مسائل آپ کے مشورہ ہمارا

دھنک

معطل
کام کا تو ہوں نہیں کچھ لوگ کہتے ہیں یہاں
ہاتھ میں ایلفی نہ ہو تو کیاں کروں ان سے بیاں


:rolleyes:

کون کہتا ہے آپ کام کے نہیں :confused: ۔؟ یہ ضرور ہماری بھابھی جی نے کہا بولا ہوگا آپکے لئے :grin:


ہاتھ میں ایلفی نہیں تو کیا ہوا ؟ :grin: ہاتھ تو ہیں ناں ۔؟ :grin:
 

زینب

محفلین
ایلفی نہیں مل رہی تو تھوک سے کام چلا لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب فیصل بھای ویلے ہوئے تو ایلفی بھجوا دیں گے اپ کو
 

دھنک

معطل
ایلفی نہیں مل رہی تو تھوک سے کام چلا لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب فیصل بھای ویلے ہوئے تو ایلفی بھجوا دیں گے اپ کو



توبہ ہے بھئی ، کتنے گندے کام کرتیں ہیں آپ زنیب :grin::grin: تو اب پتا چلا کہ آپکے ہاں ایسے کاموں کے لئے ایلفی کی جگہ تھوک چلتے ہیں :grin::eek: ، ؟
;)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اس دھاگے پر کیا ہو رہا ہے؟ بھئی یہ دھاگہ مسائل اور مشوروں کا ہے۔

ہاں تو آج کی ڈاک بس آیا چاہتی ہے۔
 

چاند بابو

محفلین
لیجئے جناب ڈاک آگئی ہے۔
یہاں میرا مسئلہ ہے کہ میں کھانا کھا بھی لوں تو پانچ چھ گھنٹے میں مجھے دوبارہ بھوک لگ جاتی ہے اور آٹے کا جو حال آجکل پاکستان میں ہے وہ آپ سب کو معلوم ہی ہے۔ اب مجھے بتایئے کہ میں کیا کروں کہ مجھے بھوک نہ لگے۔
 
تو آپ کوئی ایسی چیز کھا لیا لیجئے جو سستی اور کفایتی ہونے کے ساتھ ساتھ وافر مقدار میں دستیاب ہو۔ اور جس کے ایک بار کھا لینے سے دوبارہ کھانے کی خواہش جلدی نہ ہو۔ مثلاً

مار، جوتے، گالی، ڈانٹ، دھکا وغیرہ۔ (معذرت)

ہاں ایک چیز اور کہ یہ ساری چیزیں اپنے ہم جنس سے ہی کھائیے تو بہتر ہے اگر جنس مخالف سے کھائیں گے تو ممکن ہے کہ خواہش اور بڑھ جائے اور مشئلہ جوں کا توں بنا رہے۔

زیادہ بہتر مشوروں کے لئے انتظار کریں!
 

عندلیب

محفلین
اسکا ایک حل یہ بھی ہے کہ آپ ان چاروں بیبیوں کے لیئے کوئی آیا رکھ لیں ۔ پانچویں بے بی کے لیئے شاید یہ اقدام مناسب نہیں رہے گا ۔ ;)
ایسا واہیات مشورہ تو نہ دیں پلیز :eek: ، اگر آیا رکھ لوں اور وہ چاروں بےبیوں کے ساتھ ساتھ پانچویں کی بھی دیکھ بھال شروع کر دے تو پھر مجھے ہی اصل آیا بنا کر رکھ دے گی :eek: :mad:
(شمشاد بھائی سے بھی پوچھ لیں کہ سعودی عرب میں غیرمقیمین کے لئے آیا رکھنے کے کیا کنڈیشنز ہیں :()
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں غیر ملکیوں کے لیے آیا رکھنا واقعی میں بہت مشکل ہے اور ہم جیسوں کے لیے تو ناممکن ہے۔

عندلیب آپ نے شاید میرے مشورے پر غور نہیں فرمایا۔
 

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو آپ کا مسئلہ غور طلب ہے۔ اس کے لیے ہم نے مشاورتی کمیٹی بنائی ہے جو جلد ہی اپنی سفارشات یہاں پیش کرے گی۔ تب تک آپ کھانا کھاتے رہیں۔
 

زینب

محفلین
توبہ ہے بھئی ، کتنے گندے کام کرتیں ہیں آپ زنیب :grin::grin: تو اب پتا چلا کہ آپکے ہاں ایسے کاموں کے لئے ایلفی کی جگہ تھوک چلتے ہیں :grin::eek: ، ؟
;)


میں نے کب کہا میں‌خود کرتی ہوں ممجھے تو کبھی کچھ جوڑنا ہی نہیں‌ہوتا۔۔۔۔۔کیوں کہ دل سمیت سب چیزیں جڑی ہوئی جو ہیں یہ تو اپ کے لیے مفت مشورہ تھا۔۔۔۔اب مفت مشورے اور فیس والے مشورے میں اتنا فرق تو ہوتا ہی ہے نا۔۔۔۔۔
 

چاند بابو

محفلین
چاند بابو آپ کا مسئلہ غور طلب ہے۔ اس کے لیے ہم نے مشاورتی کمیٹی بنائی ہے جو جلد ہی اپنی سفارشات یہاں پیش کرے گی۔ تب تک آپ کھانا کھاتے رہیں۔

جی جلدی کیجئے ایسا نہ ہو کہ آپ کی کمیٹی اپنی سفارشات میں یہ اعلان کر دے کہ ہمارا مسئلہ ناقابلِ حل ہے اور ادھر بازار سے گندم غائب ہو جائے ویسے بھی آج کل ذخیرہ اندوز بھائی صحبان بہت سرگرم ہیں یہ نہ ہو کہ جب تک میں بازار جاؤں تب تک وہاں کوئے بول رہے ہوں یا پھر الو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو خوش ہو جائیں، پہلی سفارش موصول ہوئی ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ آپ 24 گھنٹوں میں دو وقت کھانا کھایا کریں۔ اور دو دفعہ کھانا کھانے کی ایکٹنگ کیا کریں۔ ایکٹنگ والے کھانے میں آپ اپنے من پسند کھانے ضرورت سے زیادہ بھی کھا سکتے ہیں۔ پانی البتہ آپ چاروں دفعہ اصلی والا پی سکتے ہیں۔
 

چاند بابو

محفلین
شکریہ بھائی میں آپ کے مسئلہ پر عمل کر رہا تھا لیکن میری یاداشت کمزور ہو گئی اور اب مجھے لگتا ہے کہ میں یا تو چاروں وقت اصل والا کھانا کھا رہا ہوں یا چاروں وقت ایکٹنگ کر رہا ہوں۔ ہاں البتہ میں محسوس کر رہا ہوں کہ ایک تو میرا پیٹ بڑھ گیا ہے اور دوسرا میرے وزن میں بھی اضافہ محسوس ہو رہا ہے۔
اب بتائے میں کیا کروں ایکٹنگ کرتا رہوں یا چھوڑ دوں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟/
 

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو اگر تو پیٹ بڑھ گیا ہے اور وزن بھی بڑھ گیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے ہاں گندم اور آٹے کی کوئی کمی نہیں ہے۔ یہی کام جاری رکھیں بس اب اس کے ساتھ ساتھ صبح شام پورے 40 منٹ پیدل چلنا اپنی عادت بنا لیں۔ ایک ماہ کے بعد بتائیے گا کہ نتیجہ کیا رہا؟
 

زینب

محفلین
سر جی میرا بھی ایک مسئلہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔جلدی سے حل کریں۔۔۔۔
"

"جب" "ان ""کی اماں ہمارے گھر اتی ہیں تو "ہاسے"ڈل ڈل پڑتے ہیں بتایئں میں روک تھام کے لیے کیا کروں
 
Top