مزاج کیسے ہیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
ہاں فہیم وہ ہم نے بھی پکڑی ہیں لیکن اب وہ بالکل نہیں دکھتیں۔ میں نے تو سنا ہے اسے بیر بہوٹی کہتے ہیں۔ اب درست نام کا نہیں معلوم۔

جی اب تو وہ واقعی نہیں دکھائی دیتیں۔

اور درست نام شاید یہی ہے جو آپ نے لکھا۔
 
بھنبھریاں پکڑنے کا بھی اپنا الگ مزہ ہوتا تھا۔ جب بھی بارش ہونے کو ہو، گھٹائیں گھر رہی ہوں اور اندھیرا چھانے لگے تو ان بھنبھریوں اور ابابیلوں کی بڑی فوج گھر کے پاس والے گڑھے کے اوپر منڈرانے لگتی تھی۔ بھنبھریوں کا پچھلا حصہ چٹکی سے پکڑیے تو فوراً گھوم کر انگلی سے چمٹنے کی کوشش کرتی تھیں۔ دھاگے باندھ کر ہم نے بھی اڑائے ہیں پر ان کو تکلیف ہوگی اس خیال سے ایسا کم ہی کرتے تھے۔ بیربہوٹی کا کبھی شوق نہیں رہا۔ ویسے گرگٹ دھاگے کا پھندہ بنا کر بہت مارے ہیں۔ گرمیوں کی تیز دھوپ میں زور آور گرگٹوں کو پھندے میں پھنسا کر خوب کھیلتے تھے یہاں تک کہ وہ خود مر جاتا تھا یا مار ڈالتے تھے۔ اور ایسا ثواب سمجھ کر کرتے تھے۔ :)
 

ابوشامل

محفلین
واہ سعود بھائی کیا یاد دلا دیا؟؟ گرگٹ سے پنجہ آزمائی کبھی نہیں کی کہ شاید اس سے ڈر لگتا تھا۔ البتہ اس کی "قربانی" کے مناظر بہت دیکھے ہیں :)
 

خوشی

محفلین
اس کا مطلب ھے مجھے محنت کرنے کی ضرورت نہیں ھے ، کیوں ظفری جی:)

ویسے مزاج ٹھکانے کس نے لگائے
 

تیشہ

محفلین
:sad2: میں تھک کے ٹوٹ ہوں ماسی الفت بنی ہوئی ہوں ۔۔ اب میں ذرا گروسری لے آوں ٹیسکیو سے ۔ ۔۔

بعد میں آتی ہوں :happy:
 

تیشہ

محفلین
یہ ماسی الفت کون سی کردار ہیں؟


یہ پاکستان میں میری کام والی ماسی کا نام ہے :battingeyelashes: ماسی الفت ۔۔ بچاری ماسی سی ہے مگر لوگوں کے گھروں کے کام کاج کرکے گزر بسر کرتی ہیں ۔۔ میرے گھر کا صفائی ، برتن ، کپڑے سب کام کاج یہی کرتی رہیں اسلئے اب جب میں خود کاموں میں لگتی ہوں تو مجھے ماسی الفت کی یاد شدت سے ستاتی ہے ۔۔ :battingeyelashes:
 

شمشاد

لائبریرین
الحمد للہ، اللہ کا کرم ہے۔

آپ سنائیں، اتنا عرصہ کہاں رہے اور آجکل کیا ہو رہا ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top