ترانہ زرداری


زرداری کی زمین شادباد
بجلی نہ آئے گھنٹوں بعد
تو نشان کرپشن عالیشان
ارض زردارستان
مرکز امریکی مفادات

ارض زرداری کا نظام
آٹے گیس بجلی کا بحران
قوم ملک کا بیڑا غرق
قدیر، افتخار پائندہ باد
جانے کیسے پہنچے گے منزل مراد

پرچم ستارہ و ہلال
خون میں رنگا سارا سال
عوام کا مہنگائی سے برا حال
صرف لٹیروں ہی کا استقبال
آخر میں رہ نہ جائے صرف ملال
 
افسر


ایک آدمی اپنے بیٹے کے لیے طوطا خریدنے کے لیے ایک دکان پر گیا۔ اس نے دیکھا کہ ایک پنجرے میں تین طوطے ہیں۔
اس نے دکاندار سے پوچھاکہ دائیں طرف والے طوطے کی کیا قیمت ہے۔
دکاندار نے کہا 500روپے۔
آدمی بولا کہ اس میں کیا خوبی ہے
دکاندار نے جواب دیا کہ یہ آفس 2010کو آپریٹ کرنا جانتا ہے۔
آدمی نے پوچھا کہ درمیان والے طوطے کی کیا قیمت ہے۔
دکاندار بولا 1000روپے۔
آدمی نے کہا کہ اس میں کیا خوبی ہے؟
دکاندار بولا کہ یہ آفس کے علاوہ پروگرامنگ میں بھی ماہرہے۔
آدمی نے آخری طوطے کی قیمت پوچھی تو دکاندار نے جواب دیا 2000روپے۔
آدمی نے حیران ہو کر پوچھا کہ اس میں کیا خاص بات ہے
دکاندار بولا سچی بات تو یہ ہے کہ میں نے آج تک اس کو کچھ کرتے نہیں دیکھا بس دوسرے دونوں طوطے اس کو باس(افسر) کہتے ہیں۔
 
بیوی دیر سے گھر آتی ہے۔
شوہر دیر سے آنے کی وجہ پوچھتا ہے تو کہتی ہے"اپنی ایک سہیلی کے گھر پر تھی"
شوہر بیوی کی دس قریبی سہیلیوں کو فون کر کے پوچھتا ہے۔
سب ایک ہی جواب دیتی ہیں:" وہ تو کئی دنوں سے ادھر نہیں آئی "

شوہر دیر سے گھر آتا ہے۔
بیوی وجہ پوچھتی ہے تو کہتا ہے:" اپنے ایک دوست کے گھر پر تھا "
بیوی شوہر کے دس قریبی دوستوں کو فون کر کے پوچھتی ہے۔
سات کہتے ہیں:" ہاں!آیا تھا "
اور تین کہتے ہیں:" ابھی بھی ادھر ہی بیٹھا ہوا ہے"
 
ایک مولوی زرداری کے پاس گیا اور کہا : "مخلوق کو اتنا تنگ نہ کرو اللہ عذاب دے گا":lightning:
ذرداری نے جواب دیا: تنگ تو مشرف کررہا تھا میں تو عذاب ہوں:devil3:
 
زرداری: ہیلو:onthephone: شاہ رخ خان ۔۔۔۔انڈیا کا کیا حال ہے :sneaky:
شاہ رخ خان : "کبھی خوشی کبھی غم" : ۔۔۔آپ سنائیں: پاکستان کا کیا حال ہے :cautious:
زرداری: کبھی گولی ۔۔۔ کبھی بم:bomb:
 
ایک چھوٹا بچہ اسکول سے واپس آیا تو رو رہا تھا:cry:
ماں نے پوچھا: ’’بیٹا کیوں رو رہے ہو‘‘o_O
بیٹے نے کہا:’’ ماسٹر صاحب نے بہت مارا ہے‘‘:beating:
’’ کیوں مارا ہے ماسٹر نے؟‘‘:unsure:ماں نے پوچھا
بچے نے معصومیت سے جواب دیا:’’ ان کی کرسی پر سیاہی گری ہوئی تھی وہ بیٹھنے لگے تو میں نے سوچا کپڑے خراب ہوجائیں گے:battingeyelashes: میں نے کرسی کھینچ لی:rolleyes:
 
آئرلینڈ سے پاکستان آئی ہوئی خالہ نے اپنے بھانجے سے پوچھا: "تم ہمیں یاد بھی کرتے ہو یا نہیں؟"
بھانجا: "خالہ! مجھ سے تو سبق یاد نہیں ہوتا، آپ کو کیسے یاد کروں؟"۔۔۔:p
 
کیا آپ جاسوس ہیں؟
"نہیں"

ارے نہیں آپ جاسوس ہیں!!!۔
"بھائی جی میں جاسوس نہیں ہوں"

واقعی، آپ جاسوس نہیں ہیں؟۔
"کتنی بار کہوں یار ، میں جاسوس نہیں"۔

مجھے لگتا ہے کہ آپ جاسوس ہیں
"بھئی آپ کو کیوں لگتا ہے کہ میں جاسوس ہوں"؟۔

آپ غلط سمجھے؛ میں نہیں آپ جاسوس ہیں
"میں بھی یہی کہہ رہا ہوں محترم ، کہ میں جاسوس نہیں ہوں"

لیکن مجھے آپ جاسوس لگتے ہیں
"او بھائی جاسوس ہو گے آپ ، میں نہیں"۔

بھائی جان میں بھی یہی کہہ رہا ہوں کہ آپ جاسوس ہیں
"میں جاسوس نہیں ہوں ،،،میں جاسوس نہیں ہوں ،،،میں جاسوس نہیں ہوں ۔خوامخواہ میرا دماغ خراب مت کرو ، آپ ہو گے جاسوس"

ارے میرے بھائی بات سمجھنے کی کوشش کرو میں بھی یہی کہہ رہا ہوں کہ آپ جاسوس ہیں۔
"ارے میری جان کے دشمن۔ کہاں سے ٹپک پڑا تو ۔ نہیں باز آتا تو ٹھیک ہے میں جاسوس ہوں۔ اب بول"

بولنا کیا ہے بھائی جان۔ میں تو صرف یہ بتانا چاہ رہا تھا کہ ہمیں جھوٹ بولنے کی بہت بری عادت ہے۔ آپ پہلی بار میں ہی مان جاتے کہ آپ جاسوس ہیں تو میرا اتنا وقت ضائع نہ ہوتا اور آپ کو جھوٹ بولنے کا گناہ نہ ملتا۔پتہ نہیں کب سدھریں گے آپ جیسے جھوٹے لوگ۔

ساجد بھائی نے یہاں پوسٹ کیا
 
64704_509399222445811_185190731_n.jpg
 
لڑکا دوسرے سے:​
تمہارے پاس کونسا لیپ ٹاپ ہے؟​
دوسرا لڑکا:​
کور آئی سیون،​
4 جی بی ریم،​
2 جی بی اینویڈیا کارڈ،​
کرسٹل ڈسپلے سکرین،​
2.7 گیگا پروسیسر​

لڑکی دوسری سے: تمہارے پاس کونسا لیپ ٹاپ ہے؟​

دوسری لڑکی: وہ پنک والا۔۔۔ ۔​
:biggrin:

نین بھائی نے یہاں پوسٹ کیا
 
ایک صاحب جو ملک بھر میں جھوٹ کیلئے بہت مشہور تھے ۔ کسی شہر میں آئے ان کی شہرت سن کر ایک پچاس سالہ بوڑھی عورت ان سے ملنے آئی اور بولی:​
" کیا تم وہی ہو جس سے بڑاجھوٹا کوئی اور نہیں ہے ؟"​
جھوٹے نے جواب دیا :" محترمہ چھوڑئیے اس بات کو میں تو آپ کو دیکھ کر دنگ رہ گیا ہوں کہ کمال ہے یہ عمراور اس پر یہ حسن، یہ جمال، یہ کشش، جواب نہیں آپ کا۔"​
وہ خاتون شرما کر بولیں: " ہائے اللہ لوگ کتنے جھوٹے ہیں ، جو ایک اچھے خاصے آدمی کو جھوٹا کہہ دیتے ہیں ۔​

نیلم نے یہاں پوسٹ کیا​
 
نئی تحقیق​

سردار سائنسدان (Scientist) نے ایک مکھی کے پر کاٹ دئیے اور کہا​
اُڑ جا،،،،،،!​
مکھی نہیں اُڑی!​
سردار نے لکھا: کہ تجربہ سے ثابت ہوا کہ اگر مکھی کے پَر کاٹ دیئے جائیں تو​
وہ سُن نہیں سکتی!​
ہنسی شاہ نے یہاں پوسٹ کیا​
 

شمشاد

لائبریرین
دو کرکٹر آپس میں باتیں کرتے ہوئے۔

پہلا "تمہارا سب سے زیادہ اسکور کیا رہا؟"

دوسرا " 149، ناٹ آؤٹ۔"

پہلا "ارے، میرا سب سے زیادہ اسکور 154 ناٹ آؤٹ ہے۔ اچھا یہ بتاؤ باؤلنگ میں تمہارا ریکارڈ کیا رہا؟"

دوسرا "اس دفعہ پہلے بتانے کی تمہاری باری ہے۔"
 
ایک دفعہ جہانزیب محب سے ملنے ان کے دفتر گئے۔ ابھی محب نے ان کے لیے چائے منگوائی ہی تھی کہ بارش شروع ہو گئ۔ جہانزیب بڑے مضطرب سے نظر آئے۔ محب کے کچھ پلے نہ پڑا کہ بارش شروع ہونے سے جہانزیب اتنے پریشان کیوں ہو رہے ہیں۔بالآخر محب نے پوچھ ہی لیا۔ جہانزیب صاحب کہنے لگے کہ آپ کی بھابھی صدر گئی ہوئی ہے اور بارش شروع ہو گئی ہے۔

"تو اس میں اتنا پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے۔ وہ کوئی بچی تو نہیں ہیں کہ بارش میں بھیگ جائیں گی۔ بارش سے بچنے کے لیے کسی نہ کسی شاپنگ مول میں چلی جائیں گی۔" محب نے اپنی رائے دی۔

"یہی تو پریشانی کی بات ہے۔" جہانزیب نے جیب پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا۔

شمشاد بھائی نے یہاں شئیر کیا
 
Top