مرا کمال غلط تھا، مری مثال غلط ۔۔۔ نوید صادق

آصف شفیع

محفلین
میں نے بھی غور نہیں کیا تھا لیکن نوید راجا کی بات میں دم ہے۔ یہاں جب آپ ’مرے مزاج میں شامل ہے‘ کہہ رہے ہیں تو یہاں تلخ روی کا محل ہی ہے، تلخ روئی کا نہیں۔ کیا خیال ہے دوسرے احباب کا؟

میرا خیال بھی یہی ہے کہ تلخ روئی کوئی رویہ نہیں جو مزاج میں شامل ہو جائے۔ البتہ تلخ روئی ایک ترکیب ضرور ہے جسے نوید صاحب نے ہی تخلیق کیا ہے۔ اور با معنی ترکیب ہے۔ لیکن شعر میں وہ مفہوم نہیں دے رہی جو شعر کا محل ہے۔ تلخ روئی شخصیت کا حصہ تو ہو سکتی ہے مزاج کا نہیں۔ تلخ روئی کا مفہوم زشت روئی سے ملتا جلتا ہے
زشت روئی سے تری آئینہ ہے رسوا ترا
 
ایم اے راجا

محفلین
لیکن میرا خیال ہیکہ تلخ روی و پر شاید شد کے ساتھ رویہ کی عکاسی کرتی ہے اور شعر کے مفہوم کیمطابق درست ہے،
اب نوید صاحب کو چاہئیے کے وہ اپنا مفہوم ( خیال) بیان کریں تا کہ بات صاف ہو سکے
 
نوید صادق

ویسے جدید تنقید میں شاعر نے کیا کیا، کیسے کیا، کیوں کیا، اس کی زندگی کیسی تھی وگیرہ وغیرہ جیسے سوالات انتہائی غیر اہم ہیں۔ جہاں تک میرا تعلق ہے، میں تو ہمیشہ یہ دیکھتا ہوں کہ میرے شعر قاری تک کوئی معنی پہنچاتے ہیں کہ نہیں۔ اور اس سے مجھے کوئی سروکار نہیں کہ وہ مفہوم جو میرے دھیان میں تھا وہ پہنچا کہ نہیں۔ آپ لوگ بات کریں۔ میں دیکھ رہا ہوں، اگر میں نے یہ جانا کہ شعر کوئی بھی معنی نہیں دے پایا تو یا تو میں اسے بدل دونگا یا چھوڑ دونگا۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
میرا خیال بھی یہی ہے کہ تلخ روئی کوئی رویہ نہیں جو مزاج میں شامل ہو جائے۔ البتہ تلخ روئی ایک ترکیب ضرور ہے جسے نوید صاحب نے ہی تخلیق کیا ہے۔ اور با معنی ترکیب ہے۔ لیکن شعر میں وہ مفہوم نہیں دے رہی جو شعر کا محل ہے۔ تلخ روئی شخصیت کا حصہ تو ہو سکتی ہے مزاج کا نہیں۔ تلخ روئی کا مفہوم زشت روئی سے ملتا جلتا ہے
زشت روئی سے تری آئینہ ہے رسوا ترا

ویسے جدید تنقید میں شاعر نے کیا کیا، کیسے کیا، کیوں کیا، اس کی زندگی کیسی تھی وگیرہ وغیرہ جیسے سوالات انتہائی غیر اہم ہیں۔ جہاں تک میرا تعلق ہے، میں تو ہمیشہ یہ دیکھتا ہوں کہ میرے شعر قاری تک کوئی معنی پہنچاتے ہیں کہ نہیں۔ اور اس سے مجھے کوئی سروکار نہیں کہ وہ مفہوم جو میرے دھیان میں تھا وہ پہنچا کہ نہیں۔ آپ لوگ بات کریں۔ میں دیکھ رہا ہوں، اگر میں نے یہ جانا کہ شعر کوئی بھی معنی نہیں دے پایا تو یا تو میں اسے بدل دونگا یا چھوڑ دونگا۔

نوید صاحب اور آصف صاحب - کیا آپ کوئی ایسا حوالہ دے سکتے ہیں جس سے یہ پتہ چل سکے کہ "روئی" بھی کوئی لفظ ہے - میرے ناقص علم کے مطابق "روئی" کوئی لفظ ہی نہیں سوائے اس روئی کے جو دھنکی جا سکے -
 
نوید صادق

محفلین
رسید حاضر ،، گفتگو بجلی آنے پر یا پھر کل علی الصبح
ارے ہاں ایک بات تو میں بھول ہی گیا کہ یہ غزل آپ سے اور آصف سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔
وہ کیسے؟ وہ یوں کہ یہ غزل میں نے کراچی میں بیٹھ کر کہی تھی۔(یوسف پلازہ)
اور آصف کا تعلق یوں کہ اس وقت میرے پاس کوئی پیپر نہیں تھا تو میں نے بیگ میں سے آصف کی کتاب " ذرا جو تم ٹھہر جاتے" نکالی اور اس کو آخری صفحہ پر لکھ ڈالی۔ یہ شائد 2000ء کی بات ہے۔

اور ہاں اس وضاحت کو رشوت مت جانئے گا!!!
 
فرخ منظور

لائبریرین
فرخ۔۔ ’سرخ روئی‘ کبھی نہیں سنا کیا؟؟؟؟ تم نے تو اس بحث‌کو ہی دھنک کے رکھ دیا!!

اعجاز صاحب - سرخ روئی کے علاوہ یہ لاحقہ کہیں بھی استعمال نہیں‌ ہوتا اور میرے خیال میں یہ لاحقہ ہے بھی غلط العام اگر ایسا نہ ہوتا تو کسی اور لفظ کے ساتھ بھی یہ لاحقہ آپ کو لغت میں نظر آجاتا -
 
ناہید

محفلین
نوید صاحب، پہلے توایک عمدہ غزل کی داد وصول کیجیے اور پھر غزل کی بحث کی جانب آتے ہیں۔

احباب کی سوچ اس بات پر اٹکی ہوئی ہے کہ آیا 'تلخ روئی درست ہے یا تلخ روی اور ابھی تک آپ کی جانب سے اس کی رسید بھی نہیں‌آئی ہے کہ آپ آخر کیا کہنا چاہتے ہیں۔
جہاں تک میں سمجھتی ہوں (یہ صرف میرا ذاتی خیال ہے، کسی کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں‌ہے ) کہ تلخ روئی ایک غلط العام ہے۔ اصل میں مرکب تلخ روی ہی ہے۔ اس کی مثال ایسے ہی ہے جیسے کچھ لوگ " غلط غ لَط" کو "غَل ط" اور "ہِجر" کو "ہجَر" بولتے ہیں اور اسے ہی درست سمجھتے ہیں اُسی طرح یہاں پر بھی تلخ روی در اصل تلخ روئی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔

شکریہ
ناہید
 
فاتح

لائبریرین
غزل

مرا کمال غلط تھا، مری مثال غلط
کیا گیا ہے مرے غم پہ احتمال غلط

غلط کہ کوئی غلط چال چل گیا ہوں میں
غلط کہ مجھ سے چلی ہے کسی نے چال غلط

دکھائی دے گی ہمیں خاک شکلِ آئندہ
ہمارا ماضی غلط تھا، ہمارا حال غلط

ہر ایک جھوٹ کی بنیاد سچ پہ ہوتی ہے
ترا جواب غلط تھا، مرا سوال غلط

مرے مزاج میں شامل ہے تلخ روئی نوید
سو کٹ رہے ہیں شب و روز و ماہ و سال غلط

(نوید صادق)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احباب کی آراء کا انتظار رہے گا۔

سبحان اللہ! سبحان اللہ! سبحان اللہ! انتہائی خوبصورت اور پر معانی کلام ہے۔ داد قبول فرمائیے۔

ہر ایک لفظ معانی کا ایک دریا ہے
تری غزل پہ اٹھائے گئے سوال غلط:)
 
فاتح

لائبریرین
نوید صاحب، پہلے توایک عمدہ غزل کی داد وصول کیجیے اور پھر غزل کی بحث کی جانب آتے ہیں۔

احباب کی سوچ اس بات پر اٹکی ہوئی ہے کہ آیا 'تلخ روئی درست ہے یا تلخ روی اور ابھی تک آپ کی جانب سے اس کی رسید بھی نہیں‌آئی ہے کہ آپ آخر کیا کہنا چاہتے ہیں۔
جہاں تک میں سمجھتی ہوں (یہ صرف میرا ذاتی خیال ہے، کسی کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں‌ہے ) کہ تلخ روئی ایک غلط العام ہے۔ اصل میں مرکب تلخ روی ہی ہے۔ اس کی مثال ایسے ہی ہے جیسے کچھ لوگ " غلط غ لَط" کو "غَل ط" اور "ہِجر" کو "ہجَر" بولتے ہیں اور اسے ہی درست سمجھتے ہیں اُسی طرح یہاں پر بھی تلخ روی در اصل تلخ روئی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔

شکریہ
ناہید

ناہید صاحبہ! ایک اور مثال بھی آپ کے مراسلہ کی وساطت سے مل گئی۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے کچھ لوگ "غلط العوام" کو "غلط العام" میں مدغم کر جاتے ہیں;)۔
کہیں برا نہ مان جائیے گا میرے مذاق کا:rolleyes:
 
فاتح صاحب، آپ نے بالکل درست کہا، در اصل میں نے سخنور صاحب کی پوسٹ کو quote کیا تھا اور اس طرف توجہ ہی نہیں‌دی کہ اس میں‌ٹائپو ہے۔ بہرحال ٹائپو کی نشاندہی کا شکریہ!

ناہید
 
ایم اے راجا

محفلین
محترمہ ناہید صاحبہ بہت شکریہ، میں نے عرض کی تھی کہ یہ لفظ تلخ روی ہے، مگر اسپر ابہام ےھا سو اب کافی حد تک دور ہو گیا ہے، مگر معنی میں اب بھی ابہام ہے اگر اسکے معنی پر روشنی ڈالیں تو ممنون رہوں گا۔
 
مغزل

محفلین
ایم اے راجہ صاحب کیا آپ ایم اے ساگر کو جانتے ہیں ؟؟
معاف کیجئے گا ۔۔ میں مسلسل ورطہِ حیرت میں ہوں ۔۔ جس طرح کے نکات
آپ نے اٹھائے ہیں اور پھر ادلال ۔۔ کہیں مجھے غلط فہمی تو نہیں ہورہی ۔؟؟
 
صاحب وہ رسید کا کیا بنا؟؟
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ایم اے راجہ صاحب کیا آپ ایم اے ساگر کو جانتے ہیں ؟؟
معاف کیجئے گا ۔۔ میں مسلسل ورطہِ حیرت میں ہوں ۔۔ جس طرح کے نکات
آپ نے اٹھائے ہیں اور پھر ادلال ۔۔ کہیں مجھے غلط فہمی تو نہیں ہورہی ۔؟؟

جناب ایم اے ساگرہی ایم اے راجا ہے
 
Top