محمد تابش صدیقی
منتظم
سب سے پہلے یہ کہ اگر زمرہ درست نہیں ہے تو معذرت۔
میری خواہش ہے کہ دادا مرحوم کا نعتیہ مجموعۂ کلام "لمعاتِ نظر" (جس کی اشاعت 2005ء میں ہوئی) کو برقیانے کے بعد ای بک بناؤں۔
پہلا سوال یہ ہے کہ کتاب کی اشاعت کی تفصیلات مطبوعہ والی ہی رکھنی ہوں گی، یا اسے نئی اشاعت کہا جا سکے گا؟
دوسرا سوال یہ ہے کہ اردو ویب کی لائبریری میں شمولیت کے کیا لوازمات ہیں؟
کتاب اس وقت اسلام آباد میں موجود نعتیہ شاعری اور تنقید میں ایک معتبر نام جناب قمر رُعینی مرحوم نے اپنی نگرانی میں جس پرنٹر سے چھپوائی تھی، کوتاہی کے سبب اس سے اس وقت ان پیج فائلز حاصل نہ کی جا سکیں اور اب رابطے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ لہٰذا یہ کام خود شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے۔