محفل چائے خانہ

ظفری

لائبریرین
سعود بھیا ۔۔ اب تو یہ حال ہے کہ ۔۔۔۔۔
زد میں ہے رخشِ عمر کہاں دیکھیے تھمے
نَے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں
 
عمر کا قصہ تو نہ ہی چھیڑیں۔ اب یہی دیکھ لیں کہ ہم کم عمر ہو کر بھی بڑھاپے کا دم بھرتے ہیں لیکن آپ ہیں کہ اب سے صد برس بعد جب تھوڑے سے با عمر ہو جائیں گے تب بھی شباب آپ سے چند برس آگے ہی ہوگا۔
 

الف عین

لائبریرین
کیا بات ہے، محفل ادب کے چائے خانے میں صرف بے ادبوں کا گزر ہو رہا ہے؟ اس بے ادبی کی معذرت!!!
 

حسن نظامی

لائبریرین
دخل در معقولات کی معذرت
کیا ہم چائے خانہ میں حاضر ہو سکتے ہیں۔
سنا ہے یہاں یار لوگ ادب نو تخلیق کرتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
چشم ما روشن دل ما شاد

آپ آئے ہیں تو ادب پر بات کر کے خوشی ہو گی، دوسری صورت میں تو یہاں گپ شپ ہی ہوتی رہتی ہے۔
 

حسن نظامی

لائبریرین
تو جناب وارث کہاں ہیں ۔ اس چائے خانہ کی بنا ڈالنے والے تو وہی تھے نا۔ اور "گرو جی" جن کے پاس سفید ڈبی میں چینی ہوتی ہے وہ بھی کسی جدید ترین شکل میں ۔
اور بڑے شفیق لہجے میں پوچھتے ہیں کتنی چینی پیتے ہیں ایک چمچ یا دوچمچ ۔۔۔ ایک چمچ کہنے پر ایک گولی چائے کی پیالی میں گرا دیتے ہیں۔
آپ تو کافی پینے والے ہیں
 

mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم، نظامی صاحب ہم تو بہت بے ادب واقع ہوئے ہیں، آپ کے تولفظ لفظ سے ادب جھلک رہا ہے، چائے خانے میں خوش آمدید، امید واثق ہے کہ آپ نے آنے سے چائے کے رنگ پہ بھی تبدیلی آجائے گی، وگرنہ یہاں تو رات کے مشابہ چائے ہی نظر آتی ہے
 

مغزل

محفلین
جی حضور مجھ خاکسار کو یا د رکھنے کا شکریہ۔
میں سمجھا تھا مرے یار سبھی بھول گئے :)
 

محمد امین

لائبریرین
"میر کے اشعار سمجھنے ہوں تو میر پر کچا پپیتا لگانا پڑے گا"

"دلی کے ادب پر کتاب لکھ رہے تھے۔۔وہ لکھ ہی رہے تھے کہ انکا مسالہ پرواز کر گیا۔۔۔ نہیں میرا مطلب۔۔(اوپر دیکھتے ہوئے) ابا حضور معاف فرمادیجیے گا۔۔آپکی بہو نے کبابوں میں ایسا الجھا دیا کہ روح کو مسالہ کہہ گیا"
 

مغزل

محفلین
شمشاد بھائی ’’ چائے خانہ ‘‘ چونکہ ابتدا میں شعرا ء ادباء کے لیے پاک ٹی ہاؤس کی طرز پر سلسلہ تھا اور ابتدا میں ادبی معاملات اور گفت و شنید و کشید کے لیے طے تھا، مگر میری عدم دستیابی میں ۔۔ بیچارہ شرارتی بچوں کے ہتھے چڑ ھ گیا۔۔ ہہاہا۔۔ سو اب وہ معاملہ تو رہا نہیں اس لیے مناسب خیال کریں تو ’’ اردو ادب ‘‘ سے چائے خانے کا انتقال متفرقات یا متعلقہ کسی شعبہ میں کر دیجیے ۔۔ امید ہے اس طرح محفل کے دیگر ساتھی میں خوب دھما چوکڑی مچا سکیں گے۔ میری دانست میں متفرقات میں جہاں کون ہے جو محفل میں آیا ہے جیسی لڑیاں مقبول ہیں وہاں زیادہ مناسب رہے گا۔ ۔۔ میرا ارادہ ہے کے ابتدائی طرز پر چائے خانے کو کسی دوسرے نام سے شروع کیا جاسکتا ہے۔بلکہ ایک خیال آیا ہے کہ حلقہ اربابِ ذوق کے نام سے سلسلہ شروع کروں جو چائے خانے کے معاملات بھی پورے کرے گا اور ادبی چشمکوں کے لیے مثالی جگہ ہوگی۔۔ یہ میرا خیال تھا۔ ویسے آپ وارث صاحب سے اس حوالے میری بات کی صحت معلوم کر لینے کے بعد مناسب اقدام کیجے گا۔ آپ کی رائے بھی میرے لیے سرچشمہِ فلاح رہے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی رائے انتہائی مناسب ہے۔ اسے واقعی "اردو ادب" کے زمرے سے نکال کر "کھیل ہی کھیل یا متفرقات" میں منتقل کر دینا چاہیے۔

میں نے ایک دفعہ کوشش تو کی تھی کچھ ادبی گفتگو کرنے کی لیکن کسی نے گھاس ہی نہیں ڈالی، تو پھر اسی ڈگر پر چل پڑے۔

یہاں ملاحظہ فرمائیں۔
 

مغزل

محفلین
آپ کی رائے انتہائی مناسب ہے۔ اسے واقعی "اردو ادب" کے زمرے سے نکال کر "کھیل ہی کھیل یا متفرقات" میں منتقل کر دینا چاہیے۔
میں نے ایک دفعہ کوشش تو کی تھی کچھ ادبی گفتگو کرنے کی لیکن کسی نے گھاس ہی نہیں ڈالی، تو پھر اسی ڈگر پر چل پڑے۔
یہاں ملاحظہ فرمائیں۔

جی شمشاد بھائی میں نے پڑھے تھے وہ مراسلات مگر خانگی مجبوریوں کی وجہ سے آ نہ پایا تھا۔ اب میرے خیال میں ایک تو وہ صورت ہے جیسا کہ میں نے ذکر کیا یا پھر دوسری صورت میں
سب سے پہلے والے چائے خانے کے ابتدائی بیس صفحات کو الگ کر کے اصل چائے خانے کی صحت کے ساتھ دوبارہ شروع کریں۔ اور باقی مراسلات اور لڑیوں کو کسی اور نام مثلا نوک جھونک کے نام سے کھیل ہی کھیل یا متفرقات کے شعبے میں منتقل کر دیا جائے ، اور اردو ادب کے چائے خانےکو خالصتاً ادبی معاملت پر ہی روا رکھا جائے ۔ محفلین میں سے ہر ایک کی آمد کا خیر مقدم ضرور کیا جائے گا مگر انشائیے خاکے ادبی مباحث اور چشمکوں سے سوا دیگر نوع کی مراسلت پر ہر ایک رُکن پر از خود احتیاط نما پابندی ہوگی کہ محفل کے چائے خانے سے ادب دھارے پھوٹیں اور بالخصوص نئے لکھنے والے بھی اپنی نثریہ اور نظمیہ ، فکاہیہ تحاریر سے محفل چائے خانے کا حسن اس کے اصل کے مطابق دوبالا کرسکیں۔ امیدہے ہمارے سبھی دوست ادبی فضا کو محفل ٹھٹھوَل اور روز مرّہ نوک جھونک سے محفوظ رکھنے میں اپنا کردارادا کریں گے اور یہی سب معاملات ادبی حیثیت میں مراسلت پر اٹھارکھیں گے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
محمود بھائی گو کے یہ کام تھوڑا وقت طلب ہے مگر ہے ضروری۔ میں وقت نکال کر ایسا ہی کر دوں گا۔
 

مغزل

محفلین
محمود بھائی گو کے یہ کام تھوڑا وقت طلب ہے مگر ہے ضروری۔ میں وقت نکال کر ایسا ہی کر دوں گا۔

شکریہ شمشاد بھائی ، جزاک اللہ:
مزید یہ کہ جب تک لڑی کی قسمت کا فیصلہ نہیں ہوتا دیگر احباب اس حوالے سے ہمیں مشوروں سے نوازیں ، نا یہ کہ اپنی رو میں مراسلت جاری رکھیں ،۔ یہ ایک سنجیدہ نوعیت کا معاملہ ہے ہر چند کہ منتظم اور مدیرِ شعبہ کے اپنے اختیارات کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں اور کسی رکن کو اعتراض بھی نہ ہو گا، مگر میری ذاتی خواہش ہے وہ احباب جو اس سلسلے میں مراسلت کرتے رہے ہیں وہ لڑی کے حسن و قبح کے حوالے سے اپنی مفید تجاویز دے سکتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ محفل کے سبھی ارکان بالخصوص وہ ارکان جو اس لڑی میں شامل رہے اور ہر دوصوتوں میں لڑی بہر حال جاری رہی ۔۔ اس لڑی کو اس کے اصل کی طرف لوٹانے میں ہماری معاونت کریں گے ۔
 

مغزل

محفلین
چائے خانے کی رونق میں اضافہ کے لیے ہم نے حلقہ اربابِ ذوق کو بھی دعوت دے ڈالی ہے اور حلقہ کراچی کی رپورتاژ بھی یہاں شامل کی جائے گی۔ انشا اللہ
 
Top