تجھے فرصت ہو جو منزل کے سوالوں سے کبھی
راستہ پوچھ مرے پاؤں کے چھالوں سے کبھی

نکل آگے بھی کتابوں کے حوالوں سے کبھی
آج کے عہد میں مل سوچنے والوں سے کبھی
ہائے یہ جوش تمنا یہ نگوں سارئی عشق
وہ جو ایسے میں چلے آئیں تو مشکل ہو جائے

کامراں ہے وہ محبت جو بنے روح گداز
درد دل حد سے گزر جائے تو خود دل ہو جائے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہائے یہ جوش تمنا یہ نگوں سارئی عشق
وہ جو ایسے میں چلے آئیں تو مشکل ہو جائے

کامراں ہے وہ محبت جو بنے روح گداز
درد دل حد سے گزر جائے تو خود دل ہو جائے
بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے۔۔۔ ہم تو جانے ہی والے تھے۔

پاسِ ادب میں جوشِ تمنا لئے ہوئے
میں بھی ہوں ایک بوند میں دریا لئے ہوئے
 
بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے۔۔۔ ہم تو جانے ہی والے تھے۔

پاسِ ادب میں جوشِ تمنا لئے ہوئے
میں بھی ہوں ایک بوند میں دریا لئے ہوئے
تم تو وفا شناس و محبت نواز ہو
ہاں میں دغا شعار سہی،بے وفا سہی
تم کو تو ناز ہے دلِ الفت نصیب پر
میں ماجرائے درد سے نا آشنا سہی
نا آشنائے درد کو شکوہ سے کیا غرض
تم کو شکائت غمِ فرقت روا سہی
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تم تو وفا شناس و محبت نواز ہو
ہاں میں دغا شعار سہی،بے وفا سہی
تم کو تو ناز ہے دلِ الفت نصیب پر
میں ماجرائے درد سے نا آشنا سہی
نا آشنائے درد کو شکوہ سے کیا غرض
تم کو شکائت غمِ فرقت روا سہی
ہم تو اس بات کے قائل کہ

غم کی توہین نہ کر غم کی شکایت کر کے
دل رہے یا نہ رہے عظمت غم رہنے دے
 
حماد علی

محفلین
محبت تو تب تک وار کرتی رہتی ہے جب تک سامنے والا خوب گھائل نہ ہو جائے۔۔۔ کہیں کا نہ رہے۔ پھر اس کے لئے دو تیر بھی کم ہی پڑتے ہیں۔
ایسا ہمارا سوچنا ہے۔ کسی اور کا متفق ہونا لازمی نہیں ہے۔

محبت جذبہ ہے ، اک احساس ہے ۔ جذبات انسانی زندگی کا بہت اہم پہلو ہیں۔
میٹھا بھی زیادہ ہو جائے تو جی متلا جاتا ہے ۔
محبت کا اظہار اور پھر جذباتی گھاؤ کا احساس بڑے شدید ہوتے ہیں لیکن شدت میں بہہ جانا بھی مناسب نہیں ہوتا ۔
خیر ، ہر انسان دوجے سے مختلف ہے سو اسکا تجربہ و احساس بھی دوسرے سے مختلف ہوتا ہے ۔
کوئی دل پر لگے گھاؤ کو شاعری کی صورت دنیا کے سامنے رکھ دیتا ہے کوئی اپنی دنیا علیحدہ بسا کر اس گھاؤ سے زندگی کشید کر لیتا ہے !
 
بہت گہرا اور پیچیدہ موضوع ہے جتنے لوگ بھی اس پر لب کشائی کریں گے ایک نیا تجربہ دیکھنے کو ملے گا
 
Top