چوتھی سالگرہ محفل کی چوتھی سالگرہ کی تیاریوں کا آغاز

تعبیر

محفلین
السلام علیکم،

جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہی ہو گا کہ یکم جولائی کو محفل کی سالگرہ منائی جاتی ہے۔ اس سال ہم محفل کی چوتھی سالگرہ منانے جا رہے ہیں۔ ہمارے پاس تقریباً 40 دن باقی ہیں اس لیے سالگرہ کی تیاریوں کا آغاز ابھی سے کرنا ہو گا۔ اس کے ساتھ یہ بھی بتاتی چلوں کہ محفل کی سالگرہ تمام اراکین مل کر مناتے ہیں۔۔۔کسی ایک پر ذمہ داری نہیں ہوتی کہ یہ سالگرہ کیسے منائی جائے گی۔۔اس لیے محفل کے تمام اراکین سے درخواست ہے کہ محفل کی سالگرہ کا جشن کامیاب بنانے کے لیے سب مل جل کر تیاریوں کا آغاز کریں۔۔اگر آپ کے ذہن کوئی آئیڈیاز ہیں تو ان اس دھاگے پر شئیر کریں۔ پچھلی سالگرہ پر ہم محفل پر کیسے مناتے آئے ہیں۔۔۔یہ جاننے کے لیے "محفل کی سالگرہ" کے زمرے میں موجود مختلف تھریڈز کا جائزہ لیں۔

چلیں۔۔اب میں نے آغاز کر دیا ہے۔۔آپ سب لوگ شروع ہو جائیں، میں انشاءاللہ یکم جون سے آپ سب کو جوائن کروں گی۔۔۔آجکل بہت مصروفیت ہے۔ یکم جون تک سب کچھ ڈیسائڈ ہو چکا ہو۔۔پھر باقاعدہ کام شروع کریں گے۔

جشن کی تیاریوں کا آغاز۔۔۔!!
i554658158229.gif
i554658158229.gif
i554658158229.gif

وعلیکم السلام

ماوراء سوچتے ہیں اس بارے میں کچھ

محفل کی سالگرہ کی خوشی میں کیوں نا اس دفعہ تحریری مقابلے میں موضوع محفل رکھا جائے
 

ماوراء

محفلین
تعبیر، تحریری مقابلہ اب نہیں کروانا۔۔سالگرہ سے پہلے۔۔!! ویسے بھی کم ہی لوگ لکھتے ہیں۔
 
کل لیپ ٹاپ کو مرمت کے لئے سروس سینٹر دے آیا اس لئے محفل نامہ کا خاکہ مرتب نہ کر سکا۔

ویسے کیا آپ لوگ مشورہ دے سکتے ہیں کہ سالگرہ کا جشن ایک ماہ تک جاری رکھا جائے یا چھ ہفتے؟ کیوں کہ میں نے جو ٹینٹیتیو شیڈیول بنایا تھا وہ چار ہفتوں میں سمٹتا نظر نہیں آتا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

سعود بھائی ، نئی فہرست تشکیل دے رہے ہیں یا جو پہلے ذکر کی تھی اسی کے لحاظ سے چھ ہفتے ؟
 
وعلیکم السلام۔

نہیں شگفتہ بیٹا میں اسی کے حوالے بات کر رہا ہوں جو پہلے ذکر کر چکا ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی اس فہرست کے لحاظ سے چھ ہفتے درست ہیں ۔ اگر مختصر کرنا چاہیں تو ابتدائیہ اور اختتامیہ کا دورانیہ مختصر کر دیں تو پھر پانچ ہفتے ۔
 
طلحہ بھائی میرے خیال میں اس فہرست کا اعلان ماورہ بٹیا کریں گی۔ جیسا وہ مناسب سمجھیں گی۔
 

ابوشامل

محفلین
اتنی جلدی ایک سال گزر گیا؟؟؟
اس سال تو میں کافی عرصہ غائب بھی رہا :(
خیر نبیل اور زکریا سے لے کر نو آموز اراکین تک سب کو میری جانب سے محفل کی چوتھی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔
چوتھی سالگرہ کی تقاریب کے سلسلے میں کوئی بھی مدد درکار ہو تو ناچيز سے رابطہ ضرور کیجیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فہد، گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی ہمیں آپ کی اور محمد کاشف مجید کے تعاون کی ضرورت پیش آئے گی۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
بھئی ہم بھی محفل کے دوسال سے باسی ہیں۔ اور پڑے پڑے بالکل باسی ہوچکے ہیں۔اس دفعہ ارادہ ہے کہ محفل کی سالگرہ میں حصہ ڈال کر کچھ تازہ ہوا جإئے ۔:battingeyelashes:
تو جنا ب محفل کے بزرگو!
کچھ ہمیں بھی سمجھائیں کہ سالگرہ کے لیے کیا کیا جائے؟
اور دیگر خواتین و حضرات کس قسم کی تیاروں میں مشغو ل ہیں؟:rolleyes:
 

ملائکہ

محفلین
بھئی ہم بھی محفل کے دوسال سے باسی ہیں۔ اور پڑے پڑے بالکل باسی ہوچکے ہیں۔اس دفعہ ارادہ ہے کہ محفل کی سالگرہ میں حصہ ڈال کر کچھ تازہ ہوا جإئے ۔:battingeyelashes:
تو جنا ب محفل کے بزرگو!
کچھ ہمیں بھی سمجھائیں کہ سالگرہ کے لیے کیا کیا جائے؟
اور دیگر خواتین و حضرات کس قسم کی تیاروں میں مشغو ل ہیں؟:rolleyes:

آپ تھوڑا انتظار کریں ابھی آکر کوئی ناظم آپکو کوئی کام دے دیں گے

پر میں تو بچی ہوں نا میں کیا کام کروں گی :rollingonthefloor: :grin:
 

زینب

محفلین
بالکل سب کچھ ڈیسائیڈ ہو چکا ہوگا۔ باجو منگنی کی تیاریوں میں ہیں، آپ کو کام کی مصروفیت ہے، زینب ناراض ہے، تو ڈیسائیڈ کون کرے گا پیاری بہنو؟
ہم لڑکوں اور شمشاد بھائی پر رہے تو ہو چکا ڈیسائیڈ۔ :)

یہ میں کس سے ناراض ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟اپنے پاس سے سٹوری تو نا گھڑیں نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں محفل میں نہیں ہوں گے جولائی میں اس لیے یہاں درشن نہین دیے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
سالگرہ کے بارے میں کچھ باتیں۔۔۔!

اب تک محفل کی تین سالگرہ منائی جا چکی ہیں۔ لیکن پچھلی سالگرہ کو ہم نے کچھ نئے اور مختلف انداز سے منانے کی کوشش کی تھی۔ اور امید ہے اس بار بھی کچھ اسی طرح لیکن زیادہ بہتر انداز میں منائیں گے۔ لیکن کسی بھی کام کو بہتر بنانے کے لیے سب کا مل جل کر کام کرنا بہت ضروری ہے ناکہ چند ایک پر ذمہ داری ہو اور کوئی کام بھی ٹھیک انداز میں نہ ہو سکے۔ پچھلی بار سعود بھیا کا بہت ساتھ رہا تھا، اس بار یقیناً مصروف ہوں گے لیکن امید ہے کچھ رہنمائی کرنے کا وقت نکال ہی لیں گے۔

تو خواتین و حضرات پچھلی بار جو ہم نے جشن کا پروگرام بنایا تھا وہ کچھ اس طرح تھا کہ۔۔۔

پہلا دن یعنی یکم جولائی کو سالگرہ کی مبارک بادیں دیتے ہوئے گزرا۔ اس کے بعد ایوارڈ ڈے، کوئز ڈے، پکوان ڈے، شعر و سخن ڈے، فیشن و ملبوسات ڈے، لائبریری ڈے، آرٹ/پکچر/اینیمیشن ڈے، تفریح ڈے، سافٹوئیر انٹروڈکشن/ڈسکشن ڈے، ٹیوٹوریل ڈے، ڈیزائن اینڈ ڈیویلوپمینٹ کانٹیسٹ ڈے، جشن محفل ریویو ڈے اور سالگرہ ٹورنامنٹ ڈے منائے تھے۔ یہ تقریب تقریباً ایک ماہ تک جاری رہی تھی۔
اس بار اس جشن کو ذرا مختصر کرتے ہیں اور کچھ تعمیری کاموں کی طرف توجہ دیتے ہیں۔ سب سے اہم لائبریری پراجیکٹ ہے۔ سافٹ ویر ڈے کے بارے میں پچھلی سالگرہ پر کافی بات چیت ہوئی۔۔جس کی تفصیلات آپ اس دھاگے پر دیکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ میں سے کوئی دلچسپی رکھتا ہے یا کوئی آئیڈیا اس کے ذہن میں ہے تو اس تھریڈ پر بتائیں تاکہ سالگرہ کے دن کا مکمل پلان بھی بنایا جا سکے۔ فی الحال یہ سوچا گیا ہے کہ سالگرہ کے جشن کا دورانیہ ایک سے ڈیڑھ ماہ تک ہو سکتا ہے۔ لیکن اس میں ردو بدل کی جا سکتی ہے۔ اس ایک ماہ کے لیے کچھ ایسا پروگرام سعود بھیا نے ترتیب دیا ہے۔
- ہفتہ ابتدائیہ (تعارفی اور تفریحی پیغامات پر مشتمل)
- ہفتہ لائبریری
- ہفتہ ٹیکنالوجی
- ہفتہ ادب
- ہفتہ فیشن/پکوان/ملٹی میڈیا وغیرہ
- ہفتہ اختتامیہ
ہر ہفتے کو منانے کے لیے ایک سے دو ذمہ دار کی ضرورت ہو گی، جو ایک ہفتے کے پروگرام کو بہترین انداز میں چلانے کی کوشش کرے گا۔ جو جس سیکشن میں دلچسپی رکھتا ہے، اپنا نام دے دے۔

میری ذمہ داری صرف ایوارڈز کی ہو گی، جس میں مجھے محفلِ ادب کے ایوارڈز کے حوالے سے محمد وارث کی، جبکہ ابو شامل اور محمد کاشف مجید کی گرافکس کے حوالے سے تعاون کی ضرورت رہے گی۔
ایوارڈز اور نامزدگیوں کے لیے بھی سب کی تجاویز و آراء کا انتظار رہے گا۔ عارف نے کچھ اضافی ایوارڈز کا اجراء کے بارے میں کہا ہے۔ مزید کون کون سے ایوارڈز ہو سکتے ہیں؟ پچھلے سال کی ایوارڈ لسٹ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
آپ سب سے درخواست ہے کہ چند ایک دن تک ایوارڈز کے بارے میں جو رائے دینا چاہتے ہیں، دے دیں۔ پھر اس کے نامزدگیاں اور ووٹنگ کے لیے وقت چاہیے ہو گا۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپی جی آپ ایک تاریخ مقرر کر لیں کے اس تاریخ تک سب کچھ فائنل ہو جائے اس طرح بہتر رہے گا اور سب جلدی جلدی کام مکمل کرنے کی کوشش کریں گے سعود بھائی انشاءاللہ وقت نکالیں گے
 

ماوراء

محفلین
سوائے چند ایک لوگوں کے اور تو کوئی آگے بڑھا نہیں۔۔۔ نہ ہی کسی نے کوئی کام اپنے ذمے لیا۔ فائنل کیا ہونا ہے؟
 

ماوراء

محفلین
لائبریری کی چند ایک کتابیں جو ہم نے لکھی تھیں۔۔ ان کو سالگرہ تک اکھٹا کرنے میں اور اس کی ایک فائل بنانے میں مجھے مدد چاہیے ہو گی۔ اگر آپ میں سے کوئی اس کام میں میری مدد کر سکے تو بتا دیں۔ :(
 
بھئی میں سالگرہ کی تیاریاں کر رہا ہوں۔ دن بھر مصروف ہوتا ہوں اور رات کچھ کرنے بیٹھتا ہوں تو نیند آ جاتی ہے۔ اب اس سے نمٹنے کے لئے کچھ کرنا ہی ہوگا۔
 

نایاب

لائبریرین
لائبریری کی چند ایک کتابیں جو ہم نے لکھی تھیں۔۔ ان کو سالگرہ تک اکھٹا کرنے میں اور اس کی ایک فائل بنانے میں مجھے مدد چاہیے ہو گی۔ اگر آپ میں سے کوئی اس کام میں میری مدد کر سکے تو بتا دیں۔ :(

السلام علیکم
محترمہ ماوراء بہنا
سدا خوش رہیں آمین
میں کیا مدد کر سکتا ہوں ۔ ؟
کہاں سے اکٹھا کر کے فائل بنانا ہے ۔ ؟
کچھ رہنمائی کر دیں ۔
نایاب
 
Top