سید ذیشان

محفلین
منیر انور صاحب خوش آمدید۔ امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ جہاں تک تصویر کا تعلق ہے تو اس ویبسائٹ(http://imageshack.us) پر اپلوڈ کر دیں اور اس کا ڈائرکٹ لنک محفل کے ایڈیٹر میں دی گئی تصویر داخل کرنے والے بٹن پر کلک کر کے اس میں پیسٹ کر دیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
مقدس نور نے انتساب کو شعر گمان کیا ہے جناب منیر انور صاحب۔

ویسے کیا خیال ہے آسی صاحب، فی زمانہ نثری نظم کے بارے میں۔ دیکھیے منیر صاحب کی نثر کی لفاظی اتنی اچھی تھی کہ ایک "ٹین ایجر" نوجوان نے انہیں ہی شعر یا نظم سمجھا تو کیا اپنے نوجوانوں میں شعر کا مذاق پیدا کرنے کیلیے نثری نظم کی اجازت نہیں ہونی چاہیے :)
 
آزاد نظم چل نکلی نا! معرّیٰ نظم بھی ہے، گیت ہے، ماہیا ہے، دیگر شعری اصناف بھی ہیں جو غزل کے سے تقاضے نہیں رکھتیں۔

اپنی علاقائی زبانوں کی اصناف کو اردو میں لایا جا سکتا ہے۔ میں نے اردو میں ’’بولیاں‘‘ کہیں، ان کو اچھی خاصی پذیرائی ملی ہے۔ بلوچی لوک ادب کی ’’سد‘‘ (پکار) اور پشتو کے اوزان کے تجربے اردو گیت میں ہوئے، اچھے بھی لگتے ہیں۔ بجائے بدیسی اصناف کے میں چاہوں گا کہ ان اصناف کا اردو شاعری میں باضابطہ نفوذ ہو۔ اس سے لفظیات بھی نئی آئیں گی اور لکھنے والے کا علاقائی پس منظر بھی اس کی مدد کرے گا۔

مزید کیا عرض کروں؟

جناب محمد وارث ، جناب الف عین ، جناب منیر انور ۔۔
 
KwULv.png
 
اور عائشہ عزیز بٹیا ہم پریشان ہیں کہ تقریبآ دوماہ ہونے کو آئے اور منیر انور بھائی کا کوئی اتا پتا نہیں ہے، محفل سے غیر حاضر ہیں۔ محمد یعقوب آسی بھائی کی توجہ درکار ہے۔ اگر آپ ،منیر انور صاحب سے رابطہ کرسکیں تو یہ ہم محفلین کی دلی خواہش پورا کرنے کے مترادف ہوگا۔
 
منیر انور صاحب اللہ کے فضل سے بالکل ٹھیک ٹھاک اور خوش و خرم ہیں۔ میرے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
ان کا زیادہ وقت (جب وہ آن لائن ہوں) فیس بک پر گزرتا ہے۔ اِدھر واقعی وہ کم کم آتے ہیں، آج ہی بات ہوتی ہے تو اُنہیں یاد دلاتا ہوں کہ حضرت آپ کے چاہنے والے یہاں بھی پائے جاتے ہیں۔
 
جزاک اللہ الخیر جناب۔
 
اور عائشہ عزیز بٹیا ہم پریشان ہیں کہ تقریبآ دوماہ ہونے کو آئے اور منیر انور بھائی کا کوئی اتا پتا نہیں ہے، محفل سے غیر حاضر ہیں۔ محمد یعقوب آسی بھائی کی توجہ درکار ہے۔ اگر آپ ،منیر انور صاحب سے رابطہ کرسکیں تو یہ ہم محفلین کی دلی خواہش پورا کرنے کے مترادف ہوگا۔

جی یہ فقیر منیر انور صاحب سے گزارش کر بھی چکا۔ اور اب ۔۔۔ ۔۔۔ انتظار ہے اُن کے جواب کا۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اور عائشہ عزیز بٹیا ہم پریشان ہیں کہ تقریبآ دوماہ ہونے کو آئے اور منیر انور بھائی کا کوئی اتا پتا نہیں ہے، محفل سے غیر حاضر ہیں۔ محمد یعقوب آسی بھائی کی توجہ درکار ہے۔ اگر آپ ،منیر انور صاحب سے رابطہ کرسکیں تو یہ ہم محفلین کی دلی خواہش پورا کرنے کے مترادف ہوگا۔
جی چاچو :)
 
منیر انور

محفلین
Top