مناسبات کا کھیل

سلام علیکم
فاتح صاحب، آپ کا پیغام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے مجھے اس قابل سمجھا۔
کام بہت اچھا ہے، میری معلومات جہاں تک میرا ساتھ دیں گی، شرکت کروں گا۔ ان شاء اللہ

عشق:
حرارت، آزادگی، وفا، خلوص، خون دل، ثبوت قدم، رنجش، انتظار، ارمان، ستمگر، ظالم، لہو، آگ، حسد، بربادی، اسرار، اصرار

اگر ان میں سے کوئی مناسب نہ ہو، تو ضرور بتائیے گا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
فاتح آپ نے بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ عشق کی بات ہو تو اکثر مجھے چچا غالب کا وہی ایک مصرعہ یاد آتا ہے۔
کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا :)

عشق: آرزو، نارسائی، بے خودی ، بیکرانی، تماشائے ذات اور اقبال کے الفاظ میں نغمۂ تارِ حیات
 

محمد نعمان

محفلین
ماشا اللہ یہاں اس دھاگے میں مدعو کیے گئے تمام ساتھی اپنا بہترین پیش کر رہے ہیں اور کوشش کے ساتھ ساتھ مقصود بھی یہی ہے کہ بہتر سے بہترین پیش کیا جائے۔۔۔
یہاں پر مدعو کیے گئے تمام ساتھی ماشا اللہ باذوق افراد ہیں۔۔۔لیکن ہمارا مقصود ذیادتی الفظ نہیں بلکہ ایک مجموعہ جو کہ مناسب و موزوں ترین ہو۔۔۔۔
اس لیے ہمیں چاہیئے کہ زیادہ الفاظ اور مناسبات پیش کرنے کی بجائے اپنی یادداشت میں سے چنیدہ بہترین الفاظ پیش کریں۔۔۔۔۔۔چاہے ہم زیادہ ذخیرہ نہ کر سکیں لیکن اس طرح کام تھوڑا آسان ہو جائے گا کہ اگر الفاظ کا ذخیرہ کرنا ہی مقصود ہوتا تو یہ دھاگہ کھولنے ضرورت ہی نہ ہوتی کہ لغات سے بہترین اور ذخیرہ الفاظ اور کہاں ہو گا اور اس طرح اس دھاگے کا مقصد ہی ختم ہو جاتا۔۔۔
ادنٰی
 

فاتح

لائبریرین
آپ تمام احباب کی محبتوں کا بے انتہا شکریہ کہ نا چیز کے بلانے پر نہ صرف تشریف لائے بلکہ بے بہا خزائن بھی لٹا رہے ہیں۔

دراصل مناسبات کا ذکر شاعری کی کتب میں‌بھی کسی قدر کم ہی ملتا ہے کہ یہ شاعر کے ذوق اور صوابدید پر منحصر ہے لیکن انگریزی میں اس سے ملتا جلتا کام کافی ہو چکا ہے بلکہ وہاں تو الفاظ کے قوافی بھی محض ایک بٹن دبانے پر آپ کے سامنے آ جاتے ہیں۔

تمام دوستوں کی محبت اور خلوص کا ثبوت لفظ "عشق" کے مناسبات کا ڈیٹا بیس ہے جسے دیکھ کر یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ انشاء اللہ محفل پر اس کھیل کی صورت میں جمع ہونے والے مناسبات کا مواد اردو شاعری کی کسی بھی کتاب سے بہتر اور بڑا مواد ہو گا۔

میں نعمان صاحب کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمیں مقدار سے زیادہ معیار کو بہتر بنانا ہو گا لیکن میری رائے میں فی الحال تمام مناسبات اکٹھے ہو لینے دیتے ہیں اور اس کے بعد ہر لفظ کے مناسبات ایک ایک مراسلے میں اکٹھے کرنے کے مرحلہ میں باہم صلاح مشورہ کے ذریعے صرف متعلقہ الفاظ شامل کریں گے۔

ایک مرتبہ پھر آپ سب کا بے حد شکریہ!
 
السلام علیکم !
بہت خوب سلسلہ ہے ۔ اور ہم ٹھہرے ازل کے بے علم لوگ ۔
اس دھاگےسے ہمارے علم میں بھی اضافہ ہو گا ۔
اور رہ گئی مناسبات کی بات تو ہمیں تو عشق سے متعلق مناسبات میں سے صرف " وحشت" اور " دیوانگی" کا ہی علم ہے ۔
 

جیا راؤ

محفلین
یہ لیں کر لیں بات

نہ عشق کی صعوبتیں دیکھیں، نہ کٹھنائیوں سے واسطہ پڑا، نہ خوار ہوئے، نہ گریبان چاک کیا اور پہنچ گئے سیدھے " لا حاصل " پر۔

کیا شارٹ کٹ استعمال کیا ہے۔ بھئی خوب۔

اسی لئے تو لاحاصل رہ گیا ہر بار۔۔۔۔۔۔ :biggrin::biggrin:



عشق:
بے کلی، کرب، اذیت، جاں سوزی و دلگیری، وحشت، خود فراموشی، احترام، بندگی
مصلحت اندیشی کی ضد۔۔۔۔ شاید دیوانگی۔۔۔ :confused:

(فاتح صاحب بہت شکریہ تھریڈ کی طرف توجہ دلانے کا۔۔۔۔ :))
 
شاعر بے چارے عشق میں ہی گھومتے رہ جاتے ہیں۔ اور اس کھیل کا آغاز عشق سے ہی کر دیا تو یہی ہونا تھا۔ :)
تفنن برطرف آئیڈیا خوب تھا۔ اگر یہ کام ہو جائے تو نئے شعراء کے استفادہ کے لئے بہت اہم کام ہو گا۔
 
Top