محفل دنیا گائیڈ

زیک

مسافر
ایسا کرتے ہیں‌کہ محفل کے باسیوں کی مدد سے مختلف علاقوں کی سیاحت کے لئے ایک گائیڈ بناتے ہیں۔

کرنا آپ کو یہ ہے کہ جس شہر میں آپ رہتے ہیں یا جس شہر کے آپ مقامی ہیں وہاں کی 5 چیزیں بتائیں۔ یہ پانچ ریستوران بھی ہو سکتے ہیں، پارک بھی اور سیاحوں کی دلچسپی کی جگہیں بھی۔

یعنی اپنے شہر کی 5 ایسی جگہیں یا چیزیں جہاں آپ باہر سے آنے والے کو لے جانا پسند کریں گے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ایسا کرتے ہیں‌کہ محفل کے باسیوں کی مدد سے مختلف علاقوں کی سیاحت کے لئے ایک گائیڈ بناتے ہیں۔

کرنا آپ کو یہ ہے کہ جس شہر میں آپ رہتے ہیں یا جس شہر کے آپ مقامی ہیں وہاں کی 5 چیزیں بتائیں۔ یہ پانچ ریستوران بھی ہو سکتے ہیں، پارک بھی اور سیاحوں کی دلچسپی کی جگہیں بھی۔

یعنی اپنے شہر کی 5 ایسی جگہیں یا چیزیں جہاں آپ باہر سے آنے والے کو لے جانا پسند کریں گے۔

مگر یہ کام تو گوگل ارتھ زیادہ بہتر کر سکتا ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
مگر اس میں یہ اضافہ کیا جا سکتا ہے" آپ اپنے مہمانوں کو ان پانچ جگہوں پر کیوں لے جانا چاہتے ہیں اسکی کیا خاص وجوہات ہیں" تو پھر شاید بہتر گفتگو ہو سکے۔
 

زینب

محفلین
ایسا ہی ایک ٹاپک ہو چکا ہے نا "اپنے شہر کی تین مشہور چیزیں بتایئں" کر کے تھا۔۔۔

ویسے یہ آپ کو خیال کیوں‌آیا کہ ایسا ہونا چاہیے؟؟
 

arifkarim

معطل
میرا شہر ‌‌Drammen:
Ypsilon_air.jpg

Ypsilon Bridge

74669.jpg

Landfalltjern Lake

gyldenloevebrygge.jpg

Drammen Fiord

Haukaas-paa-toppen3-_2_.jpg

Haukås Top

239737.jpg

Drammen Centre Bragernes
 

ماوراء

محفلین
عارف، تھوڑی سی تفصیل بھی تو بتائیں نا۔۔ :( اگر میں یہ جگہیں دیکھنے جاؤں تو یہیں کیوں؟
اور Spiralen کے بارے میں بھی کچھ بتائیں گے؟
 

arifkarim

معطل
عارف، تھوڑی سی تفصیل بھی تو بتائیں نا۔۔ :( اگر میں یہ جگہیں دیکھنے جاؤں تو یہیں کیوں؟
اور Spiralen کے بارے میں بھی کچھ بتائیں گے؟

ماوراء: Spiraltoppen کا تو بس نام ہی مشہور ہے۔ یہ جگہ جرمن نازیوں نے شہر کی نگرانی کیلئے بنوائی تھی۔ بس ایک ٹورسٹ اٹریکشن ہے۔ ہسٹری سے قریب افراد کیلئے دلچسپی کا باعث ہو سکتا ہے
byutsikt3-_2_.jpg
 

ماوراء

محفلین
اچھا۔ ہمارے ابو کو تو ایک ہی جگہ پسند ہے۔۔اور وہ یہی ہے۔:grin: خود کئی بار گئے ہوئے ہیں۔ لیکن ہمیں لے کر جانے کا صرف پروگرام ہی بناتے رہتے ہیں۔
اب میں فارغ ہو کر اوسلو کے بارے میں بھی سوچتی ہوں، کہ کونسی پانچ جگہیں ہو سکتی ہیں۔
 

عسکری

معطل
میں بتاؤں سب سے پھلے میرے شہر میں جانا دوستو میرا شہر سب شہروں کا بادشاہ ھے۔یقین نھیں آتا نا؟؟؟؟؟ جی میرے شہر میں مسجد نبوی مسجد قباء مسجد قبلتین جو میرے گھر کے قریب ھے اور احد کا پھاڑ خندق کی 7 مساجد جنت بقیع اور بے حساب برکتیں ھیں۔ابھی میں نےجو تصویریں لی ھیں اپلوڈ کر کے دکھاتا ھوں
 

شمشاد

لائبریرین
راولپنڈی
مری روڈ - جہاں سے ہر فرد اور ہر گاڑی کو گزرنا ہوتا ہے۔
راجہ بازار - راجے تو اب نہیں رہے لیکن یہاں گہما گہمی بہت زیادہ ہوتی ہے۔
لالکرتی میں پان کی دکان - یہاں پر لوگ پان کھانے کم اور پانوں کے دلچسپ نام پڑھنے زیادہ آتے ہیں۔
راول ڈیم - سیر کرنے کے لیے بہت اچھی جگہ ہے۔
ایوب پارک - سیر کرنے کے لیے بہت اچھی جگہ ہے۔
نواز شریف پارک - سیر کرنے کے لیے بہت اچھی جگہ ہے۔
پنڈی کے ٹانگے - ان میں ضرور بیٹھیں۔

اور بھی گنواؤں۔۔۔۔۔

خرم نے بھی تو بتانا ہے۔
 

زیک

مسافر
آج تو فوٹوسنتھ تمام اپلوڈ بینڈوڈتھ کھا رہا ہے تو کل اپنے شہر کی 5 جگہیں بھی بتاتا ہوں۔
 

زیک

مسافر
یہ تھریڈ تو چلا ہی نہیں۔ شاید اس لئے کہ میں نے خود نہیں بتایا۔

اٹلانٹا میں ویسے تو بہت کچھ ہے مگر یہ پانچ کی فہرست:

ورلڈ آف کوکا کولا: اٹلانٹا کوک کا ہیڈکوارٹر ہے اور اس میوزیم نما جگہ پر آپ بہت قسم کی کوک پی سکتے ہیں۔


جارجیا ایقویریم: یہ دنیا کا سب سے بڑا ایکویریم ہے۔



سٹون ماؤنٹین پارک



گھر جہاں مارٹن لوتھر کنگ پیدا ہوا



سینٹینیل اولمپک پارک

 

arifkarim

معطل
عبداللہ، ساتھ میں ان جگہوں کے نام تو لکھو، اگر میں مدینہ گیا تو کیا خالی تصاویر ہی دکھاتا پھروں گا!
 

شمشاد

لائبریرین
پہلی تصویر مسجد نبوی کی ہے
دوسری غالباً مسجد قبلتین
تیسری بھی مسجد نبوی کی، لیکن بہت پرانی
چوتھی بھی مسجد نبوی کے ساتھ ہی پیچھے کی طرف ہلٹن ہوٹل کی
پانچویں مسجد قبا کی لگ رہی ہے۔
 

عسکری

معطل
پہلی تصویر مسجد نبوی کی ہے
دوسری غالباً مسجد قبلتین
تیسری بھی مسجد نبوی کی، لیکن بہت پرانی
چوتھی بھی مسجد نبوی کے ساتھ ہی پیچھے کی طرف ہلٹن ہوٹل کی
پانچویں مسجد قبا کی لگ رہی ہے۔

غلط دوسری تصویر مجمع ملک فھد لطابع مصحف کی ھے دنیا کا سب سے بڑا قرآن چھاپنے کا ادارہ جو ھر سال کروڑں قرآن پاک فری دنیا بھر میں دیتا ھے۔:newbie: ذرا سائن بورڈ دیکھو جناب
 
Top