محفل اپگریڈ نامہ

خواجہ طلحہ

محفلین
مبارک ہو تمام منتظمین کو۔ اچھا لگ رہا ہے، میں بے چینی سے شکریئے کے بٹن کا منتظر ہوں۔
آج کل چینی کی اتنی خبریں پڑھنے کو ملتی ہے۔ کے آپ کی ‘بے چے نی ‘ کو بھی چینی سمجھ بیٹھا او ر کافی دیر پریشان رہا کہ آخر آپ پھیکے شکریہ کا کریں گے کیا۔:happy:
 

اظہرالحق

محفلین
تبدیلی ہمیشہ اچھی لگتی ہے ، اور آپ سب دوستوں کی محنت قابل ستائیش ہے ، اللہ اس محفل کو مزید ترقی دے (آمین)
 

خواجہ طلحہ

محفلین
شاکر القادری صاحب نے کتنے خوبصورت انداز میں مبارکباد بلاگ کمنٹ میں پیش ہے۔ انکی محبت کو یہاں دوبارہ سے اقتباس کررہا ہوں۔
یہ دلکشی یہ نیا بانکپن مبارک ہو
نیا لباس نیا پیرھن مبارک ہو
سدا نہال دل و جاں رہے ترو تازہ
تمام اھل چمن کو چمن مبارک ہو
نبیل، ابن سعید اور زیک خوش رہیئے
متائی تم نے یہ رسم کہن مبارک ہو (آمین)
 
السلام علیکم
بعد مبارک بعد یہ دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالٰی اس فورم کے منتظمین اسکے لئیے جہد کرنے والوں کو اور ان تمام ارکین کو بہترین جزائے خیر دئے جن کی محنت و معیاری و مفید مراسلوں سے یہ محفل خوبصورت بھی ہے اور قابل دید و مفید تر بھی، اس معیار کو اللہ تعالٰی اس محفل کے راہنما خطوط کی زیادہ سے زیادہ پابندی کرکے برقرار بلکہ اضافہ بھی کرنے کی توفیق تمام اراکین و منتظمین کو دئے۔
ایک دلچپ بات اردو ایڈیڑ میں نظرآئی کہ پہلے کمپیوٹر اردو پر مرتب ہوتا تھا تو ایڈیٹر حرف ٹائیپ کرنے سے انکار کردیتا تھا اب نہیں کرتا بلکہ کمپیوٹر پر منتخب کی بورڈ کے مطابق چلنے لگتا ہے ۔ یعنی اس جھنجھٹ سے نجات ملی کی ایڈیڑ میں حرف کا ڈیجیٹ اور کی یاد رکھنے کی اور کمپیوٹر کے ڈیجیٹ وکی الگ یاد رکھنے کی واہ بھئی مجھ جیسے غیر مشاق و کند دماغ کے لئے تو بڑی سہولت ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی تھوڑی دیر کے لیے فورم کو آف لائن کیا گیا تھا۔ دراصل میں ڈاؤنلوڈ سسٹم کو اپڈیٹ کر رہا تھا۔ اب ڈاؤنلوڈز سیکشن بھی قابل استعمال ہے۔ اس کے ٹیکسٹس کا ترجمہ بھی جلد کر دیا جائے گا۔
 

arifkarim

معطل
کہاں گیا شکرئے کا بٹن، مجھے تو نظر نہیں آ رہا۔

b180.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:
محفل بہت ثقیل ہو گئی ہے ۔ کھلنے میں بہت وقت لے رہی ہے خصوصاََ نستعلیق میں فونٹ کے ڈیفالٹ ہونے کی وجہ سے شاید پہلے کی طرح کم از کم دو اسٹائیل تو دیجئے ناں
 

شمشاد

لائبریرین
ای میل میں ربط پر کلک کرنے سے سب سے پہلا پیغام سامنے آتا ہے جبکہ آخری پیغام سامنے آنا چاہیے۔
 

arifkarim

معطل
محفل بہت ثقیل ہو گئی ہے ۔ کھلنے میں بہت وقت لے رہی ہے خصوصاََ نستعلیق میں فونٹ کے ڈیفالٹ ہونے کی وجہ سے شاید پہلے کی طرح کم از کم دو اسٹائیل تو دیجئے ناں

ہاں رفتار میں کچھ کمی آئی ہے۔ مگر شاید وہ فانٹ کا مسئلہ ہے۔ اسٹائل کا نہیں!
 
Top