شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی یہ واقعہ تو میں ابھی ابھی سفینہ بھابھی کے تعارف والے دھاگے میں لکھ کر آیا ہوں۔
 
ایک صاحب جو ملک بھر میں جھوٹ کیلئے بہت مشہور تھے ۔ کسی شہر میں آئے ان کی شہرت سن کر ایک پچاس سالہ بوڑھی عورت ان سے ملنے آئی اور بولی:​
" کیا تم وہی ہو جس سے بڑاجھوٹا کوئی اور نہیں ہے ؟"​
جھوٹے نے جواب دیا :" محترمہ چھوڑئیے اس بات کو میں تو آپ کو دیکھ کر دنگ رہ گیا ہوں کہ کمال ہے یہ عمراور اس پر یہ حسن، یہ جمال، یہ کشش، جواب نہیں آپ کا۔"​
وہ خاتون شرما کر بولیں: " ہائے اللہ لوگ کتنے جھوٹے ہیں ، جو ایک اچھے خاصے آدمی کو جھوٹا کہہ دیتے ہیں ۔​

نیلم نے یہاں پوسٹ کیا​
یہ تو عبدل رحمان ملک ہو گا
 

قیصرانی

لائبریرین
اصل بات وہی ہے کہ
فن لینڈ کی بیویاں اپنے شوہروں کو کیا کہہ کے بلاتی ہیں
بیوی بیوی کا فرق ہے۔ کچھ تو ایسی گُنگ دام ہوتی ہیں کہ سرتاج وغیرہ کہتی ہیں۔ کچھ ایسی ہیں کہ شوہر کے خاندان کی مٹی پلید کر کے بلاتی ہیں۔ غالب اکثریت نام سے مخاطب کرتی ہے
 
بیوی بیوی کا فرق ہے۔ کچھ تو ایسی گُنگ دام ہوتی ہیں کہ سرتاج وغیرہ کہتی ہیں۔ کچھ ایسی ہیں کہ شوہر کے خاندان کی مٹی پلید کر کے بلاتی ہیں۔ غالب اکثریت نام سے مخاطب کرتی ہے
شکریہ۔
منصور بھائی اس دھاگےکو لطائف والے زمرے میں "پن" کردیں گے آپ۔
یہ اس زمرے کا سب سے بڑا دھاگہ ہے اور میں کبھی اس میں پوسٹ کرتا ہوں کبھی نہیں
اس طرح اکثر اوقات یہ نیچے رہتا ہے۔تو اگر یہ "پنڈ" ہو گا تو جو بھی لطائف والے زمرے میں آئے گا وہ ان لطائف کو پڑھ کر خوب محظوظ ہو سکے گا
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ۔
منصور بھائی اس دھاگےکو لطائف والے زمرے میں "پن" کردیں گے آپ۔
یہ اس زمرے کا سب سے بڑا دھاگہ ہے اور میں کبھی اس میں پوسٹ کرتا ہوں کبھی نہیں
اس طرح اکثر اوقات یہ نیچے رہتا ہے۔تو اگر یہ "پنڈ" ہو گا تو جو بھی لطائف والے زمرے میں آئے گا وہ ان لطائف کو پڑھ کر خوب محظوظ ہو سکے گا
جی چپکا دیا ہے اسے
 
ایک خاتون خانہ اس بات سے خاصی تنگ تھیں کہ اُن کے شوہر نامدار ( پتہ نہیں لوگ ”مدار“ کو ”نامدار“ کیوں کہتے ہیں :D ) ہر بات میں کیڑے نکالنے کی عادت میں مبتلا تھے۔ تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق ایک دن انہوں نے موصوف کے کھانے کی ڈش میں دوچار چلتے پھرتے کیڑے چھوڑ دیئے۔ اپنے کھانے میں موصوف نے جو چلتے پھرتے کیڑے دیکھے تو بیگم کی طرف دھاڑتے ہوئے بولے: یہ کھانے میں کیا ہے؟ بیگم نے معصومیت سے پوچھا کیا ہے؟ وہ مزید غصہ ہوتے ہوئے بولے: کھانے میں کیڑے ہیں۔ بیگم نے پھر معصومیت سے کہا: تو کیا ہوا؟ آپ کو تو عادت ہے میرے ہر کام میں کیڑے نکالنے کی۔ لہٰذا حسب معمول کھانے میں سے ”کیڑے نکالتے ہوئے“ کھانا کھا لیں۔:D
(لطیفہ کا ”راوی“ اس بارے میں خاموش ہے کہ پھر شوہر نامدار نے کیا کہا؟ یا کیا کیا؟ لہٰذا جو بیویاں اپنے شوہر کی کیڑے نکالنے والی عادت کو ”نکال باہر“ کرنے کے لئے اس ”نسخہ کیمیا“ پر عمل کرنا چاہتی ہیں، وہ ایسا صرف اپنی ”ذمہ داری“ پر ہی کریں۔ :D کسی بھی قسم کے ”نفع نقصان“ کا یہ خاکسار ذمہ دار نہ ہوگا:D )

یوسف-2 ۔انکل نے یہاں شئیر کیا
 
ﺍﯾﮏ ﺳﯿﻠﺰ ﻣﯿﻦ،ﺍﯾﮏ ﺍﮐﺎﺅﻧﭩﻨﭧ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺑﺎﺱ ﺍﯾﮏ ﻣﯿﻨﯿﺠﺮ ﮐﮩﯿﮟ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﮭﺎ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ کہﺍﻥ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﺑﻮﺗﻞ ﻣﻠﯽ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺟﻦ ﺑﺮﺁﻣﺪ ﮨﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﺟﻨﻮﮞ ﮐﯽ ﺭﻭﺍﯾﺖِ ﻗﺪﯾﻢ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﻥ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﭘﻮﺭﯼ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﮐﯽ۔ﺳﯿﻠﺰ مین ﺟﮭﭧ ﺑﻮﻝ ﺍﭨﮭﺎ کہ ﻣﯿﮟ ﻓﻼﮞ ﺟﺰﯾﺰﮮ ﭘﺮ ﭘﻮﺭﮮ ﺍﯾﮏ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﮐﯽ ﭼﮭﭩﯿﺎﮞ ﮔﺰﺍﺭﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻭﮨﺎﮞ ﻣﻮﺝ ﮨﯽ ﻣﻮﺝ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﺘﯽ ﮨﯽ ﻣﺴﺘﯽ ﮨﻮ۔ ﺟﻦ ﻧﮯ ﭘﮭﻮﻧﮏ ﻣﺎﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﻠﺰ ﻣﯿﻦ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻄﻠﻮﺑﮧ ﺟﺰﯾﺮﮮ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﯿﺎ۔ﺍﮐﺎﺅﻧﭩﻨﭧ ﺑﻮﻻ،ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﮐﯿﻠﯿﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﺪ ﮨﻮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ،ﻣﯿﺮﯼ ﭘﺴﻨﺪﯾﺪﮦ ﺧﻮراک ﺍﻭﺭ ﮈﺭﻧﮑﺲ ﮨﻮﮞ،ﭨﯽ ﻭﯼ ﮨﻮ، ﻣﯿﻮﺯﮎ ﮨﻮ،ﻓﻠﻤﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻨﮓ نہﮐﺮﮮ،ﺟﻦ ﻧﮯ ﭘﮭﻮﻧﮏ ﻣﺎﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﺍﮐﺎﺅﻧﭩﻨﭧ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﯿﺎ۔ﺍﺏ ﺑﺎﺱ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﯼ ﺗﮭﯽ،ﻭﮦ منہ ﺑﻨﺎ ﮐﮯ ﺑﻮﻻ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻭﻗﻔﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺩﻓﺘﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ۔نتیجہ:ﺍﭘﻨﮯ ﺑﺎﺱ ﮐﮯ ﺑﻮﻟﻨﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﺒﮭﯽ منہ نہ کھولیں۔۔
استانی جی نے یہاں شئیر کیا
 
سیکرٹری باس کے کمرے سے پیر پٹختے ہوئے غصے میں باہر نکلی تو اسکی کولیگ نے پوچھا
“ کیا بات ہے ؟ تم اندر جاتے وقت بہت خوش تھی اور اب غصے میں ہو؟“

سیکرٹری نے تلملاتے ہوئے جواب دیا ۔۔۔

“جب میں اندر گئی تو باس نے نشیلی نظروں سے دیکھتے ہوئے پوچھا
"کیا تمہارے پاس کچھ فرصت ہے ؟
تو میں نے بھی مسکراتے ہوئے کہا "جی آپ کے لیے تو فرصت ہی فرصت ہے“

“پھر؟؟؟“ کولیگ نے پوچھا

“پھر اس نے مجھے 40 صفحات ٹائپ کرنے کے لیے تھما دیے۔ فریبی کہیں کا“
 
روٹین کے ڈاکٹری چیک اپ کے لیے پروفیسر صاحب ڈاکٹر کے پاس پہنچے تو ڈاکٹر نے گرمجوشی سے پوچھا

“ کیوں بھئی پروفیسر صاحب ! آپ کی اعصابی بیماری اب کیسی ہے؟“:sneaky:

“الحمد للہ، آجکل میکے گئی ہوئی ہے“:rolleyes:
 
ماں نے شرارتی بچے کو بہت زیادہ پیٹا تو بچے نے دھمکی دیتے ہوئے کہا
“ماں ۔ مجھے زیادہ مت مارو، میری زبان کالی ہے اور میں کوئی بددعا دے دوں گا“
ماں کو اور غصہ آیا اس نے مزید مارتے ہوئے کہا۔ “دے بددعا ۔ میں بھی تو دیکھوں“
“اللہ کرے میرا باپ مر جائے“ بچے نے بالآخر بول دیا

اور اگلی صبح خبر آئی کہ پڑوسی بجلی کا کرنٹ لگنے سے مرگیا۔ :p
 
آئندہ

ایک ماں اپنے بچے کو لے کر جب اپنی چوتھی شادی کے لیے نکاح خواں کے سامنے بیٹھی تو بچہ زور زور سے رونا شروع ہوگیا۔
ماں نے اسے کرّارا سا تھپڑ مار کے کہا
چپ کر جا۔ ورنہ آئندہ تمھیں ساتھ نہیں لاؤں گی
 
ایک دوست بہت ادسی سے:یار میری شادی پڑھی لکھی عورت سے ہوئی ہے۔اب وہ مجھے پڑھا رہی ہے کیونکہ میں ان پڑھ ہوں۔
دوسرا دوست:تو پھراس میں کون سی ایسی بات ہے؟
پہلا دوست:یار میں اس سے تنگ آگیا ہوں۔کیونکہ میں جب بھی اس کی کنواری سہیلیوں کی طرف دیکھتا ہوں
وہ کہتی ہے
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
میں تمہیں فیل کر دوں گی:rolleyes:
 
ایک صاحب رات گئے سڑک پر چہل قدمی کرتے ہوئے کہیں جا رہے تھے
کہ راستے میں ایک کانسٹیبل نے انہیں روکا اور ان سے پوچھا۔ آپ کہیں جا رہے ہیں؟

تقریر سننے۔ان صاحب نے اطمینان سے جواب دیا۔

مگر یہ تقریر کا کونسا وقت ہے اور کہاں ہو رہی ہے تقریر؟

کانسٹیبل نے حیرانگی سے پوچھا۔

وہ صاحب دوبارہ گویا ہوئے، آپ میرے ساتھ میرے گھر چلئے

اور دیکھئے کہ میری بیوی کی تقریر کا یہی وقت ہے
 
بیوی نے اپنی ماں کو فون پر روتے ہوئے اپنے شوہر کی شکایت کی :" ماں ! مجھے میرے میاں نے بہت برا بھلا کہا ۔ میں تمہارے پاس آ رہی ہوں"
ماں بولی " نہیں بیٹا ۔ اگر اس کم بخت نے تمہیں برا بھلا کہا ہے تو اس سے انتقام لیتے ہیں "
بیوی ۔ " وہ کیسے ماں ؟"
ماں ۔" میں ایک مہینے کے لیے تمہارے پاس رہنے کو آرہی ہوں"
 
ایک عورت اسلحہ خریدنے اسلحے کی دوکان میں داخل ہوئی۔
دوکاندار نے ایک پستول دکھاتے ہوئےکہا: یہ پستول لے لیں اس سے آپ بیک وقت چھ فائر کر سکتی ہیں:terror:
عورت جھلا کر:atwitsend: آپ کا کیا خیال ہے میرے چھ شوہر ہیں:eek::eek:
 
Top