فیض مرے دل مرے مسافر۔۔۔۔۔

ظفری

لائبریرین
ارے۔۔۔۔ یہ آپ نے لکھی ہے، پھر تو خاص نہیں۔۔ پتہ نہیں میرے ذوق کو کیا ہوگیا ہے۔ اتنی بد ذوق تو میں کبھی نہ تھی;)

یہ مسئلہ آپ کے ذوق کے ساتھ نہیں بلکہ مرزا ابرہیم ذوق کے ذوق کےساتھ بھی تھا ۔ ان کی یہی رائے غالب کی شاعری کے بارے میں تھی ۔ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
آپ اپنی بات کریں شگفتہ کو بیچ میں کیوں لاتے ہیں؟
ظفری بھائی لگتا ہے آپ نے 'انجمن بیزاران سیاست' نہیں پڑھا۔
 
جیہ

لائبریرین
ارے نہیں میں سمجھ رہی ہوں یہ شگفتگی۔۔۔۔۔ شادی کے شروع کے دنوں میں شگفتگی آہی جاتی ہے:)
 
ظفری

لائبریرین
آپ اپنی بات کریں شگفتہ کو بیچ میں کیوں لاتے ہیں؟
ظفری بھائی لگتا ہے آپ نے 'انجمن بیزاران سیاست' نہیں پڑھا۔

شمشاد بھائی میں دو دو شگفتہ کو بیچ میں لایا ہوں ۔ ایک " انجمنِ خارانِ محبت " بھی ہے ۔ کچھ لوگوں نے خار کھا کر یہ انجمن بنائی ہے ۔ :grin:
 
محمد وارث

لائبریرین
لا جواب ظفری بھائی، مصحفی اور غالب کے اشعار استمعال کرکے اس نظم کو چار چاند لگا دیئے ہیں فیض نے۔
 
وارث بھائی آپ نے بھی بھانڈا پھوڑ دیا ۔۔۔۔ گو کہ یہ بھانڈا پھوٹنا ہی تھا کہ آخر فیض کی نظم تھی مگر اتنی جلدی پھوٹےگا یہ متوقع نہیں تھا ۔ :grin:

خیر آپ سنائیں ۔ کیا حال چال ہیں ۔ آپ کی طرف موسم کیسا ہے اور آج کل کس کتاب کا مطالعہ ہو رہا ہے ۔ :)
 
ظفری بھائی پرائی چیز پر اپنا ٹھپہ لگانے میں یہ قباحت تو ہوتی ہے نا ;) ویسے یہ تو بہت مشہور نظم ہے بالکل فیض کی ایک کتاب کا نام ہے 'مرے دل مرے مسافر'۔

حال ٹھیک ہو کے نہیں دے رہا اور چال 'اگلے' خراب ہونے نہیں دیتے۔ :( سوچ رہا ہوں کہ کوئی 'نئی' کتاب پڑھنا شروع کر دوں مگر ہمت نہیں پڑھتی۔;)

موسم بس خشک اور ہلکی سردی ہے بارش نہیں ہو رہی۔
 
وارث بھائی پاکستان میں بھی تو لوگ پاکستان کی بنی ہوئی چیزوں پر میڈ ان جاپان لگا کر بیچتے ہی ہیں ناں ۔ ;)
اور اس میں تو کوئی شک نہیں کہ یہ بہت مشہور نظم ہے ۔ مجھے تو حیرت اس بات پر تھی کہ جویریہ کو اس کا علم کیونکر نہیں ہوا ۔ سو پھر مجھے بھی شوشہ سُوجھ گیا ۔ ویسے جویریہ کو معلوم تھا کہ آج میں موڈ میں ہوں ۔ :grin:
چلیں کوئی بات نہیں وارث بھائی ۔۔ حال تو ٹھیک ہو ہی جائے گا بس چال کا خیال رکھیئے گا ۔ ;)
واقعی اس قسم کے سرد اور خشک موسم میں بہت الجھن ہوتی ہے ۔ یہاں تو کل برفباری ہوئی ہے ۔ بہت ہی سرد موسم ہے آج کل ۔
 
ہاں لیکن یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ 'میڈ ان جاپان' بھی پاکستان میں لکھا گیا ہے لیکن اس کے باوجود خریدے چلے جاتے ہیں۔ کیا کریں بھئی اب اصلی جاپانی چیزیں تو جاپان ہی سے آ سکتی ہیں۔ ;)

جس دن چال خراب ہو گئی حال خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے، ویسے آپ کا ویک اینڈ قریب آ رہا ہے تو پھر جا رہے ہیں کہیں ڈنر پر۔;)
 
جیہ

لائبریرین
واقعی مجھے اب بھی یاد نہیں کہ یہ نظم فیض کی ہے حالانکہ فیض کی کلیات "نسخہ ہائے وفا" میرے پاس ہے، میں نے ضرور پڑھی ہوگی۔

آپ نے اچھا کیا کہ یہ شوشہ چھوڑ دیا۔شوشہ کیا، یوں کہیں کہ پھلجھڑی چھوڑ دی :)
 
میرے پاس آج جتنی پھلجڑیاں تھیں وہ سب ختم ہوگئیں ۔ کل کچھ اور لیکر آؤں گا ۔ ;)
 
محمد وارث

لائبریرین
یقین مانیں ۔ ابھی تھوڑی دیر پہلے میرے فون پر ایک ٹیکسٹ میسج آیا ہے ۔ پوچھا ہے کسی نے کہ اس ہفتے کا کیا پروگرام ہے ۔ ؟ ;)

جائیے جائیے حضور شوق سے جائیے، اب ہمارے سینے پر تو سانپ لوٹتے ہیں یا پھر سانپ کے بچے:)۔ یہ آپکی بھابی کی اصطلاح ہے ;)
 
Top