تیرہویں سالگرہ محفلین کے لئے اشعار

سبھی محفلین کے لیے:

اقدار نہ گرنے دینگے ہم
افکار نہ مٹنے دینگے ہم
تکنیک کی آندھی میں اپنی
اردو کو نہ اڑنے دینگے ہم

ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے
 
جاسمن بجو کے لیے:
تو غزل اوڑھ کے نکلے یا دھنک اوٹ چھپے
لوگ جس روپ میں دیکھیں تجھے پہچانتے ہیں

یار تو یار ہیں اغیار بھی اب محفل میں
مَیں تیرا ذکر نہ چھیڑوں تو برا مانتے ہیں
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ کی طرف سے شعر آیا، خوشی آئی!
مگر خاصا ان فٹ ہے، ورک آؤٹ کروا کے وزن کم کروائیں اس کا!
اب اتنی بھی کیا گرفت۔ چاند والی بے وزنی کیفیت تو آج کل دنیا کی ہر محفل میں اچھلتی کودتی پھر رہی ہے اسے بھی اسی کھاتے میں ڈال دیں!
 
عرفان سعید بھائی کے لیے:

لڑائی ظلمتِ شب سے ہے جاری
سرِ بام اک دیا رکھے ہوئے ہیں

کسی کے رنگ میں ڈھلتے نہیں ہیں
ہم اپنی کیمیا رکھے ہوئے ہیں

ہمیں تفہیمِ دنیا کے معمے
خلا اندر خلا رکھے ہوئے ہیں
 

نایاب

لائبریرین
محترم جاسمن بٹیا کے لیئے
سچی ہیں جس کی محبتیں سچی ہیں جس کی چاہتیں
سچے ہیں جس کے پیار کے جذبات ماں ہی تو ہے


میری سب بہنوں بیٹیوں کے نام ڈھیروں دعاؤں کے ہمراہ
بہت دعائیں
 

عرفان سعید

محفلین
اور لاسٹ بٹ ناٹ دا لیسٹ:

محمد امین صدیق بھیا کے لیے شعر کہنے کو بہت جی چاہ رہا ہے لیکن کوئی ذرا سا بھی مطابقت(مشکل اردو) والا مل کے ہی نہیں دے رہا.
وہ محض رحمت و رافت کہ بہرِ اہل جہاں
ذہن میں آتا ہے مگر شعر مکمل نہیں ہونے دیتا. محفلین سے درخواست ہے کہ ہمارے امین بھیا کے لیے ہماری جانب سے شعر ڈھونڈنے میں ہماری مدد کیجیے.
 
Top