محفل چائے خانہ

فرخ منظور

لائبریرین
کیا کوئی رکن لاہور سے بھی ہے؟ اگر ہے تو معلوم کر کے بتا سکتے ہیں کہ پاک ٹی ہاؤس ابھی بھی باقی ہے یا ختم ہو گیا؟
پاک ٹی ہاؤس بہت عرصے بند رہا اور عدالت میں کیس چلتا رہا پھر شہباز شریف کے پچھلے دور میں عطا الحق قاسمی نے پہلے الحمرا میں ادیبوں کے لیے ایک بیٹھک بنوائی پھر شہباز شریف سے کہہ کر پاک ٹی ہاؤس کو دوبارہ مرمت کر کے کھلوا دیا گیا۔ اب کئی سالوں سے پاک ٹی ہاؤس پہلے سے بہتر آب و تاب کے ساتھ جاری و ساری ہے۔ حلقہ اربابِ ذوق اور انجمن ترقی پسند مصنفین کے اجلاس اب بھی وہیں ہوتے ہیں۔
 

شمشاد خان

محفلین
سوچ رہا ہوں اردو محفل کے اراکین کو پاک ٹی ہاؤس پر اکٹھے کر کے تبادلہ خیال کیا جائے۔

9b.jpg
 

شمشاد خان

محفلین
جب آپ جیسے صاحب ذوق حضرات کنی کترائیں گے تو چائے خانے میں رونق کیسے ہو گی۔ ویسے چائے خانہ افطاری سے لیکر سحری تک کھلا ہے۔
 

شمشاد خان

محفلین
پیر و مرشد مرحوم و مغفور مشتاق احمد یوسفی فرماتے ہیں وقت پر شادی کر لینی چاہیے، نخرے نہیں ورنہ ۔۔۔۔
میرے محلے میں ماسٹر عتیق صاحب رہتے ہیں، ۴۴ سال عمر میں ان کی شادی ہوئی۔ ایک دن فرماتے ہیں کہ جب میں ۲۳ سال کا تھا تو ڈائری میں ۴۰ ایسی خوبیاں نوٹ کی جو میری متوقع بیوی میں ہونی چاہیے۔
وقت گزرتا گیا لیکن ایسی بیوی نہ مل سکی جس میں ۴۰ خوبیاں ہوں، اور ماسٹر عتیق ہر سال دو ایک خوبیاں کاٹتے رہے کہ چلو یہ خوبیاں نہ بھی ہوں تو لڑکی قبول ہے۔
بالاآخر ۴۰ سال ہو گئے اور ڈائری میں صرف ایک خوبی لکھی رہ گئی۔ "عورت ہو"
 

شمشاد خان

محفلین
کتابوں سے محبت رکھنے والوں کےلیے :
رمضان آفر .... صرف چاند رات تک ... ناول58%ڈسکاؤنٹ پر سب کچھ مہنگا ھوگیا کتابیں سستی ہو گئیں
6ناول بنڈل آفر........ صرف 1275 (فری ہوم ڈیلیوری)

کتابی دنیا راولپنڈی پاکستان فون 0515555275 وٹس ایپ نمبر 03205300001ابھی کمنٹ کریں یا ان باکس میں رابطہ کیجئیے
 

شمشاد خان

محفلین
مندرجہ بالا آفر میں نے فیس بک پر دیکھی تھی۔ اور میں اپنے ایک عزیز سے کہہ کر آرڈر کر دی ہیں۔ میرا اپنا بھی واٹس ایپ پر رابطہ ہوا تھا۔
 

شمشاد خان

محفلین
یہ چھ کتابیں صرف ۱،۲۷۵ روپے میں گھر پر بذریعہ ڈاک موصول ہو گئی ہیں۔
Books2.jpg
Books1.jpg
 
آخری تدوین:
یہ چھ کتابیں صرف ۱،۲۷۵ روپے میں گھر پر بذریعہ ڈاک موصول ہو گئی ہیں۔
Books2.jpg
Books1.jpg
اچھا پیکج ہے. مگر میں اب عمر کے اس حصے میں ہوں کہ بہت چان پھٹک کر پڑھتی ہوں. ایک وقت تھا جب جو مل جاتا تھا، پڑھ ڈالا! اب ایسا مزاج نہیں رہا. جتنا وقت مطالعے میں گزرتا ہے اتنا ہی پہلے اس تحقیق میں گزرتا ہے کہ کیا پڑھنے کا انتخاب کروں!
 
اچھا پیکج ہے. مگر میں اب عمر کے اس حصے میں ہوں کہ بہت چان پھٹک کر پڑھتی ہوں. ایک وقت تھا جب جو مل جاتا تھا، پڑھ ڈالا! اب ایسا مزاج نہیں رہا. جتنا وقت مطالعے میں گزرتا ہے اتنا ہی پہلے اس تحقیق میں گزرتا ہے کہ کیا پڑھنے کا انتخاب کروں!
درست فرمایا دادی اماں آپ نے!
ایک زمانے میں ہم نے بھی اے آر خاتون، سلمیٰ کنول وغیرہ کو خوب پڑھا۔
 
Top