مسائل آپ کے مشورہ ہمارا

ڈر یا نصیحت ہمیشہ اپنے ہاتھ ہوتا ہے ۔ چاہیں تو ڈر جائیں چاہیں تو اسے اپنے آج میں تبدیلی لا کر بہتر کر لیں اور بے خوف ہو جائیں
 
شمشاد

لائبریرین
آج کی ڈاک سے ایک بہت ہی سنجیدہ قسم کے مسئلے کا حل پوچھا گیا ہے۔ خط کچھ یوں ہے :

ہم چار بھائی ہیں، میرا نمبر تیسرا ہے۔ گھر کے کل چھ افراد ہیں۔ میری کوئی بہن نہیں ہے۔ والدہ جہاں تک ہوتا ہے گھر کا کام کاج کرتی ہیں۔ باقی کا کام ہم چاروں بھائی مل جُل کر کر لیتے ہیں، یعنی جس کو جب موقع ملے گھر کا کوئی کام کر دیتا ہے۔ البتہ ہانڈی روٹی والدہ ہی کرتی ہیں۔ ہمارے گھر کا ماحول کچھ کچھ ایسا لگتا ہے کہ ہوسٹل میں رہ رہے ہیں۔

سب سے بڑے بھائی کی عمر 30 سال سے اوپر ہو گئی ہے۔ والدہ برسوں سے اس کے لیے اچھا رشتہ ڈھونڈ رہی ہیں۔ جتنے بھی رشتے دیکھے، گھر آ کر لڑکی میں کوئی نہ کوئی نقص نکال کر رشتہ ناپسند کر دیتی ہیں۔ سچی بتاؤں تو میری سمجھ میں یہی آیا ہے کہ چونکہ ان کی اپنی کوئی بیٹی نہیں، اس لیے وہ دوسروں کی بیٹی میں نقص نکال دیتی ہیں کہ وہ ہنستی ہے تو اس کا منہ ایسے کھلتا ہے۔ فلاں نے کنگھی ٹھیک سے نہیں کی ہوئی تھی۔ فلاں بڑی لگتی ہے اور فلاں چھوٹی لگتی ہے۔ اس کا ایک کان چھوٹا لگتا تھا اس کی ماتھا بڑا ہے، وغیرہ وغیرہ

اگر یہی صورت حال رہی تو مستقبل قریب تو کیا مستقبل بعید میں بھی بڑے بھائی کا رشتہ ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ اس لحاظ سے میں تو کنوارہ ہی مر جاؤں گا۔ خدا کے لیے میرے مسئلے کا کوئی حل ڈھونڈیں کہ بڑے بھائی کے بچے مجھے چچا کہہ کر پکار سکیں۔

خط آپ نے سنا، مسئلہ واقعی بہت گھمبیر ہے۔ اس کے لیے ہماری کمیٹی آپس میں مشورہ کر کے کوئی آپ کے لیے کوئی مناسب حل ڈھونڈے گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
سر جی میرا بھی ایک مسئلہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔جلدی سے حل کریں۔۔۔۔
"

"جب" "ان ""کی اماں ہمارے گھر اتی ہیں تو "ہاسے"ڈل ڈل پڑتے ہیں بتایئں میں روک تھام کے لیے کیا کروں

تو ڈلنے دیں، اس کا کون سا کوئی خرچہ آتا ہے۔
عنقریب جب وہ کہیں گی کہ آٹا گونڈھتے ہلتی کیوں ہو تو پھر پوچھوں گا۔
 
تیشہ

محفلین
جناب ۔۔ میرا مسئلہ حل کریں ۔۔ ۔ ورنہ میں نے کسی کو حل کردینا ہے گھول کر کہیں ۔۔:mad:

مسئلہ یہ ہے کہ کسی سے جان چھڑانی ہو تو کوئی آسان سا طریقہ بتائیے ۔ ۔ :confused:
 
محسن حجازی

محفلین
یہ ایک اور خط ہمیں ملا ہے بشری بی بی کا تحصیل و ضلع جہانیاں چک بتیس موضع گ ب سے ۔ لکھتی ہیں کہ میرے سر میں خشکی بہت ہے اور ہر طرح کے ٹوٹکے آزما کر دیکھے ہیں لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔ دہی لگانے کے بھی کوئی نتائج نہیں اور کوئی شیمپو بھی اثر نہیں کرتا میں بہت پریشان ہوں بتائیے کیا کروں۔

بشری بی بی!
پریشانی کی کوئی بات نہیں آپ تین پاؤ مٹی کا تیل لیجئے اور اسے انگلیوں سے بالوں کی جڑوں میں مل لیجئے اور دس منٹ بعد بالوں کو پیٹرول سے دھو کر چولہے پر سکھا لیجئے انشااللہ خشکی کا مسئلہ دوبارہ نہیں ہوگا بلکہ امید ہے کوئی بھی مسئلہ دوبارہ نہیں ہوگا۔
 
محسن حجازی

محفلین
جناب ۔۔ میرا مسئلہ حل کریں ۔۔ ۔ ورنہ میں نے کسی کو حل کردینا ہے گھول کر کہیں ۔۔:mad:

مسئلہ یہ ہے کہ کسی سے جان چھڑانی ہو تو کوئی آسان سا طریقہ بتائیے ۔ ۔ :confused:

یہ ہمیں ایک اور خط ملا ہے بوچھی خاتون کا تحصیل و ضلع پرستان سے۔ لکھتی ہیں کہ کسی سے جان چھڑانی ہو تو کیا کیا جائے۔

خاتون بہت آسان طریقہ ہے۔ جس سے جان چھڑانا مقصود ہو اس کی آمدن کی بابت معلوم کیجئے اور آمدن کی کل رقم کے ساڑھے سولہ گنا کے مساوی رقم بطور قرض مانگ لیجئے اور بتائیے کہ آپ کو ان سے بہت امید ہے براہ کرم جلدی کچھ کریں انشااللہ وہ خود کترانے لگیں گے۔ اس کے علاوہ بھی کچھ آزمودہ نسخے ہیں لیکن ان میں توپ و تفنگ کا ذکر ہے جن کا استعمال آپ کے لیے دشوار ہو گا آپ یہ نسخہ آزمائیے اور پھر ہمیں کیفیات سے آگاہ کیجئے ہم آپ کی مزید رہنمائی کریں گے۔ اب چلتے ہیں ایک کمرشل بریک کی جانب۔

ہم نے خود محفل پر کئی لوگوں سے قرض مانگ رکھا ہے تبھی ہم مقبولیت میں مشرف سے بھی آگے ہیں۔
 
تعبیر

محفلین
اصلی پوسٹ بذریعہ زینب
سر جی میرا بھی ایک مسئلہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔جلدی سے حل کریں۔۔۔۔
"

"جب" "ان ""کی اماں ہمارے گھر اتی ہیں تو "ہاسے"ڈل ڈل پڑتے ہیں بتایئں میں روک تھام کے لیے کیا کروں

تو ڈلنے دیں، اس کا کون سا کوئی خرچہ آتا ہے۔
عنقریب جب وہ کہیں گی کہ آٹا گونڈھتے ہلتی کیوں ہو تو پھر پوچھوں گا۔

مجھے کوئی زینب کا سوال سمجھائے

ہاسے اور ڈل کیا ہے :confused:
 
شمشاد

لائبریرین
تعبیر ہاسے کا مطلب قہقے/ہنسی اور ڈُل کا مطلب نکلنا تو زینب کا سوال ہے : جب "ان"، (یہاں " ان " سے مراد ہونے والے میاؤں ہیں) کی اماں یعنی کے ہونے والی ساس اس کے گھر آتی ہیں تو اس کی ہنسی اُبل اُبل پڑتی ہے۔ اس کی ہنسی نہیں رکتی۔ جس کے جواب میں میں نے لکھا تھا کہ کل کو جب کہیں گی کہ بی بی آٹا گونڈھتے ہلتی کیوں ہو تب پتہ چلے گا۔
 
تیشہ

محفلین
یہ ہمیں ایک اور خط ملا ہے بوچھی خاتون کا تحصیل و ضلع پرستان سے۔ لکھتی ہیں کہ کسی سے جان چھڑانی ہو تو کیا کیا جائے۔

خاتون بہت آسان طریقہ ہے۔ جس سے جان چھڑانا مقصود ہو اس کی آمدن کی بابت معلوم کیجئے اور آمدن کی کل رقم کے ساڑھے سولہ گنا کے مساوی رقم بطور قرض مانگ لیجئے اور بتائیے کہ آپ کو ان سے بہت امید ہے براہ کرم جلدی کچھ کریں انشااللہ وہ خود کترانے لگیں گے۔ اس کے علاوہ بھی کچھ آزمودہ نسخے ہیں لیکن ان میں توپ و تفنگ کا ذکر ہے جن کا استعمال آپ کے لیے دشوار ہو گا آپ یہ نسخہ آزمائیے اور پھر ہمیں کیفیات سے آگاہ کیجئے ہم آپ کی مزید رہنمائی کریں گے۔ اب چلتے ہیں ایک کمرشل بریک کی جانب۔

ہم نے خود محفل پر کئی لوگوں سے قرض مانگ رکھا ہے تبھی ہم مقبولیت میں مشرف سے بھی آگے ہیں۔

zzzbbbbnnnn.gif
 
تعبیر

محفلین
تعبیر ہاسے کا مطلب قہقے/ہنسی اور ڈُل کا مطلب نکلنا تو زینب کا سوال ہے : جب "ان"، (یہاں " ان " سے مراد ہونے والے میاؤں ہیں) کی اماں یعنی کے ہونے والی ساس اس کے گھر آتی ہیں تو اس کی ہنسی اُبل اُبل پڑتی ہے۔ اس کی ہنسی نہیں رکتی۔ جس کے جواب میں میں نے لکھا تھا کہ کل کو جب کہیں گی کہ بی بی آٹا گونڈھتے ہلتی کیوں ہو تب پتہ چلے گا۔

اوہ اچھا تو یہ مطلب تھا
پر آپ کو پنجابی کیسے آتی ہے :confused:
 
زینب

محفلین
لے۔۔۔۔۔۔۔۔میں اسلام آباد کی۔شمشاد بھائی پنڈی کے محسن لاہوریے۔۔۔ہم پنجابی نہیں جانیں گے تو کیا امریکی بولیں گے
 
شمشاد

لائبریرین
کیوں جی میں چین میں رہتا ہوں کیا، مجھے پنجابی نہیں آئے گی تو پھر کس کو آئے گی، پیدائشی پنجابی ہوں۔ آپ کیا سمجھتی رہی ہیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
تمہاری روشنی ڈیڑھ فٹ سے آگے نہیں بڑھی تھی، بیٹری کمزور ہے، نئے سیل ڈلوا لو۔
 
تعبیر

محفلین
آپ نے خود تو بتایا تھا کہ اپ پٹھان ہیں

زینب کا تو مجھے پتہ ہے کہ وہ ٹھیٹھ پنجابن ہے ;) محسن کا بھی نہیں پتہ تھا :( وہ تو کہتے رہے ہیں کہ انکا رہن سہن زیادہ تر اندرون سندھ سے رہا ہے :eek:
 
تعبیر

محفلین
ڈانٹ کیوں رہے ہیں :)

جی بالکل سارا پاکستان ہم سب کا ہے پر میں بھی تو کافی ٹائم سے اسلام آباد رہی ہوں پر مجھے تو پنجابی نہیں آئی حانکہ میری ساری سہیلیاں پنجابی تھیں
 
شمشاد

لائبریرین
ارے میں نے کب ڈانٹا؟

آپ کی سہیلوں نے سوچا ہو گا کہ ہم سب تو پنجابی ہیں ہی، ایک اہل زبان بھی رہنی چاہیے اس لیے آپ کو پنجابی جان بوجھ کر نہیں سکھائی ہو گی۔
 
Top