مراسلوں پر کراس دینا

کاشفی

محفلین
اُدھر واقعی میں کافی گوہرافشانیاں ہی ہورہی ہیں۔۔ کیا شخصیت ہے لوگوں کی سرکا تاج کہہ رہے ہیں شخصیت نکھر کر سامنے آرہی ہے۔۔۔۔۔۔
 
شیزان

لائبریرین
کوئی بتائے گا کہ فورم کے منتظمین کون ہیں۔۔ شمشاد بھائی نے بھی اب لائبریرین کا چولا اوڑھ لیا ہے۔۔
 
ظفری

لائبریرین
یہ تو فہمِ سلیم (کامن سینس) کی بات ہے کہ ریٹنگ کا مقصد اپنی آرا کا اظہار ہے نہ کہ ذاتی مخاصمت کا اظہار۔

میرا خیال ہے کہ ریٹنگ کو اگر ہم دانشمندانہ طور پر استعمال کرتے ہیں تو اس سے ہماری ہی شخصیت کی بہتر ترجمانی ہوتی ہے۔

ویسے غیر متفق کے لئے "کراس" کا نشان مجھے ذاتی طور پر پسند نہیں ہے۔ اس "کراس" سے ایسا گمان ہوتا کہ ریٹنگ دینے والا آپ سے غیر متفق ہی نہیں ہے بلکہ اُس نے آپ کی بات کو کلی طور پر رد کر دیا ہے۔ اختلافِ رائے اور بات کو یکسر رد کر دینے میں بہت فرق ہوتا ہے اگر کوئی سمجھے تو۔
بہت ہی مدلل بات کہی آپ نے ۔ مگر میں تھوڑا سا اضافہ یا ترمیم کرنے کی جسارت کرونگا کہ دو ریٹنگز یعنی ناپسندیدہ اور نامتفق ہونا دو مختلف رحجان کو ظاہر کرتیں ہیں ۔ میری نظر میں ناپسندیدہ ہونا ، نامتفق ہونے سے زیادہ سخت رویہ ہے ۔ کسی بات کو ناپسند کرنے سے یہ تاثر پید اہوتا ہے کہ آپ کلی طور پر نہ صرف رائےکو مسترد کررہے ہیں بلکہ آپ فریق کی شخصیت کو بھی آڑے ہاتھ لے رہے ہیں ۔ نامتفق ہونے سے رائے پر براہ ِ راست اختلاف کی گنجائش نکلتی ہے ۔ مگر فریق کی شخصیت کسی تاثر سے بچی رہتی ہے ۔ مگر اس کے باوجود بھی میں یہ سمجھتا ہوں کہ کسی کی رائے سے نامتفق ہونا یا ناپسندیدہ قرار دینے کے بعد یہ ضروری ہونا چاہیئے کہ آپ اس بات کی وضاحت کریں کہ یہ دونوں رینٹنگز آپ نے کس ضمن میں دیں ۔ ورنہ صورتحال خواہ کوئی بھی ہو ۔ بغیر وضاحت کے یہ دونوں ریٹنگز استعمال کرنا بلکل ایسا ہے کہ آپ کے پاس قطعی کوئی جواب نہیں ۔ کوئی استدلال نہیں ۔ محض اختلاف ِ رائے کو بنیاد بنا کر آپ اس رویے کا اظہار کر رہے ہیں ۔ جو" میری نظر میں" کسی بھی طور ایک صحتمندانہ رویہ سمجھا نہیں جا سکتا ۔
 
ظفری

لائبریرین
اور جو خوش آمدید کے مراسلے کو اور خبر یا تصویر کو غیرمتفق قرار دے، اسے نفسیاتی مریض گردانا جائے؟
خوش آمدید کے دھاگے کے معاملے میں آپ سے متفق ہوں ۔ مگر کسی تصویر اور خبر کی اشاعت کے معاملے پر آپ غیر متفق ہوسکتے ہیں ۔ میں نے اپنی پچھلی پوسٹ میں رائے پیش کی ہے کہ اس کی وجہ مگر ضرور بتائی جائے ۔ کیونکہ کسی بھی تصویر اور خبر کے کئی رخ ہوسکتے ہیں ۔ اور کوئی بھی کسی بھی زوایئے سے اختلاف رائے کا حق رکھ سکتا ہے ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت ہی مدلل بات کہی آپ نے ۔ مگر میں تھوڑا سا اضافہ یا ترمیم کرنے کی جسارت کرونگا کہ دو ریٹنگز یعنی ناپسندیدہ اور نامتفق ہونا دو مختلف رحجان کو ظاہر کرتیں ہیں ۔ میری نظر میں ناپسندیدہ ہونا ، نامتفق ہونے سے زیادہ سخت رویہ ہے ۔ کسی بات کو ناپسند کرنے سے یہ تاثر پید اہوتا ہے کہ آپ کلی طور پر نہ صرف رائےکو مسترد کررہے ہیں بلکہ آپ فریق کی شخصیت کو بھی آڑے ہاتھ لے رہے ہیں ۔ نامتفق ہونے سے رائے پر براہ ِ راست اختلاف کی گنجائش نکلتی ہے ۔ مگر فریق کی شخصیت کسی تاثر سے بچی رہتی ہے ۔ مگر اس کے باوجود بھی میں یہ سمجھتا ہوں کہ کسی کی رائے سے نامتفق ہونا یا ناپسندیدہ قرار دینے کے بعد یہ ضروری ہونا چاہیئے کہ آپ اس بات کی وضاحت کریں کہ یہ دونوں رینٹنگز آپ نے کس ضمن میں دیں ۔ ورنہ صورتحال خواہ کوئی بھی ہو ۔ بغیر وضاحت کے یہ دونوں ریٹنگز استعمال کرنا بلکل ایسا ہے کہ آپ کے پاس قطعی کوئی جواب نہیں ۔ کوئی استدلال نہیں ۔ محض اختلاف ِ رائے کو بنیاد بنا کر آپ اس رویے کا اظہار کر رہے ہیں ۔ جو" میری نظر میں" کسی بھی طور ایک صحتمندانہ رویہ سمجھا نہیں جا سکتا ۔

آپ نے تو ہم سے بھی زیادہ مدلل بات کردی۔ :)

آپ کی سب باتوں سے اتفاق ہے۔ (y)

کراس کی ریٹنگ کے حوالے سے میری رائے اُس کی علامت کے حوالے سے تھی۔ اگر اس کراس کے بجائے "NO" یا اس سے ملتی جلتی کوئی علامت ہوگی تو غیر متفق کا تاثر کچھ بہتر ہو جائے گا۔

ویسے یہ بھی میری ذاتی رائے اور وہی بات جو اوپر لکھی تھی ۔۔۔۔۔ :D
 
x boy

محفلین
کچھ اپنے اختلافات میں میں اتنے آگے بڑجاتے ہیں کہ صحیح غلط کچھ نہیں دیکھتے ، آیات احادیث سبھی کو ٹھکرادیتے ہیں
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
کچھ اپنے اختلافات میں میں اتنے آگے بڑجاتے ہیں کہ صحیح غلط کچھ نہیں دیکھتے ، آیات احادیث سبھی کو ٹھکرادیتے ہیں
یہی وجہ ہے کہ اگر غیر متفق یا ناپسندیدہ کی ریٹنگ دی جائے تو اس بات کی بھی وضاحت کر دی جائے کہ اختلاف اور ناپسندیدگی کی وجہ کیا ہے۔ میرا نہیں خیال کہ کوئی قرآنی آیات یا احادیث کو (نعوذ باللہ) ناپسند کرے گا یا غیر متفق ہو گا۔ ہاں البتہ حدیث کی صحت پر بات کی جاسکتی ہے۔

تدوین: یا پھر کسی آیت یا حدیث کو اپنی مرضی کا رنگ دینے کی کوشش پر بھی اعتراض کیا جا سکتا ہے دلائل کے ساتھ۔
 
ظفری

لائبریرین
کچھ اپنے اختلافات میں میں اتنے آگے بڑجاتے ہیں کہ صحیح غلط کچھ نہیں دیکھتے ، آیات احادیث سبھی کو ٹھکرادیتے ہیں
کوئی کسی حدیث اور آیات کو نعوذ باللہ نہیں ٹھکراتا ۔ بلکہ اس آیت اور حدیث کو جو رویہ سامنے رکھ کر کسی خاص مقصد کے لیئے استعمال کیا جا رہا ہوتا ہے ۔ اس سے اپنے نامتفق ہونے کا اظہار کرتا ہے ۔
 
x boy

محفلین
یہ ایک دودن پہلے کی بات ہے علماء کرام کا قول سوال و جواب قرآنی آیت اور احادیث صحیحہ کے ساتھ میں نے پیش کیا تھا
کسی نے لکھ دیا یہ جھوٹ ہے تو پھر میں نے اسکی تسلی کے لئے اس سائٹ کا ربط بمع ایسے سوالات و جوابات دیئے
ان صاحب نے کہا کہ دیکھو پوری تیاری کے ساتھ آیا ہے میں نے صرف علماء کا قول بتایا تھا وہ بھی ربط کے ساتھ
اگر کوئی کمی بیشی ہوتو وہ سائٹ سے دیکھ لے اور مزید معلومات حاصل کرلے، تو صاحب نے بہت برا رویہ اپنایا
لیکن میں نے الحمدللہ برا نہیں منایا جس کی جتنی توفیق جتنا علم ، جتنی سمجھ اور جس ماحول میں بڑا ہوا ہے اس کا اثر
تو آیے گا۔
جزاک اللہ ساتھیوں
 
ظفری

لائبریرین
آپ نے خود ہی کہا کہ آپ کے دودھ کے دانٹ ابھی نہیں ٹوٹے ۔ اس لیئے آپ سے بعید نہیں تھا کہ میری پوسٹ پڑھنے کے باوجود آپ اس کا متن نہیں سمجھیں ۔ پتا نہیں میرا مراسلہ سمجھ آیا کہ نہیں ۔ خیر میں آپ کے مراسلے کو ہی لیتا ہوں۔ شاید بات سمجھ آجائے ۔
آپ نے خود ہی لکھا کہ میں نے ایک عالم کا قول سوال و جواب کیساتھ قرآن و سنت کو سامنے رکھ کر یہاں پیش کیا ۔ تو بات ہی ختم ہوگئی ۔ جب آپ اک عالم کا قول یہاں پیش کر رہے ہیں تو اس کی تشریح اور فہم سے کسی کو بھی اختلاف ہو سکتا ہے ۔ اس میں کیا برائی ہے ۔ میں نے وہ مراسلہ پڑھا نہیں مگر ظاہر یہ ہو رہا ہے کہ جو بھی " دوست " تھے ۔ انہوں نے قرآن و سنت سے نعوذباللہ نہیں بلکہ اس کی انٹرپیٹیشن سے اختلاف کیا ہے ۔
 
الشفاء

لائبریرین
ویسے اگر کراس کی بجائے غیر متفق لکھا ہوا آجائے تو کیسا رہے گا۔۔۔:)

یا پھر یہ والی سمائلی بھی چلے گی :terror:۔
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
آپ نے خود ہی کہا کہ آپ کے دودھ کے دانٹ ابھی نہیں ٹوٹے ۔ اس لیئے آپ سے بعید نہیں تھا کہ میری پوسٹ پڑھنے کے باوجود آپ اس کا متن نہیں سمجھیں ۔ پتا نہیں میرا مراسلہ سمجھ آیا کہ نہیں ۔ خیر میں آپ کے مراسلے کو ہی لیتا ہوں۔ شاید بات سمجھ آجائے ۔
آپ نے خود ہی لکھا کہ میں نے ایک عالم کا قول سوال و جواب کیساتھ قرآن و سنت کو سامنے رکھ کر یہاں پیش کیا ۔ تو بات ہی ختم ہوگئی ۔ جب آپ اک عالم کا قول یہاں پیش کر رہے ہیں تو اس کی تشریح اور فہم سے کسی کو بھی اختلاف ہو سکتا ہے ۔ اس میں کیا برائی ہے ۔ میں نے وہ مراسلہ پڑھا نہیں مگر ظاہر یہ ہو رہا ہے کہ جو بھی " دوست " تھے ۔ انہوں نے قرآن و سنت سے نعوذباللہ نہیں بلکہ اس کی انٹرپیٹیشن سے اختلاف کیا ہے ۔
بھائی جان
جھوٹی حدیث پیش کرنے کا الزام لگایا تھا اس لیے میں نے یہاں یہ بات کہی اگر ایسی بات نہ ہوتی میں ہرگز نہیں لکھتا،
ویسے بھی مجھ میں برداشت کی عادت بہت ہے،آخر تجارت میں اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں تو کسٹمر سے لڑ نہیں سکتے
کیونکہ آئندہ وہ ہماری دکان کی طرف دیکھےگا بھی نہیں۔
آپکےلئے پیاری سی اسمائلی جو آج تک کسی نے نہ دی ہوگی۔
لو یو آل برادرز اینڈ سسٹرز
 
عینی شاہ

محفلین
بھئی سچی سچی بات ہے کہ میں نے تو اج تک کسی بھی رونگ بات پر کراس نہی دیا ۔۔:rolleyes:ان آدر ورڈز میرے کراس بلکل ٹھیک ہوتے ہیں ۔مزاق میں کسی کو کراس دے کر کیا کرنا ہے بھلا :rolleyes:بھئی اب ریٹینگز میں جب ایک آپشن ہے کراس کی تو اسے یوز بھی تو اکارڈنگلی کرنا ہوتا ہے نا ۔۔۔:daydreaming:سمپل اویویں ای نہ میری واٹ لگائی جائیں آپ سب اب یہاں بیٹھ کر :idontknow2:
 
Top