محمد شمیل قریشی سے ایک گفتگو

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے آپ کو گہرا صدمہ ہوا ہے شمیل بھائی۔ یہ دنیا تو ہے ہی پیسے کی۔

آپ بھی خیالوں کی دنیا سے نکلیں اور حقیقت کا سامنا کرنا سیکھیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شمیل بھیا، زیادہ تو کچھ نہیں کہوں گا، لیکن جو نیا رشتہ ماں اور باپ جیسے پر خلوص رشتے کے بارے غلط فہمی پیدا کرے، اس سے دوری بھلی
 

دوست

محفلین
تو یہ بات تھی۔
بھئی شمیل وہ بندہ کافی مادہ پرست لگتا ہے اور اس کی باتوں سے آپ جیسا بندہ اس سے بھی زیادہ ہرٹ ہوجاتا تو مجھے کوئی حیرانی نہ ہوتی۔ آپ کو اپنے والدین اور شہر سے بہت انسیت ہے یہ بہت اچھی بات ہے۔
لیکن اگر ایک حساب سے دیکھا جائے تو کہیں دور جاکر ترقی کے لیے جدوجہد کرنا بھی بری بات نہیں۔ جیسے آپ باہر جاکر تعلیم حاصل کرسکتے ہیں اور واپس آکر ملک کی خدمت کرسکتےہیں بات بس مثبت رخ سے دیکھنے کی ہے۔
وسلام
 

دوست

محفلین
دوسرے غربت پر کبھی شرمندہ نہ ہونا۔
میرے والد ایک ریڑھی لگاتے ہیں جسے شہروں میں ناشتے والا کہتے ہیں۔ اور مجھے کبھی بھی کوئی عار محسوس نہیں ہوئی کہ میں ایک ناشتے والے کا بیٹا ہوں۔
میرا ایک طالب علم ایک دن بتانے سے کترا رہا تھا کہ والد کا پیشہ خراد ہے تو میں نے اسے بتایا بیٹے میرے والد یہ کام کرتے ہیں اور صبح میں نے بھی ان کے ساتھ جاکر ساری سیٹنگ کرانا ہوتی ہے۔
یار ہم سے اچھے تو یہ یورپین ہیں ہر بات میں فخر نکال لیتےہیں اور ہم بس ہر بات پر شرمندہ ہونا ہی جانتے ہیں۔ :roll: :roll:
 

بدتمیز

محفلین
شمیل کہانیوں میں‌ پڑھ کر کبھی یقین نہیں آیا تھا۔ تمکو دیکھ کر یقین آ گیا ہے۔ کل موڈ ہوا تو تفصیل سے لکھوں گا۔ ابھی تو حیرانی ختم نہیں ہو رہی۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

شمیل بھائی، واقعی آپ کی بات سن کر بہت عجیب سالگاہے۔ لیکن یہ دنیاہے یہاں پرہرطرح کے لوگ پائے جاتے ہیں اورآپ یقین نہیں کریں گے ایسے لوگ بھی ہیں کہ ان کی پہچان یہی ملک پاکستان ہے اوراسی کی بدولت پرملک کے باہرگئے لیکن جاکراس ملک اس کے لوگوں یہاں تک کہ اپنی اس مٹی کوجہاں پراس انکابچپن گزرابھول گئے۔
میرے خیال میں یہ صاحب کی بھی یہی مثال لگتی ہے ترقی اچھی چیزہے لیکن اپنے ماضی کوبھولنااچھی چیزنہیں۔ ماضی کویادرکھناخصوصی طورپراپنے بچپن کے دنوں کوتوبہت ہی اچھی چیزہے۔
باقی ہربندے کے اپنی اپنی خواہشیں ہوتی ہیں اورجب انسان خواہشوں کی تعمیل کے پیچھے پڑھ جاتاہے توپھراس کوکچھ بھی یادنہیں رہتاکہ وہ کیاکرتاہے توخواہشیں رکھنی چاہیے لیکن اتنی ہی جتنی کہ پوراہونے کایقین ہو۔
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہرخواہش پردم نکلے
میرے نکلے بہت ارمان لیکن پھربھی کم نکلے
باقی یہ دنیاہے یہاں سب کودیکھناپڑتاہے لیکن کرناوہی چاہیے جواپنے دل و دماغ کی آوازہو۔


والسلام
جاویداقبال
 

تیلے شاہ

محفلین
ہا ہا ہا
شمیل بھائی مجھے آپکی تحریر پڑھ کر ہنسی آئی
ارے یار خدا کا نام مانو اور زندگی کو اس کی نظر سے دیکھو
جس کو کائنات کے مالک نے ہم سب کے لیے اس زمین پر اتارا
اوہ خدا کے نیک بندے تم نے دیکھا بھی تو ایک شرابی کی نظر سے جو خود اپنے آپ سے بچنے کے لیے شراب کا سہارا لیے ہوا تھا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
میری دعا ہے کہ اللہ تعالی تم پر خوشیاں نچھاور کرئے۔
اپنی زندگی خود جیو!
حوصلے سے ،اور دھڑلے سے۔
ہاں یہ ہوئی نہ بات۔
 

پاکستانی

محفلین
واقعی شمیل بھیا کی سادگی دیدنی ہے، اس پر مجھے اقبال کا شعر یاد آ گیا کہ
محبت کی انتہا چاہتا ہوں
میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں

شمیل بھیا دنیا کے رنگ ڈھنگ ہی نرالے ہیں اور پھر اس دنیا کا دستور ہے کہ عیسٰی پیر نہ موسٰی پیر سب سے بڑا ہے پیسہ پیر

شمیل بھیا غربت کو کبھی کمزوری مت بناؤ بلکہ اپنوں سے کمزوروں اور غریبوں کو دیکھ کر طاقت حاصل کریں اور اسے اپنا فخر بنائیں۔ شاکر بھائی نے بالکل ٹھیک کہا ہے کہ ‘غربت پر کبھی شرمندہ نہ ہونا۔‘
 
آپ کی محبت اور پیار کا شکریہ ۔ پر میں اب محسوس کر رہا ہوں کہ مجھے یہ بات یہاں نہیں ‏کہنی چاہیے تھی ۔ یہ تو کہانی بن گئي اور آپ کی نظروں سے بھی گر گیا ہوں ۔‏ :(
 

اجنبی

محفلین
ارے شمیل یہ کیا؟ میری طرح تم نے بھی نام بدل لیا :lol:
چلو تمہارا موڈ ٹھیک کرتے ہیں :eek:

دوستو کیا آپ کو معلوم ہے کہ شمیل کی ذاتی ویب سائیٹ کا کیا ایڈریس ہے؟ بڑا مزے دار ایڈریس ہے
shame-el-one.com
:oops:
 

شمشاد

لائبریرین
Broken Hearted‎ نے کہا:
آپ کی محبت اور پیار کا شکریہ ۔ پر میں اب محسوس کر رہا ہوں کہ مجھے یہ بات یہاں نہیں ‏کہنی چاہیے تھی ۔ یہ تو کہانی بن گئي اور آپ کی نظروں سے بھی گر گیا ہوں ۔‏ :(

شمیل بھائی ایسا نہیں سوچتے۔ یہ سب تمہارے دوست ہیں جو ہمدردی کے بول لکھ رہے ہیں۔ اور آپ نے اچھا کیا جو یہاں لکھ دیا، اس سے دل کا بوجھ کم ہوتا ہے اور درد بھی بٹ جاتا ہے۔ اور آپ نے یہ کیسے سوچ لیا کہ آپ نظروں سے گر گئے؟ آپ ہمارے لیے وہ شمیل ہیں۔ پرانے والے۔

خوش رہیں۔
 
Top