تیرہویں سالگرہ محفلین کے لئے اشعار

جاسمن

لائبریرین
آئیے محفین ایک دوسرے کے اُن کی شخصیت کے حساب سے اشعار پیش کریں۔
زیک کے لئے لازمی ہے کہ وہ کم از کم پانچ محفلین کے لئے اشعار بھیجیں گے۔:)
 

جاسمن

لائبریرین
@اے خان کے لئے

بی.اے. بھی پاس ہوں ملے بی بی بھی دل پسند

محنت کی ہے وہ بات یہ قسمت کی بات ہے


اکبر الہ آبادی
 

جاسمن

لائبریرین
نیرنگ خیال
آنکھوں کو کیسے مل سکے خوابوں پہ اختیار
قوسِ قزح کے رنگ کہیں ٹھہرتے نہیں
منظر بدلتے جاتے ہیں نظروں کے ساتھ ساتھ
جیسے کہ ایک دشت میں لاکھوں سراب ہوں
جیسے کہ اک خیال کی شکلیں ہوں بے شمار
امجد اسلام امجد
 

زیک

مسافر
اور یہ کسی کے نام:

سب خلقِ خدا سے بیگانہ، وہ مست قلندر دیوانہ
بیٹھا تھا جوگی مستانہ، آنکھوں میں مستی چھائی تھی
 

جاسمن

لائبریرین
جیہ کے لئے
جو بات نہیں کرتے
اُن بولتے رنگوں میں
میں نے تمہیں سوچا ہے
جو دِل سے گذرتے ہیں
اُن اجنبی رستوں میں
میں نے تمہیں دیکھا ہے


کہنے کے لئے تم سے
باتیں تو بہت سی ہیں
الفاظ نہیں ملتے
جو میری نظر میں ہیں
اس شہر کے باغوں میں
وہ پھول نہیں کھلتے


میں نے تمہیں جانا ہے
اِظہار کے رشتوں سے
اس طرح جدا ہوکے
جس طرح کوئی بندہ
دھرتی پہ نظر ڈالے
اک بار فدا ہوکے
 

جاسمن

لائبریرین
بھائی@محمد خلیل الرحمٰن کے لئے
کہیں خلوص کہیں دوستی کہیں پہ وفا
بڑے قرینے سے گھر کو سجا کے رکھتے ہیں
 
Top