تاسف معروف ٹی وی اداکار غیور اختر لاہور میں انتقال کر گئے - انا للہ وانا الیہ راجعون

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

کاشفی

محفلین
معروف ٹی وی اداکار غیور اختر لاہور میں انتقال کر گئے
211274_91083986.jpg

صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف ٹی وی اداکار غیور اختر لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ رات دس بجے میاں میر دربار میں ادا کی جائے گی۔

لاہور: (دنیا نیوز) غیور اختر طویل عرصہ سے فالج کے عارضہ میں مبتلا تھے وہ چند روز سے سروسز ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ گزشتہ رات طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا تاہم ان کی حالت نہ سنبھل سکی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ غیور اختر نے سوگواروں میں ایک بیوہ اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ رات دس بجے میاں میر دربار میں ادا کی جائے گی۔ غیور اختر کو پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل سونا چاندی سے شہرت ملی۔ اعلٰی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اللہ رب العزت ان کی مغفرت فرمائے۔۔آمین
 

آبی ٹوکول

محفلین
انا للہ وا انا الیہ راجعون
اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
اللہ خیر تے بیڑے پار مرحوم کا بڑا ہی مشھور فقرہ تھا
 

تلمیذ

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحوم لاہور ٹیلیویژن کے ساتھ اس کے اولیں دور سے منسلک تھے اور چند بےحدیادگار ڈرامے ان کےcredit پر ہیں۔
اللہ پاک ان کی مغفرت کریں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
او ہوہوہو۔۔
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
 

ظفری

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ مرحمت فرمائے ۔ آمین
 

ساجد

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
مرحوم سے ایک بار ملاقات ہوئی تو انہیں اس سے بڑھ کر پیارا انسان پایا جتنا ان سے ملنے سے پہلے تصور کیا تھا ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top