انٹرویو محمد احمد کا انٹرویو

صابرہ امین

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
جس پیشے سے منسلک ہیں، اسی میں آنا چاہتے تھے یا کچھ اور خواہش تھی؟

بیشتر پاکستانیوں کی طرح ہم بھی یہی کہیں گے کہ ہم کسی اور شعبے میں ہوتے تو اچھا رہتا۔ لیکن کوئی خاص خواہش نہیں تھی۔ البتہ اب ہماری دلچسپیاں کئی ایک شعبوں میں ہیں۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ہ تو انتظامیہ کا بھلا ہو کہ جب چند سال پہلے زین فورو کو اپگریڈ کیا تو انہوں نے دیکھا کہ ایک ڈیڑھ ہزار منفی ریٹنگز جو کسی وجہ سے مستحق محفلین کو نہیں دی جاسکی تھیں کھاتے کی اضافی مد میں باقی ہیں اور حساب کتاب کو تہ و بالا کیے دے رہی ہیں ۔ چونکہ میرا مضحکہ خیز ریٹنگ والا خانہ محفلین کی کوتاہی کی وجہ سے خالی تھا سو ان بھلے مانسوں نے تین چار سو میرے کھاتے میں اور کچھ @سعادت بھائی کے حصے میں ڈال کر حساب کتاب برابر کیا ۔
اچھا! یہ کب ہوا۔

اور کسی نے بھی کسبِ فیض کیا یا آپ دونوں کو ہی یہ سہولت دی گئی۔ :)

کہنے کا مقصد یہ ہے کہ محفل کے سافٹویئر اپگریڈ میں اس خادم کا بھی حصہ ہے۔:grin:

پاکستان میں تو سافٹ وئیر اپڈیٹ کسی اور ہی چیز کو کہتے ہیں۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
اکثر خیال آتا رہتا ہے۔
احمد بھائی تو بتائیں گے نہیں سو میں سوچا کہ اس اہم ترین سوال کا جواب ان کی طرف سے میں ہی دے دوں۔ احمد بھائی چاہیں تو متفق ہوسکتے ہیں ۔
غیر متفق کی ریٹنگ منع ہے۔

ہم اس پر زیادہ سے زیادہ پر مزاح کی ریٹنگ ہی دے سکتے ہیں۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی ، اسی لیے میں اس دورِ پر فتن میں مطالعہ میں احتیاط اور تخصیص کا شدید قائل ہوں۔ جس طرح دوست بنانے اور صحبت اختیار کرنے میں تخصیص ضروری ہے اسی طرح مطالعے میں بھی۔

آپ نے تو کافی سخت کرفیو لگایا ہوا ہے۔ کبھی کبھی غیر متفق ہونے کے لئیے بھی پڑھا جا سکتا ہے۔ :giggle:
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ نے تو کافی سخت کرفیو لگایا ہوا ہے۔ کبھی کبھی غیر متفق ہونے کے لئیے بھی پڑھا جا سکتا ہے۔ :giggle:
جزوی متفق!
احمد بھائی ، اس کا جواب تفصیل طلب ہے اورتفصیل وقت طلب۔۔۔ اور وقت ظہیر طلب ہے ۔ سو پھر حاضری ہوگی۔
 
Top