کو جاری رکھیں۔ جزاک اللہ!
 
ساقی۔

محفلین
اٹھ جاگ کھڑاڑے مار نئیں، ایہہ سُوَن ترے درکار نئیں
کتھے ہے سلطان سکندر؟ موت نہ چھڈے پغمبر
سبے چھڈ چھڈ گئے اڈمبر، کوئی ایتھے پائدار نئیں
جو کجھ کر سیں، سو کجھ پاسیں، نئیں تے اوڑک پچھوں تا سیں

اب اٹھنے کا وقت آ پہنچا ہے اور خراٹے مارنے کا وقت گزر چکا۔ اب تمہاری مزید نیند بیکار ہے۔
اٹھ کو ذرا غور کرو کہ سب سلطان سکندر موت کی نیند سو چکے ہیں۔ موت سے تو پیغمبر بھی مستثنیٰ نہیں ہیں۔
سب غرور کا لبادہ اوڑھنے والے موت کی اندھیرے میں ڈوبے پڑے ہیں۔ سوائے رب کائنات کے ہر چیز کو فنا ہے۔
اب تم جو کرو گے وہی کاٹو گے ورنہ عاقبت میں نامراد رہو گے۔

قبر کنارے اگا ہوا واحد پھول!
vxycsi.jpg
 
ساقی۔

محفلین
کیا آپ کوپرانی کتابوں کی دوکان سے اپنی پسند کی کوئی کتاب دستیاب ہوئی؟
دیواروں پر بنائے گئے میورل قابل تعریف ہیں جن میں چند ایک تو واقعی عمدہ ہیں۔
آپ کے موبائل کیمرے کی 'رینج' اچھی خاصی ہے۔
براہ مہربانی اس مہم کو جاری رکھیں۔ جزاک اللہ!

میں گیا تھا ۔کبھی کبھار نایاب کتب ہاتھ آ جاتی ہیں ۔ مگر کوئی ایسی نظر نہیں آئی جو لے آتا۔

پسندیدگی کے لیے شکریہ
 
ساقی۔

محفلین
گجرات : وسعت اللہ خان بی بی سی
کہنے کو پاکستانی پنجاب کا ضلع گجرات بہت زیادہ بڑا نہیں لیکن تاریخی، اقتصادی اور سیاسی اعتبار سے یہ ملک کے چند اہم اضلاع میں سے ہے۔ اس ضلع نے متحدہ ہندوستان کو راجہ پورس کی جرات اور سوہنی مہینوال کی داستانِ عشق دی اور پاکستان کو کئی چوٹی کے سیاستداں، جرنیل، صنعت کار اور زمین دار دیے۔ تو پھر آئیے گجرات دیکھنے چلیں۔۔

تسی بندے اپنی ٹائپ دے ای لگدے او:)
مہربانی کر کے اگرممکن ہو تو گجرات کے قدیمی محلہ محمدہ کی تصاویر بھی شریک کرین
کبھی ہمارے بزرک ادھررہا کرتے تھے اب صرف داستانیں رہ گئی ہیں
 
ساقی۔

محفلین
تسی بندے اپنی ٹائپ دے ای لگدے او:)
مہربانی کر کے اگرممکن ہو تو گجرات کے قدیمی محلہ محمدہ کی تصاویر بھی شریک کرین
کبھی ہمارے بزرک ادھررہا کرتے تھے اب صرف داستانیں رہ گئی ہیں

بہت شکریہ ۔
ویسے یہ محلہ ہے کہاں ِ؟ آپ شاید"مہمدہ " کی بات کر رہے ہیں جو کہ عزیز بھٹی ہسپتال کے ساتھ ہے؟بھمبھر روڈ پر۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
سودا یقینا سستا ہے مگر میری پبلک لائبریری سے کارڈ مفت بنتا ہے، ایک وقت میں 50 کتابیں لے سکتے ہیں۔ ہاں اگر کارڈ گم ہو جائے تو ایک ڈالر میں نیا بنتا ہے۔ لائبریری کارڈ سے آپ کاؤنٹی کی 34 برانچز سے کتابیں ادھار لے سکتے ہیں
ہمارے ہاں کے لوگ ابھی اتنے میچیور نہیں ہیں۔
 
ساقی۔

محفلین
شاید یہ ہی ہے
بزرگوں سے بہت کچھ سنا ہے

اصل میں جس جگہ میں رہتا ہوں وہ شہر کے ایک کونے پر ہے اور "مہمدہ" شہر کے دوسرے کونے پر ۔ چار کلو میٹر کا فاصلہ ہوگا ۔انشا اللہ کبھی چکر لگا تو تصاویر بنا لاوں گا اورآپ کو ٹیگ بھی کر دوں گا ۔دعاوں میں یاد رکھیے گا۔
 
جزاک اللہ :)
آپ گجرات میں کس جگہ رہتے ہیں
 
Top