پاکستانی  ، ہندوستانی اور چینی تینوں ممالک کے آدمی بیٹھے آپس میں باتیں کر رہے تھے۔ چینی ہندوستانی سے کہنے لگا"
 بھائی آپ کون سا کارنامہ کر سکتے ہیں؟
ہندوستانی:  جناب ہم زمین کے ساتھ جہاز اڑا سکتے ہیں۔
چینی:  بالکل زمین کے ساتھ؟
ہندوستانی: نہیں تھوڑا سا اوپر۔
پھر چینی بولا ہم سمندر کے ساتھ جہاز اڑا سکتے ہیں۔
ہندوستانی اور پاکستانی بول اٹھے:  کیا بالکل سمندر کے ساتھ؟
چینی بولا: نہیں جناب تھوڑا سا اوپر۔
پھر دونوں پاکستانی سے دریافت کرنے لگے  یہ تم کیا کر سکتے ہو؟
پاکستانی بولا:  جناب ہم ناک سے روٹی کھا سکتے ہیں۔
دونوں حیرت سے بول اٹھے:  ارے کیا بالکل ناک سے؟
پاکستانی بولا:  نہیں تھوڑا سا نیچے۔