مسائل آپ کے مشورہ ہمارا

چاند بابو

محفلین
اور آج ہفتے ہے اور کافی زیادہ ڈاک موصول ہوئی لگتا ہے سب نے چھٹی کے دن ہی دل کے پھپھولے پھوڑے ہیں

یہ کس کا خط ہے م م م ہاں یہ لکھا ہے پپو نے
پپو نے؟(پپو کو کب سے لکھنا آگیا:confused:) پپو لکھتے ہیں کہ ان کا بھی وڈا دل کرتا ہے کہ وہ بھی انگریزی کپڑے پہن کر کسی میم صاحب کے ساتھ گھومیں پھریں ویسے ہی جیسے فلموں میں ہیروں گھومتے ہیں اور اس کے ساتھ گٹ پٹ گٹ پٹ باتیں کریں۔
لیکن ان کی اس خؤاہش کی راہ میں اماں کی بھانجی چھیمو حائل ہے جس کا تعلق افریقہ کے کسی خطے سے بتایا ہے پپو نے اور دوسرے یہ کہ ان کے بڑے سے پنڈ میں کوئی بھی ایسی نہیں جو گٹ پٹ گٹ پٹ کرے سب مرن جوگے سے بات شروع کر کے وے تیری اپنی ماں بہن نہین ہیں بتاتی ہوں چاچے سیدے(پپو کے والد بزرگوار) کو پر ختم کرتی ہیں۔
اب پپو اپنے دل کا کیا کریں؟؟؟؟؟۔

پپو ہم نے بڑے غور سے آپ کا مسئلہ پڑھا اور آپ کی خواہش کی گہرائی کو بھی ناپ لیا ہے

اس کا ایک حل پارلر ہو سکتا ہے چھیمو کو وہاں کے 3-2 چکر لگوالیں

گٹ پٹ گٹ پٹ اگر کرنے والی مل بھی جائے تو آپ کیسے اس کے دل و خیالات تک رسائی حاصل کریں گے؟

شہر کی پریاں صرف دور سے ہی پریاں لگتی ہیں پپو بھائی ویسے بھی چاچے سیدو کے جوتوں کو ذہن میں رکھیں پھر کوئی فیصلہ کریں ۔
البتہ خواب آپ اب بھی نرگس کے دیکھنا چاہیں یا صائمہ کے اس پر کوئی پابندی نہیں۔:grin:

ہائے پپو یہ کیا میں تو آپ کو بہت شریف قسم کا آدمی سمجھتا تھا لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں ابھی بھابھی کو بتاتا ہوں پھر وہ خبر لیں گیں آپ کی اور حل بھی وہی بتائیں گیں۔demsel کا حل بھی کریں گی کوئی جو سیدھے سادھے بندوں کو ایسے مشورے دیتی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس میں ڈیمسل کا کیا قصور؟ جیسا پپو نے خط لکھا ویسا ہی اس کو جواب دے دیا، اب یہ پپو کی مرضی پر منحصر ہے کہ اس پر عمل کرے یا نہ کرے۔

ویسے آپ کس پپو کی بات کر رہے ہیں؟
 
بلال

محفلین
یہاں کون مسئلے حل کر رہا ہے۔۔۔ سنا ہے یہاں ہر مسئلہ کا حل مل جاتا ہے۔۔۔
میں نے اردو محفل پر ہی ایک جادوگر صاحب سے مذاق کر دیا لیکن جادوگر کو لوگوں نے اُکسا کر میرے خلاف کر دیا ہے اب جادوگر مجھے مکھی بنانا چاہتا ہے۔۔۔ وہ تو جادوگر کی چھڑی نہیں مل رہی تو ابھی تک سلامت ہوں۔۔۔ اب آپ ہی کوئی حل بتاؤ کہ میں جادوگر سے کیسے جان چھڑاؤ۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ ایسا کریں کہ اس کی چھڑی ڈھونڈ کر یہاں لے آئیں، ویسے بھی مکھی بنانے کی مدت تین دن تھی جو اب گزر چکی ہے۔ اس لیے آپ بے فکر ہو کر جہاں چاہیں اڑیں اور جہاں چاہیں بیٹھیں۔
 
بلال

محفلین
آپ ایسا کریں کہ اس کی چھڑی ڈھونڈ کر یہاں لے آئیں، ویسے بھی مکھی بنانے کی مدت تین دن تھی جو اب گزر چکی ہے۔ اس لیے آپ بے فکر ہو کر جہاں چاہیں اڑیں اور جہاں چاہیں بیٹھیں۔

بہت خوب شمشاد بھائی۔۔۔ ایک تو مکھی بنانے کی مدت ختم ہو گئی ہے اور ساتھ ہی آپ لکھ رہے ہیں کہ جہاں چاہے اڑیں اور جہاں چاہیں بیٹھیں یہ بیٹھنے والی بات تو ٹھیک لیکن یہ اڑنے والی بات کچھ ہضم نہیں ہوئی۔۔۔
 
زیک

مسافر
بہت خوب شمشاد بھائی۔۔۔ ایک تو مکھی بنانے کی مدت ختم ہو گئی ہے اور ساتھ ہی آپ لکھ رہے ہیں کہ جہاں چاہے اڑیں اور جہاں چاہیں بیٹھیں یہ بیٹھنے والی بات تو ٹھیک لیکن یہ اڑنے والی بات کچھ ہضم نہیں ہوئی۔۔۔

ہاہاہا۔ ذرا آئینہ چیک کریں
 
شمشاد

لائبریرین
او ہو ہو ہو کہیں میرا حساب کتاب غلط تو نہیں ہو گیا، تین دن ختم بھی ہوئے تھے کہ نہیں؟ بلال آپ فوراً آئینہ دیکھ کر جواب دیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:)

بلال ، میرے پاس آپ کے مسئلے کا حل ہے لیکن مجھے ڈھونڈنا پڑے گا !
آپ فیس کا بند و بست کریں میں ڈھونڈنے کی کوشش کرتی ہوں ۔
 
عندلیب

محفلین
:confused:السلام علیکم
شمشاد بھائی میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری چار بےبییاں جڑواں ہیں چاروں‌نے میرے ناک میں‌دم کر رکھا ہے مجھے کوئی کام کرنے ہی نہیں دیتے اور نہ ہی میں محفل کے لئےٹائم دے پا رہی ہوں یہ چاروں کے ابو جو ہیں وہ بھی کوئی بےبی سے کم نہیں اب ان پانچوں کا کیا کرنا ہے مجھے بتائیں گے پلیز
تاکہ میرا زیادہ وقت محفل پر گزرے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہاں کون مسئلے حل کر رہا ہے۔۔۔ سنا ہے یہاں ہر مسئلہ کا حل مل جاتا ہے۔۔۔
میں نے اردو محفل پر ہی ایک جادوگر صاحب سے مذاق کر دیا لیکن جادوگر کو لوگوں نے اُکسا کر میرے خلاف کر دیا ہے اب جادوگر مجھے مکھی بنانا چاہتا ہے۔۔۔ وہ تو جادوگر کی چھڑی نہیں مل رہی تو ابھی تک سلامت ہوں۔۔۔ اب آپ ہی کوئی حل بتاؤ کہ میں جادوگر سے کیسے جان چھڑاؤ۔۔۔

:)

یہ لیں بلال ، ڈھونڈ لیا حل !

آپ کو جب بھی کچھ خطرہ محسوس ہو آپ بریکنگ نیوز چینل کے صفحہ 44 پر یہ نسخہ ۔ ۔ ۔ :) یعنی کہ پوسٹ پڑھ لیا کریں ۔ چاہیں تو اس نسخہ کا ایڈریس یاد کر لیں :)

آزما کر دیکھیں :)

۔
 
شمشاد

لائبریرین
:confused:السلام علیکم
شمشاد بھائی میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری چار بےبییاں جڑواں ہیں چاروں‌نے میرے ناک میں‌دم کر رکھا ہے مجھے کوئی کام کرنے ہی نہیں دیتے اور نہ ہی میں محفل کے لئےٹائم دے پا رہی ہوں یہ چاروں کے ابو جو ہیں وہ بھی کوئی بےبی سے کم نہیں اب ان پانچوں کا کیا کرنا ہے مجھے بتائیں گے پلیز
تاکہ میرا زیادہ وقت محفل پر گزرے

چاروں جڑواں :eek: سچی بتائیں۔

جہاں تک مشورے کا تعلق ہے تو جب تک تیسری بےبی کی عمر معلوم نہ ہوگی صحیح مشورہ دینے سے قاصر ہیں۔
فوری مشورے کے تحت آپ چاروں کو ننہیال بھجوا دیں، خود اپنے میکے چلی جائیں اور چاروں کے ابو کو کہیں کہ اب بچپنا چھوڑ دیں اور بڑے ہو جائیں۔ پھر بھی نہ مانیں تو انہیں بھی ان کے سسرال بھجوا دیں۔
 
ظفری

لائبریرین
:confused:السلام علیکم
شمشاد بھائی میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری چار بےبییاں جڑواں ہیں چاروں‌نے میرے ناک میں‌دم کر رکھا ہے مجھے کوئی کام کرنے ہی نہیں دیتے اور نہ ہی میں محفل کے لئےٹائم دے پا رہی ہوں یہ چاروں کے ابو جو ہیں وہ بھی کوئی بےبی سے کم نہیں اب ان پانچوں کا کیا کرنا ہے مجھے بتائیں گے پلیز
تاکہ میرا زیادہ وقت محفل پر گزرے

اسکا ایک حل یہ بھی ہے کہ آپ ان چاروں بیبیوں کے لیئے کوئی آیا رکھ لیں ۔ پانچویں بے بی کے لیئے شاید یہ اقدام مناسب نہیں رہے گا ۔ ;)
 
پپو

محفلین
:grin::):grin::)
ہائے پپو یہ کیا میں تو آپ کو بہت شریف قسم کا آدمی سمجھتا تھا لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں ابھی بھابھی کو بتاتا ہوں پھر وہ خبر لیں گیں آپ کی اور حل بھی وہی بتائیں گیں۔demsel کا حل بھی کریں گی کوئی جو سیدھے سادھے بندوں کو ایسے مشورے دیتی ہے۔
یہ کیا کس نے ہمارے ساتھ اسطرح کا مذاق کیا ہے ہم اس کی شکایت اوپر تک لے کے جائیں گے لگتا ہے کچھ لوگ ہماری ازدواجی زندگی میں رخنے ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں کہیں ایسا نہ ہو ہمارا غصہ بھڑک اٹھے اور ہم پھر بھی کچھ نہ کر پائیں کہاں ہیں شمشاد بھائی دیکھیں معصوم پپو سے کے ساتھ کیا کیا ظلم ہو رہا ہے demsel یہ سب کیا ہے کہیں ایسا نہ ہو کہیں ویسا نہ ہو لیکن بس اب مجھے ہہت غصہ آرہا ہے اور جب مجھے غصہ آتا ہے تو میں کچھ لکھ نہیں پاتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin::):grin::):grin::grin:
 
شمشاد

لائبریرین
پپو بھائی آپ دھیرج رکھیں وہ پپو تو ابھی غیرشادی شدہ ہے جس نے خط لکھ کر مشورہ مانگا ہے اور آپ تو خیر سے پہلے ہی شدہ شدہ ہیں۔ اور آپ کون سا کسی پینو یا چھیمو کو جانتے ہیں۔ سچی سچی بتائیے گا، کہیں ایسا تو نہیں کہ چاند بابو نے ہمراز بن کر کسی راز سے پردہ اٹھا دیا ہو۔
 
دھنک

معطل
شمشاد صاحب ہمارا بھی ایک پرابلم ہے جب ہم آنکھ بند کرتے ہیں تو ہمیں کچھ نظر نہیں آتا :cool: ;)
اسکا ہم کیا کریں ؟
 
بلال

محفلین
:)

بلال ، میرے پاس آپ کے مسئلے کا حل ہے لیکن مجھے ڈھونڈنا پڑے گا !
آپ فیس کا بند و بست کریں میں ڈھونڈنے کی کوشش کرتی ہوں ۔

آپ نے تو مسئلہ کا حل ڈھونڈ بھی دیا۔۔۔ بہت شکریہ۔۔۔ لیکن فیس؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ آج کل میں فارغ ہوں میرا مطلب ہے پیسے کمانے کے حوالے سے۔۔۔ لیکن جب ہوں گے تو پورے 10000پیسے آپ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دوں گا لیکن اگر بنک والے نہ مانے تو یہ میری ذمہ داری نہیں۔۔۔
 
Top