چوتھی سالگرہ محفل کی چوتھی سالگرہ کی تیاریوں کا آغاز

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں یہاں کئیوں کو جانتی ہوں۔۔جن کے پاس فراغت ہی فراغت ہے۔۔۔لیکن۔۔۔خیر۔
ویسے مجھے بھی اور بڑے کام ہیں۔۔۔یہاں سب سوئے ہوئے ہیں۔۔اور میں رات ساڑھے تین بجے تک لائبریر ی کی کتابوں کو اکھٹا کرنے میں لگی ہوئی ہوں۔ اپنے آپ کو بڑا ہی بدھو سمجھ رہی ہوں اس وقت۔:p


بدھو کیوں ماوراء لائبریری میں دیگر اراکین بھی رات کے آخری پہر کام کر رہے ہوتے ہیں ۔
 

تعبیر

محفلین
تعبیر، فہیم نے ایک کوئز محفل کے حوالے سے بنایا تھا۔۔ ابھی میں اسے بھیجتی ہوں۔ اور اس سے کہتی ہوں کہ آپ کو بھی یہ کوئز دکھائے۔۔ تاکہ آپ دونوں مل کر ایک مکمل اور بہترین کوئز بنا سکیں۔ کوئز بنا لیں۔۔۔ تو کوئز فارم بنانے کے لیے میں شمشاد بھائی کو کہتی ہوں۔

دوسرا آئیڈیا مجھے پسند آیا۔۔۔ ہر سیکشن میں سالگرہ کے حوالے سے کوئی خاص تھریڈ۔ اس بارے میں بھی میں سوچتی ہوں۔۔ اور پھر مختلف لوگوں کو یہ ہر سیکشن میں یہ ذمہ داری سونپتی ہوں۔
ان تھریڈز پر وونرز اناؤنس تو کیے جا سکتے ہیں لیکن ایوارڈ والا کام مشکل ہو جائے گا۔۔۔کیونکہ پھر ان ایوارڈز کے لیے سپیشل ہمیں ایوارڈ گرافکس بنوانی پڑیں گی- :(

جی مجھے فہیم نے وہ کوئز بھیج دیا ہے میں ابھی کچھ اور سوالات آپ کو اور فہیم کو ٹائپ کر کے بھیجتی ہوں آپ دونوں ان میں سے خود سلیکٹ کر لیجیے گا
دوسرے آئیڈیا پر عمل کب ہو رہا ہے

بھئی، بڑی سوئی ہوئی قوم ہے۔ (چند لوگوں کے علاوہ)

:noxxx:
ماوراء پتہ ہے کیا؟؟؟مجھے لگتا ہے کہ کچھ اراکین میری طرح ہیں جو صرف مخصوص سیکشنز میں جاتے ہیں اور انہیں باقی جپہوں کا پتہ نہیں چلتا تو کیوں نا آپ ہر سیکشن میں اس فارم۔لنک کو ریڈاریکٹ کر دیں اور بورڈ پر بھی اس بارے میں ڈسپلے ہونا چاہیے

اب میں کوئز ٹائپ کرنے لگی ہوں شاید اس بہانے میرا نام جاگی قوم میں آجائے :laughing:
 

نایاب

لائبریرین
اب میں کوئز ٹائپ کرنے لگی ہوں شاید اس بہانے میرا نام جاگی قوم میں آجائے :laughing:
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و شادوآباد رہیں آمین
ذرا آسان سا کوئز بنائیے گا ۔
یہ نہ ہو مجھے اک بھی سوال کا جواب نہ آئے ۔
جب آپ کی پوسٹ کردہ تصاویر جمالیاتی حس کو جگا دیتی ہیں ۔
تو آپ کب سوئی ہوئی ہوئیں ۔
نایاب
 

فہیم

لائبریرین
فکر نہ کریں نایاب بھائی۔

میرے والے سوالا تو بس ایویں ہی سے تھے۔
سویٹ‌ سسٹر نے تو کمال کردیا ہے۔
بہت دلچسپ اور مزے کے سوالات ترتیب دیے ہیں۔:)
 

تعبیر

محفلین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و شادوآباد رہیں آمین
ذرا آسان سا کوئز بنائیے گا ۔
یہ نہ ہو مجھے اک بھی سوال کا جواب نہ آئے ۔
جب آپ کی پوسٹ کردہ تصاویر جمالیاتی حس کو جگا دیتی ہیں ۔
تو آپ کب سوئی ہوئی ہوئیں ۔
نایاب

وعلیکم السلام نایاب بھائی

کوئز سارا کا سارا محفل کے متعلق ہے جیسا کہ میں نے پہلے بھی لکھا تھا محفل سورے ہے ایک طرح سے :)
 

تعبیر

محفلین
فکر نہ کریں نایاب بھائی۔

میرے والے سوالا تو بس ایویں ہی سے تھے۔
سویٹ‌ سسٹر نے تو کمال کردیا ہے۔
بہت دلچسپ اور مزے کے سوالات ترتیب دیے ہیں۔:)

یہ آپ نہیں آپکی دوستی بول رہی ہے

اب جواب میں میں بھی قرض چکا دوں کہ نہیں نہیں فہیم نے بہت اچھا کوئز بنایا ہے :grin:
 

نایاب

لائبریرین
فکر نہ کریں نایاب بھائی۔

میرے والے سوالا تو بس ایویں ہی سے تھے۔
سویٹ‌ سسٹر نے تو کمال کردیا ہے۔
بہت دلچسپ اور مزے کے سوالات ترتیب دیے ہیں۔:)

السلام علیکم
محترم فہیم بھائی
سدا خوش رہیں آمین
یہ سوالات کونسی درسی کتب سے لئے ہیں ۔
کچھ تھوڑا سا اشارہ دے دیں ۔
تاکہ کہیں سے گیس پیپرز تلاش کروں ۔
نقل کے لئے عقل کی ضرورت
اب عقل تو ملتی نہیں ۔
سو رٹا ہی سہی ۔
نایاب
 

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم
محترم فہیم بھائی
سدا خوش رہیں آمین
یہ سوالات کونسی درسی کتب سے لئے ہیں ۔
کچھ تھوڑا سا اشارہ دے دیں ۔
تاکہ کہیں سے گیس پیپرز تلاش کروں ۔
نقل کے لئے عقل کی ضرورت
اب عقل تو ملتی نہیں ۔
سو رٹا ہی سہی ۔
نایاب


یہ ایسے سوالات ہیں جن کا تعلق صرف خود آپ سے ہے۔
اس لیے ہر ممبر کے جوابات الگ الگ ہونگے۔
اس لیے آپ جو بھی جوابات دیں گے وہ قابل قبول ہونگے:)
 

نایاب

لائبریرین
یہ آپ نہیں آپکی دوستی بول رہی ہے

اب جواب میں میں بھی قرض چکا دوں کہ نہیں نہیں فہیم نے بہت اچھا کوئز بنایا ہے :grin:

السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و شادوآباد رہیں آمین
یہ تو پکی بات ہے کہ سوالات یقینا زبردست ہوں گے ۔
بہن ہونے کے ناطے کوئی بوٹی شوٹی لگانے کا طریقہ بتا دیں ۔
اور ساتھ ہی پرچہ سوالات بھی ۔
شائید ایسے ہی آپ کا بھائی کامیاب ہو جائے ۔
نایاب
 

ماوراء

محفلین

لائبریری میں کام کرنے والے تمام اراکین بھی اپنے آپ کو بڑا ہی بدھو سمجھتے ہیں کہ وہ منتظمین کو آوازیں دیتے ہیں کہ انہیں کام دیا جائے لیکن ان کی کوئی نہیں سنتا۔ اب بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو منتظر ہیں کہ انہیں لائبریری کے لئے کچھ کام دیا جائے، مگر نہیں دیا جاتا۔ اچھی بات ہے کہ آپ کو بھی یہ احساس ہوا۔

سخنور، سب ٹھیک ہے نا؟ کسی اور کا غصہ یہاں سالگرہ کے دھاگوں پر کیوں نکال رہے ہیں؟دھیان رکھیے گا جشن بدمزہ نہ ہو جائے۔ :)
ویسے معاف کیجیے گا میں اب لائبریری کے منتظمین میں سے نہیں ہوں۔ اس لیے مجھ سے کچھ نہ کہیے۔:grin: ویسے اچھی، بات ہے کہ لائبریری اراکین اب آوازیں بھی دینے لگے ہیں۔:)
 

ماوراء

محفلین
صرف اظہارِ خیال اور ڈسکشن سے تو کوئی بھی کام نہیں ہوتا۔ ہر سال کچھ نہ کچھ نکات فائنل کئے جاتے ہیں لیکن عملی اقدامات بالکل نہیں ہوتے۔ ڈسکشن سے زیادہ عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ کیا پچھلے سال سے لے کر اب تک ایک بھی کتاب آن لائن مہیا کی گئی ہے؟ اگر کی گئی ہے تو میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں اور معذرت چاہتا ہوں۔ میری گزارش ہے کہ جو نکات فائنل ہو چکے ان پر عملی اقدامات کئے جائیں نہ کہ محض اظہارِ خیال سے ہی ہوائی قلعے تعمیر کیے جائیں۔

باس، آپ ناراض نہ ہوں، اس بار معاف کر دیں۔۔ انشاءاللہ اگلے سال آپ کو کوئی شکایت نہیں ہو گی۔:noxxx: :notworthy:
 

ماوراء

محفلین

بدھو کیوں ماوراء لائبریری میں دیگر اراکین بھی رات کے آخری پہر کام کر رہے ہوتے ہیں ۔
بدھو اس لیے شگفتہ کہ ۔۔۔شام سے صبح چار بجے تک میں لگی رہی۔۔۔اور مجھے نو بجے صبح کام پر جانا تھا۔ یہی سوچ آئی کہ بدھو کہیں کی لگی ہوئی ہوں ابھی تک۔۔ !:grin: بندہ فارغ ہو تو الگ بات ہے۔۔ویسے ایسی کئی بدھوؤں والی راتیں میں لائبریری کے لیے جاگ چکی ہوں، کوئی نئی بات نہیں۔:)
 

ماوراء

محفلین
جی مجھے فہیم نے وہ کوئز بھیج دیا ہے میں ابھی کچھ اور سوالات آپ کو اور فہیم کو ٹائپ کر کے بھیجتی ہوں آپ دونوں ان میں سے خود سلیکٹ کر لیجیے گا
دوسرے آئیڈیا پر عمل کب ہو رہا ہے
تعبیر، مجھے نہ بھیجیں نا۔۔:wasntme: آپ اور فہیم مل کر اس کو دیکھ لیں۔ اور جب مکمل ہو جائے تو شمشاد بھائی کو بھیج دیں۔ ان کو میں کہتی ہوں کہ وہ کوئز فارم بنا دیں۔

دوسرا آئیڈیا۔۔ ہمم ۔۔ میرا خیال ہے اسے 25 سے شروع کریں گے۔
تصاویر اور فیشن و ملبوسات والے سیکشن کی ذمہ داری آپ لے لیں نا۔ وہاں تھریڈ آپ کھولنا۔
باقی کس کس سیکشن میں کھولیں؟ کچن کارنر میں حجاب کو کہتی ہوں۔
 

تعبیر

محفلین
تعبیر، مجھے نہ بھیجیں نا۔۔:wasntme: آپ اور فہیم مل کر اس کو دیکھ لیں۔ اور جب مکمل ہو جائے تو شمشاد بھائی کو بھیج دیں۔ ان کو میں کہتی ہوں کہ وہ کوئز فارم بنا دیں۔

دوسرا آئیڈیا۔۔ ہمم ۔۔ میرا خیال ہے اسے 25 سے شروع کریں گے۔
تصاویر اور فیشن و ملبوسات والے سیکشن کی ذمہ داری آپ لے لیں نا۔ وہاں تھریڈ آپ کھولنا۔
باقی کس کس سیکشن میں کھولیں؟ کچن کارنر میں حجاب کو کہتی ہوں۔

ہائیں :eek: میں نے تو کل آپ کو اور فہیم کو بھیج بھی دیا تھا وہ کوئز ۔کیا ملا نہیں؟؟؟ملنے کے بعد کم از کم اتنا تو بتانا تھا کہ اچھا ہے یا برا اور کچھ کانٹ چھانٹ بھی کر دینی تھی نا :)

ایک اکلیے کے ذمے نا ڈالیں نا یہ کام کچھ ممبر کی ٹیم بنا لیں نا اس کے لیے اور سب کے آئیڈیاز لیں اور جو سب سے اچھا لگے اسے تھریڈ کے طور پر پوسٹ کرتے ہیں۔میرے ذہن میں دو تھریڈز ہیں تصاویر کے حوالے سے آپ کہیں تو آپ کا ذپ کر دونگی کہ کیا ہیں۔

ہم ٹہرے معمولی ممبرز اس لیے ہمارا پوسٹ کیا گیا تھریڈ وہ اہمیت نہیں رکھے گا جتنا کہ انتظامیہ کا
کچھ دنوں کے لیے کسی اور موڈریٹر کو بھی آپ کی مدد کے ناظم اعلیٰ کیوں نہیں بنا دیتے :)
فیشن کا پچھلی باری سارہ نے ہی کیا تھا تو اس باری بھی اسی کو لگائیں۔

میں آئیڈیاز دینے میں ہی تیز ہوں بس :noxxx:
 

ماوراء

محفلین
ملا تھا کوئز۔۔ سچی، رات کو بہت دیر ہو گئی تھی۔۔اور دیکھنے کا وقت بھی نہیں ملا۔۔ چند سوال دیکھے تھے۔ :(

باقی میں دیکھتی ہوں۔۔میرے دماغ میں اس وقت اتنا کچھ ہے۔۔کہ کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کرنا ہے۔ :p

ناظم خاص والا آئیڈیا اچھا ہے۔۔ مجھے اب خیال آ رہا ہے۔۔میں تو اکیلی رہ گئی ہوں اس میدان میں۔۔:( اور کچھ دنوں کے لیے بنانا تو اچھا نہیں ہو گا نا۔۔ایسا لگے گا کہ کام کروانے کے لیے بنایا۔۔پھر ہٹا دیا۔ :grin:
 

تعبیر

محفلین
ضرور ۔ہائے میرا پالا بچہ اکیلے کیا کیا کرے گا

اگر کر سکنے والی ہوئی تو مجھے خوشی ہو گی بتائیں پلیز
 

ماوراء

محفلین
وہ جو کوئز بنایا ہے آپ نے۔۔اس کو ایک تھریڈ میں پوسٹ کرنا ہے یا ان سوالوں کے جواب میں آپشنز جواب ہیں۔۔۔جو اراکین نے کسی ایک کو منتخب کرنا ہو گا؟
کوئی خاص کام تو نہیں ہے۔۔نایاب نے میری بہت مدد کی ہے۔۔ میں نے تو ویسے بھی صرف ایوارڈز کی ذمہ داری لی ہے۔۔ اور چند ایک اور کام۔۔ جو آپ نے آئیڈیا دیا تھا، ہر سیکشن میں تھریڈز کھولنے کا ۔ بس اس کو آپ نے دیکھنا ہے۔
 
Top