فیض مرے دل مرے مسافر۔۔۔۔۔

فرخ منظور

لائبریرین
یہ قصّہ تو خوب ہوا ویسے یہ نظم محفل پر پہلے بھی پوسٹ ہو چکی ہے اور اِس نظم میں بھی اس نظم کی طرح کچھ غلطیا ں ہیں اور اس نظم کا عنوان "دل ِ من مسافر ِمن " ہے - اس سے مجھے ایک واقعہ یاد آ گیا کہ کسی صاحب نے احمد ندیم قاسمی صاحب کو غالب کی غزل اپنے نام لگا کر ارسال کردی اور اصرار کیا کہ اسے ان کے نام کے ساتھ چھاپا بھی جائے - لیکن ظاہر ہے قاسمی صاحب نے انکار کر دیا - وہ صاحب ایک دن ان کے دفتر پہنچ گئے اور پھر وہی اصرار کرنے لگے - لیکن قاسمی صاحب نے پھر انکار کیا تو وہ صاحب اٹھے اور زیرِلب یہ کہتے ہوئے نکل گئے - لو آج غالب بھی ناقابل ِ اشاعت ہو گئے - :)
 
خود ہی چلے آتے ہیں اللہ میاں کی مہربانی سے، ویسے یہ سوال ظفری کرتا تو بات بنتی تھی، تمھیں تو علم ہونا چاہیئے تھا یار ;)

خود ہی یا کھنچے چلے آتے ہیں تمہاری کشش میں ;)

ویسے ظفری ایسے سوال نہیں کرتا اسے پتہ ہے ان باتوں کا یہ تو ہم جیسے لاعلم ہی کرتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
خوب محفل جمی تھی، مجھے اب افسوس ہو رہا ہے کہ میں کیوں چلا گیا تھا۔
لیکن کیا کرتا بیگم کی جی حجوری بھی تو کرنی ہوتی ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
میں تو آ گیا ہوں مگر لگتا ہے کہ ظفری چلا گیا ہے اور میری کمی صرف ظفری کو ہی محسوس ہوتی ہے۔ :)

کند جنس باہم جنس پرواز
کبوتر با کبوتر باز با باز

خوب محفل جمی تھی، مجھے اب افسوس ہو رہا ہے کہ میں کیوں چلا گیا تھا۔
لیکن کیا کرتا بیگم کی جی حجوری بھی تو کرنی ہوتی ہے۔

شمشاد بھائی ذرا ہمیں بھی طریقہ بتائیں کہ شوہر نامدار سے جی حضوری کیسی کرائی جاتی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن لکھا تو تم نے " شمشاد بھائی ذرا ہمیں بھی طریقہ بتائیں کہ شوہر نامدار سے جی حضوری کیسی کرائی جاتی ہے؟ " تو اس میں " وہ " کہاں سے آ گئی؟
 

جیہ

لائبریرین
آپ خود ہی تو کہتے ہیں کہ بھابی ساتھ بیٹھ کر پوسٹس پڑھتی رہتی ہے۔ اور آج تو ویسے جمعہ ہے آپ گھر پر ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں اکثر ساتھ ہی ہوتی ہے، چونکہ تم نے ان کا ذکر نہیں کیا، اس لیے وہ تم سے ناراض ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ بیچ میں سے ہٹ جائیں میں بھابی سے مخاطب ہو رہی ہوں


السلام علیکم بھابی۔
یہ جی حضوری والی بات تو شمشاد بھائی کو چھڑانے کے لیے کی تھی۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ اتنی اچھی ہیں کہ شمشاد بھائی کو جی حضوری کرنے ہی پڑے گی۔ میں جب آپ جیسی اچھئ بن جاؤں گی تو جی حجوری کے مزے بھی لے لوں گی۔

دعاؤں میں یاد رکھیں
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی ! ۔۔۔ " انجمن ِ تحفظ برائے مرد حضرات " کی طرف سے ایک شکایت آئی ہے کہ آپ مردوں کو جی حضوری کی طرف مائل کرنے میں کسی کردار کا حصہ بن رہے ہیں ۔ کیا یہ سچ ہے ۔ ؟ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
سراسر الزام ہے حضور والا، وہ تو پہلے سے ہی اس فعل کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ فیصل صاحب کی پوسٹ اس بات کی شاہد تو ہے لیکن میں اب اس پوسٹ کو ڈھونڈ نہیں سکتا۔
 

ظفری

لائبریرین
اچھا ایسی بات ہے تو آپ وہ پوسٹ ڈھونڈ کر انجمن کی صد سالہ میٹنگ میں بطور ثبوت پیش کرسکتے ہیں ۔ مگر یہ بات واضع رہے کہ اس انجمن کا قیام تین سال پہلے تشکیل میں آیا ہے ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
جی مہلت دینے کا شکریہ، تب تک میں تلاش کر ہی لوں گا۔ نہیں تو فیصل صاحب کو درخواست کروں گا کہ ایک آدھ بیان اور داغ دیں۔
 
Top