مری والو اپنا رویہ بدلو ۔۔۔آپ کیا کہتے ہیں؟

آصف اثر

معطل
آج کل سماجی میڈیا پر مری بائیکاٹ کا مہم زورو پر ہے۔ جس کی وجہ وہاں سیزن کے دنوں میں سیاحوں سے ناجائز منافع، نامناسب رویہ، لالچ اور بدمعاملگی بتائی جاتی ہے۔ یہ سلسلہ بڑی سطح پر پہنچ چکا ہے جس میں صحافیوں سمیت ہر طبقے کے لوگ شامل ہیں۔ میڈیا کے بڑے ادارے رپورٹنگ بھی کررہے ہیں۔
ذاتی طور پر میں اس بائیکاٹ کے حق میں ہوں لیکن یہ معاملہ شائد مری تک محدود نہیں۔ ہر سیاحتی مقام پر اس طرح کے منافع خور اورلالچی افراد موجود ہوتےہیں۔ اس کی وجہ شہری انتظامیہ کا صرفِ نظر ہوسکتاہے کیوں کہ وہ ٹیکس کی مد میں وصولی کررہی ہوتی ہے باقی عوام رُل جائے اُن کی بلا سے۔ آپ کاکیا تجربہ رہا۔۔۔

یاز عبداللہ محمد محمد تابش صدیقی فرقان احمد محمد وارث محمداحمد شاہد شاہ اے خان اور دیگر احباب
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
آج کل سماجی میڈیا پر مری بائیکاٹ کا مہم زورو پر ہے۔ جس کی وجہ وہاں سیزن کے دنوں میں سیاحوں سے ناجائز منافع، نامناسب رویہ، لالچ اور بدمعاملگی بتائی جاتی ہے۔ یہ سلسلہ بڑی سطح پر پہنچ چکا ہے جس میں صحافیوں سمیت ہر طبقے کے لوگ شامل ہیں۔ میڈیا کے بڑے ادارے رپورٹنگ بھی کررہے ہیں۔
ذاتی طور پر میں اس بائیکاٹ کے حق میں ہوں لیکن یہ معاملہ شائد مری تک محدود نہیں۔ ہر سیاحتی مقام پر اس طرح کے منافع خور اورلالچی افراد موجود ہوتےہیں۔ اس کی وجہ شہری انتظامیہ کا صرفِ نظر ہوسکتاہے کیوں کہ وہ ٹیکس کی مد میں وصولی کررہی ہوتی ہے باقی عوام رُل جائے اُن کی بلا سے۔ آپ کاکیا تجربہ رہا۔۔۔ ضرور آگاہ کیجیے۔

یاز عبداللہ محمد محمد تابش صدیقی فرقان احمد محمد وارث محمداحمد شاہد شاہ اے خان اور دیگر احباب
بہت خراب۔ ۔ اورآل۔۔ بہت ہی خراب۔۔۔کاش کچھ جگہ کا حسن ان لوگوں کے اطوار میں بھی آجائے۔ ۔ ناردرن ایریا میں تو پھر بھی کچھ غنیمت ہے ۔ ۔ مگر ۔ ۔ ۔ ہم کچھ عرض کرینگے تو شکایت ہوگی ۔ ۔ ۔ ۔
 
سید ذیشان

محفلین
میری نظر سے بائکاٹ کی کچھ پوسٹس گری ہیں۔ کیا حالات واقعی اتنے خراب ہیں یا پھر اس میں مبالغہ آرائی کا بھی دخل ہے؟
 
یاز

محفلین
میری نظر سے بائکاٹ کی کچھ پوسٹس گری ہیں۔ کیا حالات واقعی اتنے خراب ہیں یا پھر اس میں مبالغہ آرائی کا بھی دخل ہے؟
مبالغہ آرائی زیادہ ہے۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ مختلف وجوہات کی بنا پر مری سنجیدہ قسم کے سیاح حضرات کے لئے اتنا پرکشش نہیں رہا۔ اس میں ٹریفک کا اژدہام اور عوام الناس کا بے تحاشا رش وغیرہ شامل ہے۔
 
میرے خیال میں جو لوگ سیر و تفریح کے لیے مری جاتے ہیں انہیں بھی تھوڑے تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے. اچھے اور برے لوگ تو ہر جگہ ہوتے ہیں.
 
آصف اثر

معطل
اس حوالے سے بی بی سی کے حسین عسکری کا کالم کافی دلچسپ ہے۔ جب کہ طلعت حسین صاحب کے بقول کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن اس طرح کے صحافیوں کے لیے تو کسی بھی جگہ مسئلہ نہیں ہوتا۔ مسئلہ تو عوام الناس کا ہے جن کے ساتھ یہ سارے مسائل پیش آتے ہیں۔ وی آئی پی کلچر کی آنکھ سے نہ دیکھا جائے۔
 
باباجی

محفلین
زندگی میں دو بار مری گیا ہوں ۔۔ اور انتہائی برا تجربہ رہا
انتہائی بد تمیز لوگ ۔۔ گھٹیا سروس ۔۔ بہت زیادہ مہنگائی
اور مری بالکل بھی کوئی گھومنے لائق جگہ نہیں ۔۔ ایک دوست کے بے حد اصرار پہ جانا پڑا بس
 
مجھے واقعی ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ یہ بائیکاٹ مہم درست ہے یا غلط۔
مطالبات جائز ہیں، مگر کیا باقی پورے پاکستان میں ہوٹل والوں کا، دکان والوں کا رویہ درست ہے؟ منافع خوری نہیں ہو رہی؟
ٹرانسپورٹ مافیا پورے ملک میں بدنام ہے۔
تو محض مری کا ہی بائیکاٹ کیوں؟
یہ سوال بائیکاٹ پر مکمل اطمینان سے روکتے ہیں۔
 
کھانے پینے کے لیے ہمارا تو ہمیشہ یہ تجربہ رہا ہے کہ گھر سے بنا کر لے گئے ہیں اور پہاڑوں میں اوپر نیچے اتر کر کسی مناسب جگہ چادر بچھا کر کھایا پیا ہے۔ بہت کم مری میں کسی ہوٹل پر کھایا ہے۔
کھانے کا تجربہ سوات اور کالام میں بھی اچھا نہیں رہا۔ جہاں لوگوں نے مرغی تک گلانے کی زحمت نہیں کی۔ :)
 
تقریباً تقریباً آل پاکستان نیولی شادی شدہ جوڑوں کے لیے ایک ہی تو ہنی مون پلیس ہے. تھوڑی توجہ تو ملنی چاہیے اس بائیکاٹ کو
 
یاز

محفلین
تقریباً تقریباً آل پاکستان نیولی شادی شدہ جوڑوں کے لیے ایک ہی تو ہنی مون پلیس ہے. تھوڑی توجہ تو ملنی چاہیے اس بائیکاٹ کو
ہاہاہا۔
یہ بات اس لحاظ سے درست ہے کہ زیادہ تر شادیاں سردیوں میں وقوع پذیر ہوتی ہیں۔ اس موسم میں کاغان یا سوات جانے کا رسک نہیں لیتے لوگ۔ سو مری اور نواحات ہی آپشن ہے۔
 
ہاہاہا۔
یہ بات اس لحاظ سے درست ہے کہ زیادہ تر شادیاں سردیوں میں وقوع پذیر ہوتی ہیں۔ اس موسم میں کاغان یا سوات جانے کا رسک نہیں لیتے لوگ۔ سو مری اور نواحات ہی آپشن ہے۔
واہ ! یاز جی کیا حکمت بھرا رسک بیاں فرمایا ،سبحان اللہ جی سبحان اللہ ۔
 
ہاہاہا۔
یہ بات اس لحاظ سے درست ہے کہ زیادہ تر شادیاں سردیوں میں وقوع پذیر ہوتی ہیں۔ اس موسم میں کاغان یا سوات جانے کا رسک نہیں لیتے لوگ۔ سو مری اور نواحات ہی آپشن ہے۔
پنجاب کے دور دراز علاقوں سے آنے والے تمام جوڑے مری کا ہی پلان کر کے آتے ہیں ماسوائے ان لوگوں کے جن کو مری کا پہلے تجربہ ہو چکا ہو
 
Top