مشکل اور پیچیدہ اشعار کی تشریح

محمد وارث

لائبریرین
عشق دل میں رہے تو رسوا ہو
لب پہ آئے تو راز ہو جائے
فیض صاحب کے اس شعر کا کیا مطلب ہے
شاید اس کا مطلب یہ ہے کہ جب تک عشق عاشق کے دل میں رہتا ہے تو اسے بے چین بے قرار وغیرہ رکھتا ہے اور نہ کہنے کے باوجود اپنی حالت سے پکڑا جاتا ہے اور وہ رسوا ہو جاتا ہے اور جب وہ کہہ دیتا ہے تو پھر عام سی بات ہو جاتی ہے اور لوگ اسے کسی راز ہی کی طرح بھول جاتے ہیں، واللہ اعلم ۔۔۔
 
فہد اشرف

محفلین

بہت شکریہ اس تشریح کے لیے:cowboy1:
 
مزمل اختر

محفلین
شاعر محبوب کو مکمل طور پر بھلا نہ پایا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ محبوب کی یاد اب بھی کبھی کبھار اسے بے طرح ستاتی ہے۔
ناصر کاظمی کا ایک شعر یاد آ گیا۔
اے دوست ہم نے ترکِ محبت کے باوجود
محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی!!!
کیا اسکا مطلب یہ سمجھو کہ کہی نہ کہی وہ اس کے ذہن میں موجود ہے اور بے اختیار مختلف اوقات میں یاد آجاتی ہے ایسا کچھ
 
یا پھر یوں سمجھا جا سکتا ہے کہ شاعر کی کیفیت کو لفظوں کی شکل دینا آسان نہیں، کیونکہ وہ دو انتہاؤں کے بیچ میں کہیں وجود رکھتی ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
عشق دل میں رہے تو رسوا ہو
لب پہ آئے تو راز ہو جائے
فیض صاحب کے اس شعر کا کیا مطلب ہے
عشق ایسی منحوس چیز ہے جو جب دل میں ہوتا ہے تو کسی کام کا نہیں چھوڑتا، کسی کام میں توجہ نہیں رہتی اور ہر جگہ رسوائی دیکھنا نصیب ہوجاتی ہے. اس رسوائی سے گھبرا کر جب سوچتا ہے کہ اظہار عشق کردے تاکہ یہ معاملہ ایک طرف ہوجائے تو محبوب کے سامنے آتے ہی زبان گنگ ہوجاتی ہے اور یہ راز زبان پر آکر بھی راز رہ جاتا ہے اور دل میں دوبارہ چلا جاتا ہے. یہی کھیل چلتا رہتا ہے اور عاشق اندر سے گھلتا رہتا ہے
 
ہمممم اتنا جذباتی انداز تو صرف "آپ بیتی"سناتے وقت ہوتا ہے۔:)
 
مزمل اختر

محفلین
یا پھر یوں سمجھا جا سکتا ہے کہ شاعر کی کیفیت کو لفظوں کی شکل دینا آسان نہیں، کیونکہ وہ دو انتہاؤں کے بیچ میں کہیں وجود رکھتی ہے۔
جی جزاک اللہ خیرا
بہت مدد ملی اس شعر کو سمجھنے کے لیے
اللہ آپ کو مبارک کریں اور بہت بہت شکریہ اردو محفل فورم کا جس نے اتنا بہترین موقع عنایت فرمایا جہاں پھولوں کی طرح الگ الگ تاثیر رکھنے والے لوگ موجود ہے
 
فہد اشرف

محفلین
عشق ایسی منحوس چیز ہے جو جب دل میں ہوتا ہے تو کسی کام کا نہیں چھوڑتا، کسی کام میں توجہ نہیں رہتی اور ہر جگہ رسوائی دیکھنا نصیب ہوجاتی ہے. اس رسوائی سے گھبرا کر جب سوچتا ہے کہ اظہار عشق کردے تاکہ یہ معاملہ ایک طرف ہوجائے تو محبوب کے سامنے آتے ہی زبان گنگ ہوجاتی ہے اور یہ راز زبان پر آکر بھی راز رہ جاتا ہے اور دل میں دوبارہ چلا جاتا ہے. یہی کھیل چلتا رہتا ہے اور عاشق اندر سے گھلتا رہتا ہے
بہت شکریہ فاخر بھائی آپ کی تشریح بھی خوب ہے
 
sani moradabadi

محفلین
ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیں
اور ہم بھول گئے ہو تجھے ایسا بھی نہیں ہے

اس شعر کی کچھ وضاحت کریں دونوں چیزیں کیسے ممکن ہے
میری حقیر رائے کے مطابق

"یاد نہ آنے سے مراد، یاد نے ستایا نہیں ہے"
اور
"نہ بھولنے سے مراد، مطلقاً نہ بھولنا ہے"

گویا مطلب یوں ہوا کہ تم سمجھتے ہو کہ ہم تمہاری یاد میں بے حال ہیں لیکن ماجرا یہ ہے کہ تم ہمیں مکمل طور پر یاد ہو لیکن تمہاری یاد ایسی بھی نہیں کہ ہم بے حال ہو جائیں

(محبوب پر دہرا طنز ہے)
 
فاخر رضا

محفلین
ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیں
اور ہم بھول گئے ہو تجھے ایسا بھی نہیں ہے

اس شعر کی کچھ وضاحت کریں دونوں چیزیں کیسے ممکن ہے
ڈاکٹری کی زبان میں اس کی تشریح یہ ہے کہ مریض کو بخار محسوس ہورہا ہے مگر جب تھرمامیٹر لگاتے ہیں تو نارمل نکلتا ہے. مریض کو یہ سمجھ نہیں آرہا کہ وہ بیمار ہے یا نہیں
عشق کا مریض ابھی سمجھ نہیں پارہا کہ اس کی جو کیفیت ہے اسے کیا نام دیا جائے. ابھی عشق اندر اندر پک رہا ہے. ابھی وہ کیفیت نہیں ہوئی کہ ہر لمحے آہیں بھرتے گزرے مگر ایسا بھی نہیں کہ کچھ بھی محسوس نہیں ہورہا. ابھی بے کلی ہے مگر تھرتھری نہیں ہے
 
ابوذر 123

محفلین
مذاق مت کریں۔۔۔ بتادیں۔ اگر جانتے ہیں OTE="فاخر رضا, post: 1974177, member: 14830"]شاعر جیلجمیں ہے. وہاں روشنی نہیں آتی.
اب وہ باہر کی خبریں سنتا ہے کہ رہائی ہونے والی ہے[/QUOTE]
مذا
 
Top