مزاح برائے تاوان

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ اردو محفل کی غالبا چالیسویں اور آخری عید تھی۔ آپ سب کی عید کیسی رہی؟عید سے متعلق کوئی پرمزاح واقعہ اگر بتانا چاہیں؟
اس دھاگے میں پہلے سبھی آنے والے حاضر ہووووووں!

یاز سیما علی زیک نیرنگ خیال سید عاطف علی فیصل عظیم فیصل بابا جی ظفری اے خان محمد احمد @گل یاسمیں فہیم
ابھی تو ٹیوب ویل جا رہا ہوں۔۔۔ کچھ آم بھی ساتھ ہیں۔۔۔ اور کچھ عام بھی۔۔۔۔ عید گرم گزر رہی ہے۔۔۔ قریب قریب ابل رہا ہوں۔۔۔لیکن ابھی نقطہ ابال سے دور ہوں۔۔۔۔ الحمداللہ۔۔۔۔
 
کہاں پہ ہے یہ گرد عید؟ صادق آباد کا ذکر کیا تھا غالبا؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اتنا مذاق تو میرا بھی نہیں بنا تھا جب میں ہیرو بننے کے چکر ایک اتھرے بیل کے پاس چلاگیا تھا اور اس نے مجھے پیار سے اٹھاکر ڈم ڈم کی باڑ کے دوسری طرف پھینک دیا تھا
تب کے گرے ابھی اٹھ پائے کیا؟
واقعی اتھرا تے وکھرا بیل یو گا پھر تو۔
نئی زندگی مبارک ہو
 
باباجی

محفلین
تب کے گرے ابھی اٹھ پائے کیا؟
واقعی اتھرا تے وکھرا بیل یو گا پھر تو۔
نئی زندگی مبارک ہو
گرتے ہی اٹھ کھڑا ہوا تھا ورنہ عزت سادات جاتی 🤭 البتہ کچھ عرصہ لنگڑا کے چلنا پڑا ٹخنے پہ چوٹ کے باعث ۔۔
باقی محفل پہ دوبارہ فعالی اس کے برخاست ہونے کے باعث ہے کہ چلیں جاتے جاتے کچھ اور یادیں تعمیر کرلیں
 
ہاں یہی یادگاریں تو امر ہو جانی ہیں۔
ٹخنے پہ لگی چوٹ کیسی ہوتی ہے؟ سر کی چوٹوں کا تو ہمیں خوب اندازہ ہے۔
 
باباجی

محفلین
سر پہ لگی چوٹ بھی کچھ کچھ ایسی ہی ہوتی ہے۔ لیکن ایک فرق ضرور ہے دونوں میں کہ سر کی چوٹ سے کبھی یاداشت جاتی ہے اور کبھی آتی ہے
نومبر میں میرا ایکسیڈنٹ ہوا جو کہ سچویشن مزاحیہ بنی لیکن میرا کباڑا ہوگیا اور دو ماہ شدید تکلیف میں گزرے ۔۔ اللہ سب کو محفوظ رکھے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نومبر میں میرا ایکسیڈنٹ ہوا جو کہ سچویشن مزاحیہ بنی لیکن میرا کباڑا ہوگیا اور دو ماہ شدید تکلیف میں گزرے ۔۔ اللہ سب کو محفوظ رکھے
آمین ثم آمین۔
اب سب خیریت ہے نا؟
مزاحیہ سچویشن سے آگاہ کرنے میں کوئی رکاوٹ ہے کیا؟
 
باباجی

محفلین
آمین ثم آمین۔
اب سب خیریت ہے نا؟
مزاحیہ سچویشن سے آگاہ کرنے میں کوئی رکاوٹ ہے کیا؟
سچویشن یہ بنی کہ میں گاؤں میں رہتا ہوں اور یہاں لوگ اپنے جانور یعنی گائے بھینسیں چرانے کے لیے نکلتے ہیں اور چرنے کے لیے ان کا جانا آنا بذریعہ سڑک ہی ہوتا ہے اور ہم لوگ بائیک پہ ان کے درمیان سے نکل جاتے بے خوف و خطر ۔۔ ہوا یوں کہ میں روزانہ ناشتہ کرنے دوسرے گاؤں جاتا ہوں تو نومبر کی ایک صبح میں ناشتہ کرنے نکلا تو ایسے ہی ایک ریوڑ سامنے سے آرہا تھا میں ان کے درمیان سے نکلا اور بہت کم رفتار تھی کہ صبح کی ٹھنڈی ہوا انجوائے کررہا تھا اور کھیتوں کی ہریالی اچھی لگ رہی تھی ۔ اس ریوڑ کی ایک بھینس کچھ فاصلے پہ اکیلی چلی آرہی تھی میں آرام سے اس کے پاس سے گزرا تو ان محترمہ نے ایک دم مجھے ٹکر ماردی جس میں بائیک سمیت اچھل کر واپس زمین پہ آیا اور بائیک سنبھالنے کی کوشش کررہا تھا کہ مخالف سمت سے دو چھوٹے بچے بائیک پہ آندھی طوفان کی طرح آرہے تھے ان سے بریک نا لگ سکی اور ہمارا تصادم ہوگیا ۔۔ اگر وہ نا آرہے ہوتے یا بریک لگا لیتے تو میں کھیتوں میں اتر جاتا اور نقصان سے محفوظ رہتا ۔۔ خیر شدید تصادم ہوا اور ہم سڑک پہ بکھر گئے ۔۔ حیرت انگیز بات یہ ہوئی کہ وہ بچے اسی وقت اپنی بائیک اٹھاکر خیریت اور سلامتی کے ساتھ رفو چکر ہوگئے جبکہ میرا بایاں ہاتھ زخمی اور اسکا انگوٹھا کچرا ہوگی اور دایاں پاؤں ڈس لوکیٹ ہوکر اندر کی طرف مڑ گیا ۔۔ خیر راہ دو راہ گیر گزررہے تھے انہوں نے اٹھایا سڑک کے کنارے بٹھایا اور چیک کیا کہ کیا نقصان ہوا ۔۔ وہ ہنس بھی رہے تھی کہ بھینس کو کیا سوجھی ایک دم ۔۔ بائیک محفوظ رہی میرے کپڑے بھی نہیں پھٹے صرف مٹی سے بھرگئے لیکن سوار ٹوٹ پھوٹ گیا ۔۔ خیر اللہ نے ہمت دی اور انہیں سے کہا کہ بھائی صرف بائیک اسٹارٹ کردو ۔۔اور حالت میں بائیک چلا کر مناواں اسپتال گیا تو ایکسرے میں انگوٹھے کی ہڈیوں کا کچرا دیکھا اور پھر مناسب طبی دیکھ بھال کے بعد گھر واپس آکر بھائیوں کو جگایا کہ جوانوں اٹھو اور کچھ ناشتے پانی کا بندوبستی کرو ۔۔ وہ بھی حیران کے بھائی آپ اچھے بھلے گئے تھے اور ایسی حالت میں واپس آئے ۔۔ کہانی سن کر بھی وہ ہنسے کہ آپ کی بھینسوں سے دشمنی پرانی ہے آپ خیال کیا کرو ۔۔ اس کے بعد سے دل میں اور ڈر بیٹھ گیا ہے
🤭🤭🤭
 
کیا حال ہے اب!!!
انگوٹھے کا بعد میں درست علاج ہو پایا؟
 
یاز

بیک وقت غمناک و پرمزاح
 
باباجی

محفلین
کیا حال ہے اب!!!
انگوٹھے کا بعد میں درست علاج ہو پایا؟
پاؤں تو دو ماہ میں ٹھیک ہوگیا تھا الحمدللہ ۔۔ اور سرکاری اسپتال میں پہلی بار کسی اچھے ڈاکٹر سے پالا پڑا ۔۔ اس نے کہا کہ انگوٹھے کا ناخن بلکل اتر گیا ہے اور وہاں زخم ہے اسلیے پلاسٹر نہیں ہوسکتا اور زخم خطرناک ہوسکتا ہے تو آپ زخم کی ڈریسنگ کیا کریں ہڈیاں خود ہی اپنے حساب سے جُڑ جائیں گی اور کچھ عرصے بعد کوشش کیجیے گا کہ انگوٹھا ہلائیں جلائیں تاکہ انگوٹھے کا جوڑ جام نا ہو جائے ۔۔ اور مسئلہ یہ تھا کہ زخم کو پانی سے اور یہاں وہاں چھونے یا ٹکرانے سے بھی محفوظ رکھنا تھا کیونکہ ناخن کے نیچے کا حصہ بہت زیادہ حساس ہوتا ہے ۔۔ بس اس تمام عرصے میں انگوٹھے نے کافی نچایا اور اب 90 فیصد ٹھیک ہے الحمدللہ
 
Top