سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے اوتار ۔۔۔۔

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
رسی نہیں ! بھائی دھاگا تھا بھائی :LOL: رسی میں تو ساری نبض کی حرکت ہی جذب ہو جاتی ۔ ۔ ۔
اور بھی بہت قصے ہیں (شایدانہی) حکیم صاحب کے ۔
ایک تو ہم نے بھی سنا تھا۔۔۔ کسی بکری کے بازو سے دھاگہ باندھ دیا گیا تھا۔۔۔
 
La Alma

لائبریرین
IMG-20201127-WA0006.jpg

La Alma
تھینکس مومن فرحین!
بہت کیوٹ اوتار ہے۔:)
 
زیک

مسافر
ایک تو ہم نے بھی سنا تھا۔۔۔ کسی بکری کے بازو سے دھاگہ باندھ دیا گیا تھا۔۔۔
دھاگے والی بات سے یاد آیا کہ ایک حکیم صاحب کا امتحان لینے کے لیے کسی نے ایک بیمار عورت کی نبض بتا کر پردے کے پیچھے گائے کی ٹانگ سے دھاگا باندھ دیا ۔
حکیم صاحب نے یہ بتا دیا کہ گائے نے کل چارے میں کیا کھایا تھا ۔ ایسے ہوتے ہیں حکیم اصلی ۔ہاں جی ۔
بالکل ویسی ہی کہانیاں ہیں جیسے نانا کے دوست جن تھے جو سستی کے باعث بازو لمبا کر کے چراغ بجھایا کرتے تھے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بالکل ویسی ہی کہانیاں ہیں جیسے نانا کے دوست جن تھے جو سستی کے باعث بازو لمبا کر کے چراغ بجھایا کرتے تھے۔
کہانیاں تھوڑی ہیں زیک بھائی۔۔۔ سچی والی باتیں ہیں۔
ہم نے تو یہ بھی سنا ہے کہ ایک جن نے اپنے دوست کو محفل سے نہ جانے دینا تھا تو اس کے حصے کا کام بھی کردیا کھیتوں میں۔۔۔ جیسے کہ اس کے مویشی باندھ دئیے۔ اور کھیتوں کو پانی لگا دیا دیا۔
 
سید عاطف علی

یاسمین بیٹا تمہاری اخروٹ والی بھتنی سے کہہ کے
میرا رشتہ "ان کے ہاں" کروا دو ۔ اہلیہ کو میں راضی کر لوں گا۔ اور ہاں جھوٹ مت بولنا کہ لڑکا کنوارہ ہے ۔یہ بھی بتا دینا کہ ذرا عمر رسیدہ ہے ۔ کیوں کہ جھوٹ بولنا اچھی بات نہیں ۔
 
حکیم کا نبض دیکھنا تو ایک بار مجھے بھی حیران کر گیا۔حکیم نے چاول منع کیے تھے میں نے ایک ہفتے میں دو بار کھائے۔۔ہفتے بعد جب دوبارہ گئ تو اس نے نبض پر ہاتھ رکھ کر کہا ایک ہفتے میں دو بار چاول کھائے ہیں۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کہانیاں تھوڑی ہیں زیک بھائی۔۔۔ سچی والی باتیں ہیں۔
ہم نے تو یہ بھی سنا ہے کہ ایک جن نے اپنے دوست کو محفل سے نہ جانے دینا تھا تو اس کے حصے کا کام بھی کردیا کھیتوں میں۔۔۔ جیسے کہ اس کے مویشی باندھ دئیے۔ اور کھیتوں کو پانی لگا دیا دیا۔
میں سمجھا اردو محفل کی بات ہو رہی ہے :LOL::LOL:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یاسمین بیٹا تمہاری اخروٹ والی بھتنی سے کہہ کے
میرا رشتہ "ان کے ہاں" کروا دو ۔ اہلیہ کو میں راضی کر لوں گا۔ اور ہاں جھوٹ مت بولنا کہ لڑکا کنوارہ ہے ۔یہ بھی بتا دینا کہ ذرا عمر رسیدہ ہے ۔ کیوں کہ جھوٹ بولنا اچھی بات نہیں ۔
انسانوں میں دوسری شادی دردِ سر بن جاتی ہے اور آپ تو جنوں میں کرنے کی خواہش کر رہے ہیں ۔ اللہ خیر کرے
 
یاسمین بیٹا تمہاری اخروٹ والی بھتنی سے کہہ کے
میرا رشتہ "ان کے ہاں" کروا دو ۔ اہلیہ کو میں راضی کر لوں گا۔ اور ہاں جھوٹ مت بولنا کہ لڑکا کنوارہ ہے ۔یہ بھی بتا دینا کہ ذرا عمر رسیدہ ہے ۔ کیوں کہ جھوٹ بولنا اچھی بات نہیں ۔
عاطف بھائی، آپ بھی وہ منظر دیکھنا چاہتے ہیں کہ گھر میں کھانا پکانے کیلیئے لکڑیاں نہیں،بھتنی نے اپنی ٹانگیں ،پاؤں چولھے میں رکھے اور کھانا پکا لیا۔کھانا بھی پک گیا اور پاؤن بھی سلامت رہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
Top