تیسری سالگرہ محفل کی سالگرہ کا پکوان ڈے ۔۔

سعود ، کھیت خرید لوں اور ساتھ بھینس تو یہ ترکیب آزماؤں گی ، مگر ناک صاف کرنے کے لیئے رومال رکھوں گی ;) اور یہ گلپھڑے ہیں کہ گودام نمک اگلے نوالے کے لیئے کیسے اسٹور ہوگا وہاں :confused:

کھیت اور بھینس کا مسئلہ تو یوں حل کیا جا سکتا ہے کہ آپ ہمارے گاؤں کے دورے پر آجائیں۔ اور اگر آپکی ناک نا بہتی ہو تو میری صاف کر دیجئے گا اپیا۔ :)

ارے ہاں اور آپ کو اگلے نوالے لے لئے کتنا نمک اسٹور کرنا ہے کہ گودام کی ضرورت محسوس ہوئی؟ ارے اپیا اس دن آپ سے پوچھوں گا جس دن کلوں میں پان دبا دیکھ لیا۔ :)
 
حجاب

محفلین
مچھلی کے پائے ہیں نہ نظر نہیں آ رہے بس، ڈائمنڈ کی پازیب پہنی ہوئی ہے مچھلی نے;) اس لیئے چھپا لیئے پاؤں ، پائے نظر تھوڑی آئیں گے تلاش کرنے ہیں ، جس نے تلاش کیئے پازیب اُس کی :)
 
حجاب

محفلین
کھیت اور بھینس کا مسئلہ تو یوں حل کیا جا سکتا ہے کہ آپ ہمارے گاؤں کے دورے پر آجائیں۔ اور اگر آپکی ناک نا بہتی ہو تو میری صاف کر دیجئے گا اپیا۔ :)

ارے ہاں اور آپ کو اگلے نوالے لے لئے کتنا نمک اسٹور کرنا ہے کہ گودام کی ضرورت محسوس ہوئی؟ ارے اپیا اس دن آپ سے پوچھوں گا جس دن کلوں میں پان دبا دیکھ لیا۔ :)

سعود ، پہلی فرصت میں نزلہ زکام کا علاج کرواؤ ;) میں ناک ضرور صاف کردوں گی مگر پلاس سے پکڑ کے سوچ لو;) تمہارا گاؤں کہاں ہے ، میرا ددھیال اور ننھیال بھی انڈیا میں ہے یہ الگ بات کہ پہچانتا کوئی نہیں وہاں مجھے۔
میں تو تم سے پوچھ رہی ہوں کہ منہ میں نمک کیسے جمع رکھ سکتا ہے کوئی وہ بھی اگلے نوالے کے لیئے :confused:
ہائے اللہ توبہ کرو فوراً، میں بڈھی ہو کے بھی پان نہیں کھاؤں گی کبھی :grin: اُففففففف ذرا تصور کر کے دیکھا کیسا ہولناک منظر تھا;)
 
شمشاد

لائبریرین
اور کوئی علت جو پالی ہوئی ہو، مثلاً سگریٹ، بیڑی، حقہ، تمباکو، سونف، سپاری، چھالیہ وغیرہ وغیرہ
 
شمشاد

لائبریرین
۔۔۔۔۔ہائے اللہ توبہ کرو فوراً، میں بڈھی ہو کے بھی پان نہیں کھاؤں گی کبھی :grin: اُففففففف ذرا تصور کر کے دیکھا کیسا ہولناک منظر تھا;)

بڈھی ہو کے تو ویسے بھی نہیں کھا پائیں گی، ذرا تصور کریں جب منہ میں دانت ہی نہیں ہوں گے تو چھالیہ کیسے چبا پائیں گی؟؟؟؟؟؟
 
اور کوئی علت جو پالی ہوئی ہو، مثلاً سگریٹ، بیڑی، حقہ، تمباکو، سونف، سپاری، چھالیہ وغیرہ وغیرہ

یہ میری محرومی ہے شمشاد بھائی کہ ان میں سے کچھ بھی نہیں کھاتا۔ حتیٰ کہ چائے بھی نہیں۔ کوئی سات برس ہو گئے چائے ہونٹوں کو لگائے ہوئے۔ اور کافی تو کبھی پی ہی نہیں۔ :)
 
زیک

مسافر
یہاں تراکیب دیکھ کر سوچا کہ بہتر ہے اپنی دنے کے سٹو کی ترکیب لکھ دوں اس سے پہلے کہ حالات قابو سے باہر ہو جائیں۔

یہ ترکیب Modern Italian Cooking سے لی گئ ہے۔

اجزاء:
  • 2.5 پاؤنڈ یا 1.2 کلو دنبے کے کندھے کا گوشت بغیر ہذی کے اور 2 انچ کے کیوب میں کٹا ہوا۔
  • چوتھائ کپ زیتون کا تیل
  • 1 چھوٹا پیاز باریک کٹا ہوا
  • لہسن کی دو ٹکڑیاں باریک کٹی ہوئیں
  • 1 celery stalk باریک کٹی ہوئ
  • آدھا کپ مرسالا وائن کی بجائے چوتھائ کپ بالسمک سرکہ اور چھوتھائ کپ انگور کا جوس استعمال کریں
  • 2 بڑے چمچ میدہ
  • 3 بڑے چمچ ٹماٹر پیسٹ
  • 1.5 کپ گوشت کی یخنی
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • چٹکی بھر cayenne pepper
  • 1 بڑا چمچ crushed juniper berries
  • 4 گاجریں
  • 1 پاؤنڈ یا 0.4 کلو چھوٹے سفید پیاز
  • 2 بڑے چمچ parsley leaves کٹے ہوئے

دیگچے میں تیل گرم کریں اور اس میں ایک کٹا ہوا پیاز، لہسن اور celery ڈال دیں۔ 5 منٹ تک اسے saute کریں۔ پھر گوشت ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں یہان تک کہ گوشت کا رنگ آنا شروع ہو جائے۔ میدہ گوشت پر تھوڑا تھوڑا ڈالیں اور ہانڈی ہلائیں۔ پھر سرکہ اور جوس ڈال لیں اور پکائیں اس وقت تک جب سرکہ اور جوس کافی کم رہ جائے۔

ٹماٹر کی پیسٹ کو یخنی میں گھول کر دیگچے میں ڈال دیں۔ ساتھ نمک اور cayenne pepper بھی شامل کریں۔ بیر شامل کر کے دیگچے پر ڈھکنا ڈال دیں مگر ہلکا سا کھلا رکھیں۔ ہلکی آنچ پر ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ پکائیں اور کبھی کبھی ہانڈی میں ڈوئ ہلا دیں۔

جب گوشت پک رہا ہو تو گاجروں کو 2 انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ کر نمکین پانی میں ابال لیں کہ وہ کچھ نرم ہو جائیں مگر زیادہ نہیں۔ گاجروں کو پانی سے نکال کر رکھ لیں۔

چھوٹے پیازوں کو 30 سیکنڈ کے لئے ابلتے پانی میں ڈالیں اور پھر ان کی skin اتار لیں۔ پھر ان پیازوں کو نمکین ابلتے پانی میں 20 منٹ‌کے لئے ابالیں۔

جب سب تیار ہو جائے تو پیاز، گاجریں اور parsley کو گوشت میں ڈال کر سات آٹھ منٹ پکائیں۔

لیں lamb stew تیار ہے۔
 
سعود ، پہلی فرصت میں نزلہ زکام کا علاج کرواؤ ;) میں ناک ضرور صاف کردوں گی مگر پلاس سے پکڑ کے سوچ لو;) تمہارا گاؤں کہاں ہے ، میرا ددھیال اور ننھیال بھی انڈیا میں ہے یہ الگ بات کہ پہچانتا کوئی نہیں وہاں مجھے۔
میں تو تم سے پوچھ رہی ہوں کہ منہ میں نمک کیسے جمع رکھ سکتا ہے کوئی وہ بھی اگلے نوالے کے لیئے :confused:
ہائے اللہ توبہ کرو فوراً، میں بڈھی ہو کے بھی پان نہیں کھاؤں گی کبھی :grin: اُففففففف ذرا تصور کر کے دیکھا کیسا ہولناک منظر تھا;)

اصل بات تو یہ ہے اپیا کہ اتنی نفاست پسند ہو کر اس ڈش کا مزہ ہی نہیں لے سکتیں آپ۔ رہنے دیجئے یہ آپ کے بس کی بات ہی نہیں۔ میرے ناک صاف کرنے کا انداز ہی جدا تھا۔ کہنی کے پاس ناک لگاتا تھا اور ہاتھ سے رگڑتا ہوا کلائی تک لاتا تھا۔ کپڑے کی آستیں خصوصاً کف کا یہ عالم ہوتا تھا کہ آپ کو تو تصور سے ہی ابکائی آجائے۔ اور اب تک جتنے پکوان بنائے سب کا ستیا ناس ہو جائے۔ :)
 
حجاب

محفلین
بڈھی ہو کے تو ویسے بھی نہیں کھا پائیں گی، ذرا تصور کریں جب منہ میں دانت ہی نہیں ہوں گے تو چھالیہ کیسے چبا پائیں گی؟؟؟؟؟؟

بہت سارے بوڑھوں کو دیکھا ہے بغیر چھالیہ کے پان کھاتے ہیں یا وہ والی چھالیہ کھاتے ہیں جو بلکل باریک ہوتی ہے ۔
 
زکریا بھائی آپ کو تھوڑی سی دیر ہوگئی۔ یہ پوسٹ کچھ روز قبل کیا ہوتا تو اس دھگے کی یہ حالت نہیں تھی۔ خیر میں نے مزاقاً بہت کچھ لکھا ہے۔ کچھ کو حذف ک دیں۔ جن سے آپ کے پکوان کا حسن متاثر ہو رہا ہو۔ میں یہ بات پوری سنجیدگی سے کہہ رہا ہوں۔

ویسے آپ کی ڈش کا تصور کیا واقعی خاصی لذیذ ہوگی۔ :)
 
حجاب

محفلین
اصل بات تو یہ ہے اپیا کہ اتنی نفاست پسند ہو کر اس ڈش کا مزہ ہی نہیں لے سکتیں آپ۔ رہنے دیجئے یہ آپ کے بس کی بات ہی نہیں۔ میرے ناک صاف کرنے کا انداز ہی جدا تھا۔ کہنی کے پاس ناک لگاتا تھا اور ہاتھ سے رگڑتا ہوا کلائی تک لاتا تھا۔ کپڑے کی آستیں خصوصاً کف کا یہ عالم ہوتا تھا کہ آپ کو تو تصور سے ہی ابکائی آجائے۔ اور اب تک جتنے پکوان بنائے سب کا ستیا ناس ہو جائے۔ :)

مگر ناک صاف کرنا ضروری تو نہیں لکھا نہ تم نے اس ڈش کے لیئے :) ویسے سچّی بات ہے میں نے کبھی اس طرح ناک صاف نہیں کی بچپن میں :)
نہ ہی میں بھینس چرا سکتی ہوں ہاں کھیت میں گھوم پِھر لوں گی :)
 
ماوراء

محفلین
ارے گندے بچو۔۔۔ یہ کچن میں کس قسم کی باتیں ہو رہی ہیں۔ :eek:

حجاب۔ 14 تاریخ کو اعلان بھی کرنا ہے کہ کس کی ترکیب کو انعام ملے گا۔
 
Top