مبارکباد محفل کا کم سِن بوڑھا

الف عین

لائبریرین
اپنے آپ کو کم سن بوڑھا کہنے والا ایک ہی رکن ہے جو شاید یہ سوچ کر بوڑھا کہتا آیا ہے کہ مہارت تو ملنی ہی ہے جو بوڑھوں کو تجربے کے بعد ملتی ہے۔ اب اس رکن کے دو ہازار پیغامات ہو چکے ہیں۔
سعود عالم جو مقامیانے کی میری صحرا میں ازان سن کر دو سال بعد بھاگتے ہوئے آئے اور اب بھاگتے ہی جا رہے ہیں محفل کی دنیا میں۔ اور ہر دل عزیزی کے رہیکارڈ بھی توڑ رہے ہیں۔
مبارک ہو بھتیجے یہ سنگِ میل۔۔ ایسے کئی مقامات سے گزرو، یہی ہم سب کی دعا ہے۔
 
ارے نوجوان چاچووووووووووووووووووووووو!!!!!!!!

یہ کہاں سے نگاہیں جمائے دیکھتے رہتے ہیں؟ :eek: :)

بہت بہت شکریہ چاچو۔ اور میری رفتار تو دیکھئے کہ شکریہ کہنے آیا تب تک اک صفحہ تمام ہو چکا تھا۔ :) :)

بعدہ پر امید بھائی، عندلیب اپیا، شاکر بھائی، وارث بھائی، زینب اپیا، عبد المجید بھائی، الف نظامی بھائی، راہبر بھائی اور سحنور بھائی آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔

دعاؤں میں یاد رکھیں۔ :)
 

باسم

محفلین
بہت بہت مبارکباد
عنوان دیکھ کر میں سمجھا یہ موضوع عمار کے متعلق ہے
کیونکہ وہ آج کل بڑھاپے کی تسبیح پڑھتے نظر آتے ہیں
 
بہت شکریہ باسم بھائی پر کیا یہ عمار بھائی بھی میرے ہم خیال ہیں؟ :)

اور آپ کا بھی بہت بہت شکریہ حسن بھائی۔ آپ تھے کہاں ان دنوں؟
 

شمشاد

لائبریرین
بہت بہت مبارکباد
عنوان دیکھ کر میں سمجھا یہ موضوع عمار کے متعلق ہے
کیونکہ وہ آج کل بڑھاپے کی تسبیح پڑھتے نظر آتے ہیں

کچھ تو خدا خوفی کریں باسم بھائی ابھی تو عمار کے دودھ کے دانت نہیں ٹوٹے اور آپ انہیں بڑھاپے کی تسبیح پڑھا رہے ہیں۔ ابھی تو دانت توڑنے والی۔۔۔۔ میرا مطلب ہے بھابھی نے بھی آنا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
سعود بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔۔ تم جتنی عقیدت اور انہماکی سے محفل کو وقت دے رہے ہو اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ شمشاد بھائی کے گدی نشین تم ہی ہوگے ۔ ;)
 
بہت شکریہ ظفری بھائی عزت افزائی کا!

شمشاد بھائی کے مرتبے تک پہونچنا نا تو میرا خواب ہے اور نا ہی میرے لئے ممکن۔ شمشاد بھائی کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ بلا تخصیص ہر پوسٹ پڑھتے ہیں اور ہر دھاگے میں اپنی شرکت یقینی بناتے ہیں۔ جو کہ مجھ میں نہیں ہے۔

میری نظروں میں شمشاد بھائی کی انفرادیت کا سبب یہ رویہ ہے نہ کہ مراسلوں کی تعداد۔
 
Top