سولھویں سالگرہ محفلین کے درمیان افسانہ نگاری کا مقابلہ

السلام علیکم
سولھویں سالگرہ کے موقع پر محفل میں خوب گہما گہمی ہے۔ہم محفلین اپنی سہولت سے محفل کی سالگرہ کے حوالے سے بنائے دھاگوں میں شامل ہیں۔
سالگرہ کے اس پر مسرت موقع پر ہم ایک نئے دھاگے کا آغاز کر رہے ہیں۔
سلسلہ کچھ یوں ہوگا کہ آپ محفلین نے دئیے گئے عنوان پر اپنی افسانہ نگاری کا ہنر دیکھانا ہے۔محفل پر بہترین افسانہ نگار موجود ہیں۔
قاری محفلین اپنی ریٹنگ کی مدد سے بہترین افسانے کا انتخاب کریں گے۔جس محفلین کے افسانے کو محفلین کی جانب سے کم از کم دس زبردست ریٹنگ موصول ہوں گی وہ افسانہ نگار سولھویں سالگرہ کے جشن کا بہترین اور کامیاب افسانہ نگار قرار دیا جائے گا۔
افسانے پر تبصرے کے لیے لڑی الگ سے مخصوص ہو گی۔۔
آپ سب تیار ہو جائیں اور اپنے قلم کا جادو جگائیں۔ہم اگلے مراسلے میں عنوان بتائیں گے ۔
 
افسانہ نگاری کا موضوع " امید "ہے۔یعنی افسانہ کا مرکزی خیال یہ ہو کہ وہ امید دلا رہا ہو۔ عنوان کچھ بھی ہو۔
اب آپ محفلین اس لڑی میں اپنے شاہکار پیش کرکے ڈھیروں داد اور پذیرائی حاصل کر سکتے ہیں۔
تبصرہ لڑی برائے افسانہ نگاری مقابلہ
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
برادرم عدنان، آپ نے بہترین سلسلے کا آغاز کیا ہے۔ میرے خیال میں اگر محمد وارث، ظہیر بھائی اور احسن راحل اس کو دیکھیں تو بہتر رہے گا۔ ہر ایک کو ریٹنگ کی دعوت دینے سے شاید تحاریر کے معیار کا درست اندازہ نہیں لگایا جا سکے گا۔ دوسرے اس لڑی میں اپنے مراسلے پوسٹ کرنے کی بجائے علیحدہ لڑی شروع کرکے ان کے روابط یہاں پوسٹ کرنا بہتر رہے گا۔
 
وسیم

محفلین

عدنان بھائی ہم نے تو کل امید موضوع پہ اپنا افسانہ شائع کیا ہے۔ اب ایک اور لکھیں؟
 
وسیم

محفلین
برادرم عدنان، آپ نے بہترین سلسلے کا آغاز کیا ہے۔ میرے خیال میں اگر محمد وارث، ظہیر بھائی اور احسن راحل اس کو دیکھیں تو بہتر رہے گا۔ ہر ایک کو ریٹنگ کی دعوت دینے سے شاید تحاریر کے معیار کا درست اندازہ نہیں لگایا جا سکے گا۔ دوسرے اس لڑی میں اپنے مراسلے پوسٹ کرنے کی بجائے علیحدہ لڑی شروع کرکے ان کے روابط یہاں پوسٹ کرنا بہتر رہے گا۔

یہ تو بہترین خیال ہے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

میرے خیال میں رائے کا حق تو سب کو دینا چاہیے، لیکن ججز کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے
 
صابرہ امین

لائبریرین
افسانہ نگاری کا موضوع " امید "ہے۔یعنی افسانہ کا مرکزی خیال یہ ہو کہ وہ امید دلا رہا ہو۔ عنوان کچھ بھی ہو۔
اب آپ محفلین اس لڑی میں اپنے شاہکار پیش کرکے ڈھیروں داد اور پذیرائی حاصل کر سکتے ہیں۔
تبصرہ لڑی برائے افسانہ نگاری مقابلہ
ہم لکھ بھی دیں تو کسی نے کوئی ریٹنگ نہیں دینی ۔ ایک ریوڑی بھی نہیں ملنے والی ۔ :)
خیر اگر لکھیں گے تو بس اس لیے کہ ہمیں لکھنا اچھا لگتا ہے ۔ :LOL:
 
الف عین

لائبریرین
میری طرف سے یہ انعام کہ اول اور دوم آنے والے افسانوں کو 'سمت' میں شامل کیا جائے گا اگلے کسی شمارے میں ترتیب وار۔ ان کے علاوہ بھی جو پسند آ جائیں!
 
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا
استاد محترم محفلین کے لیے یہ اعزاز کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا ۔
 
شاید ابھی تک کچھ لکھاری محفلین کی نظر سے یہ لڑی نہیں گزری ہے ۔ہم انھیں ٹیگ کر دیتے ہیں ۔
محمد عبدالرؤوف
وسیم
ایس ایس ساگر
فلک شیر
ام عبدالوھاب
نور وجدان
نوید ناظم
سید عمران
محمداحمد
ام اویس
نیرنگ خیال
ضیاء حیدری
محمد شکیل خورشید
اورنگ زیب مصباحی
اور اس مقابلے میں جو بھی حصہ لینا چاہیے تو وہ ضرور حصہ لے ۔دعوت عام ہے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ بھی کر سکتے ہیں کہ نئی تحاریر کا انتظار کرنے کی بجائے فورم پر پہلے سے شائع کی گئی طبع زاد تحریروں کو منتخب کرکے ان کی بنیاد پر ہی درجہ بندی کر لی جائے۔ کسی زمانے میں بہترین شاعر کا انتخاب کرتے وقت ایسا ہی کچھ کیا گیا تھا۔
 
میری ذاتی رائے تو یہ تھی کہ مقابلہ کے بجائے بس موضوع دے دیا جائے، کہ احباب اس موضوع پر افسانہ تحریر کریں۔ اصل مقصد محفلین کی تخلیقی صلاحیتوں کو بیدار کرنا اور کچھ نیا لکھوانا ہے۔
جیسے مشاعرہ میں کوئی مقابلہ نہیں ہوتا، بس شعراء اپنی تخلیق پیش کرتے ہیں، اسی طرح ایک افسانہ نشست ہی رکھ لی جاتی۔

ابھی بھی محفلین سے درخواست کروں گا کہ آپ سب کی کاوشات ہمارے لیے اہم ہیں۔ آپ لکھ سکتے ہیں تو اس موضوع پر لکھیے۔ مقابلہ جیتنا اہم نہیں ہے، حصہ لینا اور کچھ تخلیق کرنا اہم ہے، اور یہی جیت ہے۔ :)
 
ہاؤؤؤؤؤؤؤ ۔۔۔۔ از ۔۔۔۔ عبد اللہ محمد

نیا تو شاید کچھ نہ لکھ پاؤں کہ کافی عرصے سے کچھ لکھا ہی نہیں لیکن نبیل بھائی کی تجویز کے مطابق اک پرانا افسانچہ مقابلے میں شرکت کے لئے پیش کر رہا ہوں۔۔

یہ افسانہ تو بلامقابلہ ہی منتخب کیا جا سکتا ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
میری ذاتی رائے تو یہ تھی کہ مقابلہ کے بجائے بس موضوع دے دیا جائے، کہ احباب اس موضوع پر افسانہ تحریر کریں۔ اصل مقصد محفلین کی تخلیقی صلاحیتوں کو بیدار کرنا اور کچھ نیا لکھوانا ہے۔
جیسے مشاعرہ میں کوئی مقابلہ نہیں ہوتا، بس شعراء اپنی تخلیق پیش کرتے ہیں، اسی طرح ایک افسانہ نشست ہی رکھ لی جاتی۔

ابھی بھی محفلین سے درخواست کروں گا کہ آپ سب کی کاوشات ہمارے لیے اہم ہیں۔ آپ لکھ سکتے ہیں تو اس موضوع پر لکھیے۔ مقابلہ جیتنا اہم نہیں ہے، حصہ لینا اور کچھ تخلیق کرنا اہم ہے، اور یہی جیت ہے۔ :)

آج تک کبھی فرمائشی افسانہ نہیں لکھا۔ بلکہ اپنے ارادے سے بھی کبھی نہیں لکھا۔

بس افسانے کا خیال یا پلاٹ جب دل میں آ جاتا ہے تو کوشش کرتا ہوں کہ تحریری شکل میں لایا جائے۔ اسی طرح کچھ تحریریں لکھ پایا ہوں۔
 
Top