محمد شمیل قریشی سے ایک گفتگو

بدتمیز

محفلین
اجنبی نے کہا:

واہ بیٹے کیا بونگی ماری ہے ۔ دل چاہ رہا ہے کہ پہلے تالیاں پیٹوں پھر تمہیں پیٹوں ۔
ایک بات یاد رکھو ۔تمہاری اصل زندگی اس دوسری زندگی سے کہیں بہتر ہے ۔ یہ کچھ بھی نہیں ہے ۔ تمہارے ماں باپ ، تمہارا خاندان وہ سب تمہارے ساتھ مخلص ہیں ۔ تمہارا دماغ خراب ہو گیا ہے جو تم اس ہوائی چیز “انٹرنیٹ“ اور اس کے باسیوں کو اپنے گھر والوں پر ترجیح دے رہے ہو ۔ تمہارا گھر ، تمہارا خاندان وہی تمہارے لیے سب کچھ ہے ، وہی تمہیں سب کچھ دے سکتے ہیں ، یہاں سے تمہیں شاید ہی کچھ ملے ۔
میری یہ بات یاد رکھنا ۔

قدیر میرا بھی بڑا دل کر رہا ہے کہ تمکو پیٹو۔ اور ماموں جان بچوں کو مت لتاڑو تمہیں گھر سے جو مل رہا ہے وہ بھی مجھے پتہ ہے :wink: اور یہ لگا کیا؟ :twisted: چھکا
 

اجنبی

محفلین
بدتمیز: خبردار آئندہ تم نے یہاں میرا اصل نام نہیں لینا
ورنہ تمہیں معلوم ہے کہ مجھے تمہارا اصل نام معلوم ہے :lol:
 

wahab49

محفلین
ارے واہ؟؟
اصل ناموں کی بات چل نکلی!!!
بہر حال شکر ھے آپ سب کو معلوم نہیں کہ میرا اصل نام بھی وھاب ھے 8)
 

بدتمیز

محفلین
اجنبی نے کہا:
بدتمیز: خبردار آئندہ تم نے یہاں میرا اصل نام نہیں لینا
ورنہ تمہیں معلوم ہے کہ مجھے تمہارا اصل نام معلوم ہے :lol:
معاف کرنا قدیر تم نے مجھے کبھی منع نہیں کیا تھا تو اس لئے لکھ دیا
اور تمہیں یقین ہے میں‌نے تمہیں اصلی نام بتایا تھا؟ :twisted:
 

بدتمیز

محفلین
محمد شمیل قریشی‏‎ نے کہا:
مانوس اجنبی : مجھے بہت دکھ ہے کہ تم نے مجھ سے انسٹینٹ مینیجر پر مزید بات کرنا ‏مناسب نہ سمجھا ۔ میں پلیز دوبارہ آ جاو ۔ میں ضروری بات کرنا چاہتا ہوں ۔ ‏

:shock: سب کے سب کو ایڈ کیا ہوا ہے :shock:
 

wahab49

محفلین
تمیز جی 49 کو بھی نہیں بھولنے کا۔
اسکا مطلب ھے 4 ستمبر۔ اب مجھے برتھ ڈے وش کرنا نہ بھولیے گا پلیز پلیز پلیز
 

اجنبی

محفلین
کسی زمانے میں میں بھی آرڈر پر ہیپی برتھ ڈے وصول کرتا تھا اور لوگ مجھے کہتے تھے کہ تم لڑکیوں والی حرکتیں کیوں کرتے ہو
 

بدتمیز

محفلین
49: خواہش سر آنکھوں پر

اجنبی: تم نے برتھ ڈے وش آرڈر پر لینی بند کر دیں لیکن لڑکیوں والی حرکتیں نہیں چھوڑیں: :D چھکا :twisted:
 

دوست

محفلین
اجنبی نے کہا:
محمد شمیل قریشی‏‎ نے کہا:
دوستوں ! میں بہت شرمندہ ہوں ۔ میں نے بہت کوشش کی کہ میں یہاں سے جا سکوں پر اب ‏آپ میں رہنا میری عادت بن گئي ہے ۔ شاید میری یہ دوسری زندگی جس کی شروعات دو سال ‏پہلے ہوئي ، میری اصل زندگی سے بہت اچھی ہے جہاں مجھے بہت سے پیار کرنے والے ملتے ‏ہیں ۔ ‏
واہ بیٹے کیا بونگی ماری ہے ۔ دل چاہ رہا ہے کہ پہلے تالیاں پیٹوں پھر تمہیں پیٹوں ۔
ایک بات یاد رکھو ۔تمہاری اصل زندگی اس دوسری زندگی سے کہیں بہتر ہے ۔ یہ کچھ بھی نہیں ہے ۔ تمہارے ماں باپ ، تمہارا خاندان وہ سب تمہارے ساتھ مخلص ہیں ۔ تمہارا دماغ خراب ہو گیا ہے جو تم اس ہوائی چیز “انٹرنیٹ“ اور اس کے باسیوں کو اپنے گھر والوں پر ترجیح دے رہے ہو ۔ تمہارا گھر ، تمہارا خاندان وہی تمہارے لیے سب کچھ ہے ، وہی تمہیں سب کچھ دے سکتے ہیں ، یہاں سے تمہیں شاید ہی کچھ ملے ۔
میری یہ بات یاد رکھنا ۔
:shock: :shock:
لو جی پہلے مجھے شک تھا اب یقین ہوگیا ہےکہ کہیں نہ کہیں کوئی گڑبڑ ضرور ہے ورنہ تالیاں پیٹنا۔۔توبہ توبہ
خوش آمدید شمیل دوبارہ سے۔
یار تم بھی بس نمونے ہی ہو صحیح بتاؤں تو۔ اتنا بھی سیدھا نہ ہو بندہ۔ :wink:
 
سب سے پہلے تو میں اپنی دونوں پر خلوص بہنوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے یاد ‏رکھا اور بہترین مشورے دئیے ۔ واقعی زندگی میں بہت سے تجربات ہوتے ہیں ۔ کچھ اچھے اور ‏کچھ برے ۔ پر تجربات جیسے بھی ہوں کچھ نہ کچھ سکھلا کر ہی جاتے ہیں ۔ آپ نے صحیح کہا ‏کسی پر اعتماد سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے اور اپنے اوپر اعتماد رکھنا چاہیے ۔ میں دو تین دن ‏بہت پریشان رہا ہوں اور آخر کار میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ کسی اور کی خامی کی وجہ ‏سے خود کو برباد کرنا اچھا نہیں ۔ یہ کیا ہوا کہ کوئي ہماری زندگی غلط طرح سے Manipulation ‏کرنے کی کوشش کرے اور ہم اس کو ایسا کرنے میں خود ہی مدد کرنے لگیں ۔

باقی تمام دوستوں کا بھی بہت شکریہ جیسے بی ٹی اور دوست کا جنہوں نے میری پریشانی کو ‏ختم کرنے کے لیے اپنی نجی معلومات یہاں سب سے شیر کیں ۔ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ ‏ایسی میچور کمیونٹی کا حصہ ہوں جہاں خوشی غمی سب ساتھ ساتھ ہیں ۔ ‏
 
مجھے بہت خوشی ہوئی آپ کی واپسی کی
لیکن یہ آپ نے اپنے مقام میں شہر محبت کو شہر تہمت کیوں کردیا
مہربانی فرماکر اس کو درست کردیں :)
 
باہر بھائي : یہ میں نے خود سے کیا تھا ۔ اب صدمہ اپنے اختتام کو پہنچا ہے تو سب ‏ٹھیک کر دیا ہے ۔ ویسے اتنا غور کرنے کا شکریہ ۔ ‏ :)
 
Top