محمد نوید سیالکوٹی کی واپسی

میم نون

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم

کل شام پاکستان سے واپسی ہوئی، اس دفعہ پاکستان میں بہت سی تبدیلیاں محسوس کی جو کہ انشاء اللہ مناسب وقت سے شئیر کرتا رہوں گا۔

فی الحال آپ سب کی دعائیں چاہئیں، اور کچھ تازہ معلومات ان اہم امور کہ بارے میں جو کہ میری غیر حاضری میں محفل میں وقوع پذیر ہوئے۔

فی امان اللہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

واپسی مبارک اور خوش آمدید

پاکستان میں تبدیلیاں ہوئی ہیں یا پاکستان جا کر آپ میں بہت ساری تبدیلی آئی ہے؟
 
میم نون

محفلین
شکریہ۔

جی مجھ میں بھی تبدیلیاں آئی ہیں جو کہ انشاء اللہ مثبت ہوں گی،
اور پاکستان میں بھی بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں، جو بد قسمتی سے سب مثبت نہیں ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
آپ میں تبدیلیاں آئی ہیں یا آپ کو تبدیلی کرنے والی آئی ہے؟

پاکستان کی بات چھوڑیں، وہاں ہر دم تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔
 
میم نون

محفلین
باز خوش آمدید نوید صاحب

السلامُ علیکم وارث بھائی، کیسے مزاج ہیں؟ اس دفعہ آپ سے ملنے کی شدید خواہش تھی لیکن یقین جانیں مہلت ہی نہ مل سکی، میں پہلے جب پاکستان جاتا تھا تو زیادہ وقت سیالکوٹ شہر ہی میں گزرتا تھا لیکن اس دفعہ شہر بھی چند دفعہ ہی جا سکا۔

آپ میں تبدیلیاں آئی ہیں یا آپ کو تبدیلی کرنے والی آئی ہے؟

دونوں لازم و ملزوم ہیں، شائد :whistle: :noxxx:
 
mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم اور خوش آمدید
آپ میں تو تبدیلی آنی ہی تھی، باقی پاکستان تو تبدل و تغیر کا منبہ ہے
 
شمشاد

لائبریرین
السلامُ علیکم وارث بھائی، کیسے مزاج ہیں؟ اس دفعہ آپ سے ملنے کی شدید خواہش تھی لیکن یقین جانیں مہلت ہی نہ مل سکی، میں پہلے جب پاکستان جاتا تھا تو زیادہ وقت سیالکوٹ شہر ہی میں گزرتا تھا لیکن اس دفعہ شہر بھی چند دفعہ ہی جا سکا۔

دونوں لازم و ملزوم ہیں، شائد :whistle: :noxxx:

اس کا مطلب ہے بھابھی کا تعلق سیالکوٹ سے نہیں ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
سہرا بند تصویر حاضر ہے لیکن اس بات کی گارنٹی نہیں ہے کہ سہرے کے پیچھے نوید ہی ہیں۔ :noxxx:

01653616c7465645f5fbba1ccef2801f5b799e9b546194859f996d4867668289e8fb0a54903962a44e445c0cec02cfc7017ac6d77.jpeg
 
عثمان

محفلین
بہت خوب! آج تو آپ لاجواب کرنے پر تلے ہیں۔ پہلے چٹکیوں میں بھابھی صاحبہ کا حدود اربعہ جان لیا۔ اور اب سہرے سمیت دولہا برآمد کر لیا۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
السلامُ علیکم وارث بھائی، کیسے مزاج ہیں؟ اس دفعہ آپ سے ملنے کی شدید خواہش تھی لیکن یقین جانیں مہلت ہی نہ مل سکی، میں پہلے جب پاکستان جاتا تھا تو زیادہ وقت سیالکوٹ شہر ہی میں گزرتا تھا لیکن اس دفعہ شہر بھی چند دفعہ ہی جا سکا۔
[[/quote

شکریہ برادرم، اگلی بار سہی انشاءاللہ
 
Top