مبارکباد محفل میں دس کامیاب سال ایک یادگار

رانا

محفلین
بہت بہت مبارک ہو سعود بھائی۔ یہ تو ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ آپ کو اعجاز صاحب لائے تھے۔:)
اس کے لئے اعجاز صاحب آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو۔:)
 
عثمان

محفلین
فرق کیوں کرنا ہے؟ عبدالرحمن بہت سے لوگوں کا نام ہو سکتا ہے.
فرض کیجیے کہ کوئی نیا رکن "لاریب مرزا" نام پر کوئی زیر زبر لگا کر رجسٹرڈ ہوتا ہے۔ لاٰریب مرزا، لاٗریب مرزا، لاَریب مرزا اور لاریب مرزا
کیا آپ کو اعتراض ہوگا؟ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کی شناخت کامپرومائز ہو گی؟ کسی اور کا ناگوار تبصرہ آپ کے کھاتے خیال کرنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے؟ کیا آپ کا نہیں خیال کہ دیگر اراکین آپ کی شخصیت کو دوسرے کے ساتھ گڈمڈ کر سکتے ہیں؟
میرے خیال میں آپ کو اعتراض ہونا چاہیے۔ ایک نام ایک ہی فرد کی شناخت کو ظاہر کرے۔ اس میں فرق اعراب کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہیے۔نیا رکن اس نام کے ساتھ کوئی سابقہ لاحقہ یا نمبر لگا کر رجسٹرڈ ہو۔

لیکن پھر فیس بک پر ایک جیسے نام سے کئی افراد رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں۔ کیا محفل میں بھی اس کی گنجائش نکل سکتی ہے؟
ابن سعید
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
فرض کیجیے کہ کوئی نیا رکن "لاریب مرزا" نام پر کوئی زیر زبر لگا کر رجسٹرڈ ہوتا ہے۔ لاٰریب مرزا، لاٗریب مرزا، لاَریب مرزا اور لاریب مرزا
کیا آپ کو اعتراض ہوگا؟ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کی شناخت کامپرومائز ہو گی؟ کسی اور کا ناگوار تبصرہ آپ کے کھاتے خیال کرنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے؟ کیا آپ کا نہیں خیال کہ دیگر اراکین آپ کی شخصیت کو دوسرے کے ساتھ گڈمڈ کر سکتے ہیں؟
جی ہاں، آپ کی بات بالکل درست ہے. یہ بات تو ہمارے ذہن کے کسی بھی حصے میں نہیں آئی. :)
 
ابو ہاشم

محفلین
اچھا آپ آ گئے۔ ابھی میں نے ورق پلٹے تو پتا چلا آپ پہلے بھی ایک بار آ چکے ہیں۔ میں سمجھا تھا ابھی تک آپ نے ادھر توجہ نہیں دی
بہر حال بہت سی داد آپ کے لیے۔ اللہ آپ کو صحت سے رکھے اور پریشانیوں سے بچائے
 
اچھا آپ آ گئے۔ ابھی میں نے ورق پلٹے تو پتا چلا آپ پہلے بھی ایک بار آ چکے ہیں۔ میں سمجھا تھا ابھی تک آپ نے ادھر توجہ نہیں دی
بہر حال بہت سی داد آپ کے لیے۔ اللہ آپ کو صحت سے رکھے اور پریشانیوں سے بچائے
ابن سعید بھائی کے نام کے ساتھ بار بار اقبال یاد آتے ہیں
صورتِ آئینہ سب کچھ دیکھ اور خاموش رہ!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
شاکر بھائی نے یہ تحریر ہماری محفل میں آمد کے کوئی ساڑھے تین برس بعد لکھی تھی۔ آپ بس اس میں تین سے ضرب دے لیں تو کم و بیش ٹھیک ٹھیک اندازہ لگ جائے گا۔ :) :) :)
ہا ہا ہا ہا ہا ہا!!!
کیا شگفتہ تحریر ہے !!! آپ کے اس لفظی خاکے پر ہم بھی اپنے دستخط کئے دیتے ہیں ۔ ایک سو ایک فیصد متفق! :):):)
 
Top