تیرہویں سالگرہ محفلین کے لئے اشعار

اکمل زیدی

محفلین
ہمارا اکثر کام (آفس کا) اردو محفل کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو جاتا ہے اور میری مصروفیت سب کے سامنے ہوتی ہے تو اکثر یہی کہا جاتا ہے کے لگے ہونگے اسی (اردو محفل) میں۔۔۔۔اسی پر عرض ہے ۔۔۔

تیرے نام پہ لوگوں نے ہمیں الزام دیے
ضبط کیا، خاموش رہے، تردید نہ کی
 
(تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ)
ہمیں تیر لگے ہیں یہاں کچھ کمان سے
کہ ہم نظر نظر میں تھے پہلی اڑان سے
آہ۔ کیا یاد دلا دیا۔
تاک میں دشمن بھی تھے اور پشت پر احباب بھی
پہلا پتھر کس نے مارا ، یہ کہانی پھر سہی

پتھر کو منفی ریٹنگ پڑھا جائے
 

لاریب مرزا

محفلین
گزشتہ سالوں میں محفلین کے لیے اشعار کے سلسلوں کے روابط ڈھونڈے تو یہ روابط ملے:

دوسری سالگرہ - اراکین اشعار کے آئینے میں
آٹھویں سالگرہ - محفلین اشعار کے آئینے میں

ان دھاگوں میں اکثر تصاویر غائب ہو چکی ہیں۔
ایسا ہی ایک سلسلہ غدیر زہرا نے گیارہویں سالگرہ پر گیارہویں سالگرہ - محفلین کے نام سے شروع کیا تھا اور بہت خوبصورت اشعار محفلین کے لیے منتخب کیے تھے۔ :)
 

شکیب

محفلین
کسی بہت ہی خاص کے لیے
(غمناک میوزک کے ساتھ)

یہ آلو بھی لے لو، یہ پالک بھی لے لو
بھلے چھین لو مجھ سے بھنڈی ھماری
مگر مُجھ کو لوٹا دو بکرے کا سالن
وہ قیمہ ،کلیجی، وہ نلّی نہاری
 

La Alma

لائبریرین
@قرةالعین اعوان کے لیے

صحنِ چمن کو اپنی بہاروں پہ ناز تھا
وہ آ گئے تو ساری بہاروں پہ چھا گئے
 
آخری تدوین:
Top