مبارکباد منتظم اعلیٰ شمشاد بھائی کو مبارکباد

خرم

محفلین
ویسے منتظم اعلٰی کے اختیارات میں کیا کچھ ہوتا ہے اور سب سے اہم بات یہ کہ تنخواہ کتنی ہے؟:battingeyelashes:
 

طالوت

محفلین
مبروک یا ناظم کبیر ۔ مبارکباد قبول کریں لالہ جی ۔ ذمہ داریوں میں اضافے پر مبارکباد ۔ کیسا لگ رہا ہے ؟
وسلام
 

خرم

محفلین
ارے بھائی اقبال کا شاھین تو پہاڑوں پر بسیرا کر رہا ہے۔ میں کیسے بسیرا کروں؟

دھیان سے کہیں ایسا نہ ہو کہ عزیز آپ کو بہلا پھسلا کر پہاڑ پر لے جائیں اور وہاں جاکر سوال داغ دیں کہ "پہاڑ سے نیچے گرتے ہوئے کیسا محسوس ہوتا ہے؟" آگے آپ خود سمجھ دار ہیں۔:grin:
 

شاہ حسین

محفلین
جناب شمشاد صاحب آپ کو دل کی گہرإیوں سے مُبارک ۔

آپ کی فورم سے دلچسپی لگن اور خاص کر آپ کا قیمتی وقت جو آپ اس فورم کو عنایت کرتے ہیں سب اس بات کی دلالت ہے کہ آپ اس عہدے کے مستحق تھے ۔
خلوص ِ دل سے منتظم اعلی بن۔ے پر بار دیگر مُبارک قبول فرمائیں
 

شمشاد

لائبریرین
اب سوچنا میرا کام نہیں ہے۔ اب میرا کام صرف دستخط کرنا ہے اور بس۔ سوچنے کا کام ماتحت کیا کرتے ہیں۔ :rollingonthefloor:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اب سوچنا میرا کام نہیں ہے۔ اب میرا کام صرف دستخط کرنا ہے اور بس۔ سوچنے کا کام ماتحت کیا کرتے ہیں۔ :rollingonthefloor:



جی جناب یہ تو آپ بات کو گول کر رہے ہیں صاف صاف کیوں نہیں کہتے کہ میری وجہ سے ہی آپ کو دستخط کی اجازت ملی ہے ہی ہی
 

فہیم

لائبریرین
ناظم اعلٰی کا عہدہ مبارک ہو شمشاد بھائی۔

ابھی ناظم خاص کی کرسی جو خالی ہوئی ہے اس پر قبضہ جمانے کے کوئی چانسس ہیں:grin:
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میری جانب سے بھی شمشاد بھائی کو بہت مبارک ہو، اور ان کا شکریہ بھی کہ وہ فورم کی نظامت کے کام میں ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ بحیثیت ناظم خاص انہیں پبلک فورم پر ایڈمن کے مساوی اختیارات پہلے بھی حاصل تھے۔ اب چونکہ بیک اینڈ ایڈمن سائیڈ کے کام بڑھتے جا رہے تھے، اس لیے میں نے شمشاد بھائی سے تعاون کی درخواست کی جو انہوں نے قبول کر لی۔ اس طرح اختیارات کے ساتھ ساتھ شمشاد بھائی کی ذمہ داریوں میں بھی کہیں زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اب فورم کے ڈے ٹو ڈے ایڈمنسٹریشن کے کام جلد نبٹ جایا کریں گے۔ تمام دوستان محفل سے درخواست ہے کہ وہ بھی فورم کی نظامت میں شمشاد بھائی سے تعاون کریں۔ اور سب لوگ دعا کریں کہ شمشاد بھائی پہلے کی طرح اس محفل کی رونق بنے رہیں۔ اب تک تو یہ ریکارڈ چلا آ رہا ہے کہ جسے محفل فورم کا ایڈمن بناتے ہیں، وہ دوبارہ نظر نہیں آتا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

بہت شکریہ نبیل بھائی۔ اللہ سے دعا ہے کہ آپ سب کی توقعات پر پورا اتروں۔
 

فہیم

لائبریرین
نبیل بھائی۔
زیک
آصف صاحب
قدیر احمد
جہانزیب بھائی
قیصرانی بھائی
شمشاد بھائی



میرے خیال میں اب تک یہ تمام حضرات ایڈمن بن چکے ہیں۔
کیا یہ لسٹ درست ہے؟
 
Top