مصر:اخوان المسلمون کو غیر سرکاری تنظیم کے طور پر معطل کرنے کا فیصلہ

کاشفی

محفلین
مصر:اخوان المسلمون کو غیر سرکاری تنظیم کے طور پر معطل کرنے کا فیصلہ
world-egypt.akhwanban_9-6-2013_117015_l.jpg

قاہرہ…مصری حکومت نے اخوان المسلمون کو رجسٹرڈ غیر سرکاری تنظیم کے طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معطلی کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایک سرکاری اخبار نے فیصلہ کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ معطلی کے فیصلے کا اعلان آئندہ ہفتہ کیا جائے گا۔ مصر کے ایک سرکاری اخبار الاخبار نے سماجی یکجہتی کے وزیر ہانی ماہانہ کے حوالے سے کہا ہے کہ وزراء کی جانب سے اس بات کا فیصلہ ہوچکا ہے تاہم اس کا اعلان آئندہ ہفتے ایک نیوز کانفرنس میں کیا جائے گا۔ اخوان المسلمون 1928ء میں قائم ہوئی تھی اور اس سے پہلے 1954ء میں فوجی حکمرانوں نے اس کو تحلیل کردیا تھا۔
 
Top