مبارکباد محفل کے چار لاکھ پیغامات

الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ دھڑا دھڑ ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں محفل کے۔۔۔۔ شمشاد کے ساٹھ ہزار اور سعود کے دس ہزار پیغامت کے بعد محفل نے ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔۔
اردو محفل کے اراکین نے اس مختصر عرصے میں
چار لاکھ پیغامات
پوسٹ کئے ہیں۔
یہ نیا سنگِ میل مبارک ہو۔۔۔
بقول نایاب ۔۔ سدا سجی رہے یہ محفل۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر اعجاز اختر صاحب، اور باقی تمام دوستان محفل کو بھی یہ سنگ میل عبور کرنا مبارک ہو۔
اگرچہ محض پیغامات کی تعداد فورم کے معیار کا پیمانہ نہیں ہوتی، لیکن یہ تعداد ایک اعتبار سے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ آج سے قریبا ساڑے تین سال قبل جب اردو ویب کا آغاز ہوا تھا، اس وقت انٹرنیٹ پر چند اردو ویب سائٹس اور اردو بلاگز کو چھوڑ کر اردو مواد مفقود تھا۔ ہمارے اردو کے ترویج کے مشن کا ایک نکتہ انٹرنیٹ پر اردو کی موجودگی کی طاقتور علامت بننا بھی تھا اور آج الحمداللہ اردو ویب اور اردو محفل فورم اردو کمپیوٹنگ کا درخشندہ ستارہ بن کر علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں۔ اب دوسری کئی اردو فورمز بھی اپنی حیثیت منوا چکی ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے میں ہی کئی اردو فورمز جیسے کہ ہماری اردو فورم، اردو مجلس اور پاکستان کی آواز فورم پر بھی پیغامات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ان فورمز کی کامیابی جہاں ان فورمز کے منتظمین کی محنت کا نتیجہ ہے وہاں ان فورمز کی کامیابی میں اردو ویب کا بھی نمایاں حصہ ہے۔ میں ہر اردو سائٹ کی کامیابی اور مقبولیت کو اپنی کامیابی سمجھتا ہوں اور میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اردو کی ترقی میں ہی ہم سب کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے۔
آخر میں میں تمام دوستان محفل کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کی محبت اور جن کے خلوص کے باعث ہمیں خوشی کا یہ لمحہ دیکھنا نصیب ہوا ہے۔ اور میری اللہ تعالی سے یہ دعا ہے کہ یہ محفل ہمیشہ اسی طرح سجی رہے اور یہ کارواں اسی طرح اپنی منزلیں طے کرتا رہے۔ آمین۔
والسلام
 

arifkarim

معطل
میں ہر اردو سائٹ کی کامیابی اور مقبولیت کو اپنی کامیابی سمجھتا ہوں اور میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اردو کی ترقی میں ہی ہم سب کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے۔
والسلام

جزاک اللہ خیرا۔ آپکے انہی کھلے دل نظریات کی وجہ سے ہمیں آپسے حد درجہ کا انس ہے:cool:
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کے تمام اراکین کو عموماً اور ناظمیں اعلی کو خصوصاً مبارک ہو۔ کہ یہ ان کی دن رات کی محنت کا پھل ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
ماشااللہ
محترم منتظم اعلی
اور اراکین اردو محفل
آپ سب کو بہت بہت مبارک باد
اللہ تعالی ان سب کو جزائے خیر سے نوازے
اور ان کی کی جانے والی کوششوں کو کامیاب کرے
جو فروغ اردو کے لیے ان تھک محنت کر رہے ہیں آمین
سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
نایاب
 

باذوق

محفلین
السلام علیکم!
میری جانب سے بھی محفل کے ذمہ داران دلی مبارکباد قبول فرمائیں۔ دعا ہے کہ اردو محفل کو ایسے مزید کئی سنگِ میل عبور کرنے کی توفیق نصیب ہو۔
اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اردو محفل کی بدولت ہی دیگر اردو فورمز کو اپنے کئی تکنیکی مسائل بخوبی حل کرنے میں‌ سہولت ملی ہے۔ محفل کے ہم بھی احسان مند ہیں۔ امید کہ اردو کی ترقی و ترویج کے کاز کی خاطر ایسا تعاون جاری بھی رہے گا۔
 

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم
ماشااللہ
محترم منتظم اعلی
اور اراکین اردو محفل
آپ سب کو بہت بہت مبارک باد
اللہ تعالی ان سب کو جزائے خیر سے نوازے
اور ان کی کی جانے والی کوششوں کو کامیاب کرے
جو فروغ اردو کے لیے ان تھک محنت کر رہے ہیں آمین
سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
نایاب


بہت خوب نایاب ۔۔ :happy:
 

نبیل

تکنیکی معاون

زین

لائبریرین
ہاہاہا۔ ہاں بھائی میرا ایوارڈ چھین لیا اب تو مجھے اعتراض ہی اعتراض رہے گا۔ :(

دیکھے شمشاد بھائی !
نبیل بھائی بھی منع کررہے ہیں کہ یہاں باکسنگ منع ہے ۔
 
Top