چوتھی سالگرہ محفل کی چوتھی سالگرہ کی تیاریوں کا آغاز

نبیل

تکنیکی معاون
ماوراء، میں محفل کی سالگرہ کے لیے کچھ نئے سٹائل تیار کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ میں کچھ نئی گیمز بھی شامل کروں گا۔ میرے پاس پرانے ایوارڈز کی فوٹو شاپ فائلیں موجود ہیں۔ اگر ابوشامل یا کاشف مجید انہی کو استعمال کرکے نئے ایوارڈ بنا سکیں تو کچھ وقت کی بچت ہو سکے گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
سندھی، پنجابی فورمز پر ایکٹیوٹی کافی کم رہتی ہے۔ میرے خیال میں ان پر ایوارڈز کی ضرورت نہیں ہے۔
 
ماوراء

محفلین
سالگرہ میں صرف 18 دن باقی رہ گئے ہیں۔

فہیم، تم نے کسی کوئز کا ذکر کیا تھا، اگر تم خود سے دیکھ لو۔۔ یا پھر سارہ وغیرہ سے مدد لے لو تو پلیز اسے خود تیار کر لو۔ میرے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے۔ :(
ویسے سارہ کہاں ہے؟ نظر ہی نہیں آ رہی۔:(

امید ہے کہ سارہ پچھلی بار کی طرح اس بار بھی اراکین کی شخصیت کے مطابق گانے یا شعر والا سلسلہ شروع کرے گا۔
 
فہیم

لائبریرین
وہ کوئز تو اب نہیں رہا میرے پاس۔
شاید ڈیلیٹ ہوگیا۔

تمہارے کو بھیجا تھا۔ اگر تمہارے پاس موجود ہے تو مجھے واپس بھیج دو۔
 
سارہ خان

محفلین
ماوراء گانے تو پچھلی دفعہ اتنے سارے سب کے لئے لکھے تھے۔۔ اب اور کہاں سے لاؤں ۔۔۔:worried:۔۔۔ کوئی اور بھی کوشش کرے اگر سمجھ آئیں اشعار اور گانے تو مل کر کچھ ہو سکتا ہے ۔۔ فہیم اور حجاب آن لائن تب آتے ہیں جب میرے جانے کا ٹائیم ہو ۔۔ کچھ ڈسکس ہو ہی نہیں پاتا کہ کوئی پروگرام بنایا جائے سالگرہ پر ۔۔۔:(
 
تعبیر

محفلین
سالگرہ میں صرف 18 دن باقی رہ گئے ہیں۔

فہیم، تم نے کسی کوئز کا ذکر کیا تھا، اگر تم خود سے دیکھ لو۔۔ یا پھر سارہ وغیرہ سے مدد لے لو تو پلیز اسے خود تیار کر لو۔ میرے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے۔ :(
ویسے سارہ کہاں ہے؟ نظر ہی نہیں آ رہی۔:(

امید ہے کہ سارہ پچھلی بار کی طرح اس بار بھی اراکین کی شخصیت کے مطابق گانے یا شعر والا سلسلہ شروع کرے گا۔

ماوراء میں پھر سے حاضر ہوں کچھ آئیڈیاز کے ساتھ

یہ کس کوئز کا ذکر کر رہی ہیں اگر کچھ آئیڈیا دیں تو میں کوئز بنا سکتی ہوں
بلکہ میں نے محفل سروے کے عنوان سے ایک ٹاپک سوچا ہے ۔کچھ سوال ہیں میرے ذہن میں کہیں تو یہاں لکھ دونگی اور باقی یہاں ممبرز سے بھی مشورہ لیں کہ کچھ اس حوالے سے سوال بھجیں

دوسرا آئیڈیا یہ ہے کہ محفل کی سالگرہ کے حوالے سے ہر سیکشن میں ایک خاص ٹاپک پوسٹ ہونے چاہیئں یا کوئز کمپٹیشن ٹائپ کی کوئی چیز
جیسے تصاویر کے زمرے میں ایک عنوان دیں اور وہاں سب اس عنوان کے‌حوالے سے پوسٹ کریں

فیشن کے حوالے سے بھی وہاں کوئی ایک خاص ٹاپک ہو
اسی طرح گپ شپ میں کوئی ٹاپک(کہیں تو ٹاپک میں بتا دوں)

اسی طرح متفرقات میں ایک ٹاپک

ان میں حصہ لینے والوں میں ونرز بھی اناؤنس کیے جائیں اور محفل سالگرہ ایوارڈ کے نام سے انہیں ایک ایوارڈ بھی :)
 
ماوراء

محفلین
تعبیر، فہیم نے ایک کوئز محفل کے حوالے سے بنایا تھا۔۔ ابھی میں اسے بھیجتی ہوں۔ اور اس سے کہتی ہوں کہ آپ کو بھی یہ کوئز دکھائے۔۔ تاکہ آپ دونوں مل کر ایک مکمل اور بہترین کوئز بنا سکیں۔ کوئز بنا لیں۔۔۔ تو کوئز فارم بنانے کے لیے میں شمشاد بھائی کو کہتی ہوں۔

دوسرا آئیڈیا مجھے پسند آیا۔۔۔ ہر سیکشن میں سالگرہ کے حوالے سے کوئی خاص تھریڈ۔ اس بارے میں بھی میں سوچتی ہوں۔۔ اور پھر مختلف لوگوں کو یہ ہر سیکشن میں یہ ذمہ داری سونپتی ہوں۔
ان تھریڈز پر وونرز اناؤنس تو کیے جا سکتے ہیں لیکن ایوارڈ والا کام مشکل ہو جائے گا۔۔۔کیونکہ پھر ان ایوارڈز کے لیے سپیشل ہمیں ایوارڈ گرافکس بنوانی پڑیں گی- :(
 
ماوراء

محفلین
میں یہاں کئیوں کو جانتی ہوں۔۔جن کے پاس فراغت ہی فراغت ہے۔۔۔لیکن۔۔۔خیر۔
ویسے مجھے بھی اور بڑے کام ہیں۔۔۔یہاں سب سوئے ہوئے ہیں۔۔اور میں رات ساڑھے تین بجے تک لائبریر ی کی کتابوں کو اکھٹا کرنے میں لگی ہوئی ہوں۔ اپنے آپ کو بڑا ہی بدھو سمجھ رہی ہوں اس وقت۔:p
 
arifkarim

معطل

ہاں میں بھی یہاں صبح کے چار بجے اردو ٹائپوگرافی کیلئے تجربات کر رہا ہوں۔
ناروے کے پاکستانی یقیناً بہت فراخ دل واقع ہوئے ہیں:battingeyelashes:
 
فرخ منظور

لائبریرین
میں یہاں کئیوں کو جانتی ہوں۔۔جن کے پاس فراغت ہی فراغت ہے۔۔۔لیکن۔۔۔خیر۔
ویسے مجھے بھی اور بڑے کام ہیں۔۔۔یہاں سب سوئے ہوئے ہیں۔۔اور میں رات ساڑھے تین بجے تک لائبریر ی کی کتابوں کو اکھٹا کرنے میں لگی ہوئی ہوں۔ اپنے آپ کو بڑا ہی بدھو سمجھ رہی ہوں اس وقت۔:p

لائبریری میں کام کرنے والے تمام اراکین بھی اپنے آپ کو بڑا ہی بدھو سمجھتے ہیں کہ وہ منتظمین کو آوازیں دیتے ہیں کہ انہیں کام دیا جائے لیکن ان کی کوئی نہیں سنتا۔ اب بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو منتظر ہیں کہ انہیں لائبریری کے لئے کچھ کام دیا جائے، مگر نہیں دیا جاتا۔ اچھی بات ہے کہ آپ کو بھی یہ احساس ہوا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

محفل سالگرہ کی تیاری کے دھاگے میں لائبریری ڈسکشن :confused: :confused: لائبریری ڈسکش کے لیے لائبریری میں متعدد مواقع موجود ہیں بلکہ وہاں پر تمام اراکین محفل کو دعوت بھی دی گئی ہے اظہارِ خیال کرنے کے لیے ، تجاویز پیش کرنے کے لیے ، تنقیدی نظر پیش کرنے کے لیے یا کسی بھی ذمہ داری / ذمہ داریوں میں شریک ہونے کے لیے قدم اٹھانے کے لیے ۔

شکریہ
 
صرف اظہارِ خیال اور ڈسکشن سے تو کوئی بھی کام نہیں ہوتا۔ ہر سال کچھ نہ کچھ نکات فائنل کئے جاتے ہیں لیکن عملی اقدامات بالکل نہیں ہوتے۔ ڈسکشن سے زیادہ عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ کیا پچھلے سال سے لے کر اب تک ایک بھی کتاب آن لائن مہیا کی گئی ہے؟ اگر کی گئی ہے تو میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں اور معذرت چاہتا ہوں۔ میری گزارش ہے کہ جو نکات فائنل ہو چکے ان پر عملی اقدامات کئے جائیں نہ کہ محض اظہارِ خیال سے ہی ہوائی قلعے تعمیر کیے جائیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

لائبریری میں کام کرنے والے تمام اراکین بھی اپنے آپ کو بڑا ہی بدھو سمجھتے ہیں کہ وہ منتظمین کو آوازیں دیتے ہیں کہ انہیں کام دیا جائے لیکن ان کی کوئی نہیں سنتا۔ اب بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو منتظر ہیں کہ انہیں لائبریری کے لئے کچھ کام دیا جائے، مگر نہیں دیا جاتا۔ اچھی بات ہے کہ آپ کو بھی یہ احساس ہوا۔

فرخ بھائی ،

استثنآت کو چھوڑ کر عمومی طور پر لائبریری میں دلچسپی لینے والے تمام اراکین کو ریسپانس کیا جاتا ہے اور یقینا انہیں کام بھی سونپا جاتا ہے تاہم اگر اراکین اپنی ذاتی زندگی کے مسائل کی بنا پر اس کام کو مکمل نہیں کر پاتے تو منتظمین کی جانب سے ایسی صورت میں متعلقہ اراکین کو فورم پر کھلے عام نشاندہی کرنے سے گریز کیا جاتا ہے تاکہ اراکین کسی منفی احساس کا شکار نہ ہوں اگر ایک رکن رضاکارانہ طور پر ایک عنوان پر کام کرنے کی خواہش رکھتا ہو اور کام کا آغاز کرنا چاہے یا کر لے اور پھر بوجوہ اسے تکمیل تک نہ پہچا سکے تو یہ مناسب نہیں ہوگا کہ اس کی عذر خواہی کو سب کے سامنے متعلقہ رکن کی شرمندگی کا وسیلہ بنا دیا جائے ۔

اراکین کے لیے ایسے سلسلے بھی آغاز کیے جاتے ہیں جہاں اراکین از خود بھی کام کرنے کا آغاز کر لیتے ہیں اور کر سکتے ہیں تاکہ وہ محض انتظار میں نہ رہ جائیں ۔ ایسے متعدد سلسلے اس وقت بھی موجود ہیں ۔
 
Top