محفلین کے انٹرویو

ویسے مجھے بھی بہتر یہی لگ رہا ہے کہ یہ لڑی انٹرویوز پر عمومی گفتگو کے لیے استعمال ہو۔ انٹرویو سے متعلقہ تبصرہ جات انٹرویو کے ساتھ ہی ہوں تو ربط رہے گا۔
ویسے یہ میری ذاتی رائے ہے، باقی آپ جیسے چاہیں۔ :)
 
زیک

مسافر
انٹرویو کی لڑی میں سوالات و جوابات کا تسلسل رکھنے کے لئے دوسرے تبصرے منع کرنا ٹھیک ہے اور سمجھ میں آتا ہے۔ لیکن الگ لڑی میں تبصرے بالکل یتیم اور بے محل لگتے ہیں۔ ان کا مجھے کوئی خاص فائدہ نظر نہیں آتا۔
 
لیکن اس لڑی میں اتنی کھچڑی پک جاتی ہے کہ بعد میں پڑھنے والوں کو کافی گراں گزرتی ہے۔ کم از کم جب تک پینل کے سوالات چل رہے ہیں تب تک تو ایسا نہ ہو۔ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ جیسے آپ کو مناسب لگتا ہے کیجیے۔ :)
 
فہد اشرف

محفلین

اور آسانی بھی رہے گی
 
لیکن اس لڑی میں اتنی کھچڑی پک جاتی ہے کہ بعد میں پڑھنے والوں کو کافی گراں گزرتی ہے۔ کم از کم جب تک پینل کے سوالات چل رہے ہیں تب تک تو ایسا نہ ہو۔ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ جیسے آپ کو مناسب لگتا ہے کیجیے۔ :)
انٹرویو کے انتظامات آپ کے پاس ہیں، جیسے مناسب سمجھیں۔ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ :)
 
انٹرویو کی لڑی میں سوالات و جوابات کا تسلسل رکھنے کے لئے دوسرے تبصرے منع کرنا ٹھیک ہے اور سمجھ میں آتا ہے۔ لیکن الگ لڑی میں تبصرے بالکل یتیم اور بے محل لگتے ہیں۔ ان کا مجھے کوئی خاص فائدہ نظر نہیں آتا۔
اصل میں الگ لڑی میں تبصرے ضروری نہیں ہیں۔ جنہوں نے تبصرے یا سوالات کرنے ہیں کم از کم پینل کے سوالات مکمل ہونے کا انتظار کریں تاکہ ایک ربط رہے۔ پھر بھی جسے زیادہ جلدی ہے وہ اتنی دیر یہاں کر لے یہ کہا تھا۔ :) ویسے مشاعرہ بڑا زبردست تھا اور اس میں بھی یونہی یتیم تبصرہ جات پے در پے ہوئے تھے۔ :)
 
مشاعرہ اور انٹرویو کا موازنہ اس طرح نہیں بنتا کہ مشاعرہ میں تمام شعراء کا کلام ایک ہی لڑی میں ہے۔ اس صورت میں شعراء کے کلام اور تبصروں کی کھچڑی بننا طے شدہ تھا، ایک شاعر کلام پیش کر رہا ہے، تبصرہ کسی دوسرے شاعر پر آ رہا ہے، وغیرہ وغیرہ

یہاں ہر فرد کے انٹرویو کی الگ لڑی ہے، اور اس میں صرف اس سے متعلقہ تبصرہ جات ہی آ سکتے ہیں۔ :)
 
ٹھیک ہے پھر آئندہ یوں ہی کیا جائے گا۔ البتہ بعد میں یا بالکل آخر میں مراسلہ جات کی ترتیب بدل کر خالص سوالات اور جوابات والے مراسلہ جات اوپر کر دیے جائیں۔
 
اے خان

محفلین
لنکڈاِن پروفائل دیکھ کر اس جواب سے غیر متفق ہونا پڑ رہا ہے۔ :)
تخیل میں نبیل بھائی کے چہرے پر داڑھی رنگ کالا سفید ٹوپی سر پر بال کم بلکہ نہ ہونے کے برابر . جسم قدرے موٹا عمر چالیس سال سے زیادہ لیکن یہاں معاملہ الٹ تھا.
 
عرفان سعید

محفلین
یاز
محمد تابش صدیقی
عرفان سعید

آپ تینوں صاحبان سے آپ کے انٹرویو کے لیے پیشگی اجازت درکار ہے۔ فرمائیے!
محمد تابش صدیقی
یاز
بھائیو لگتا ہے ہمارا پرچہ ملتوی ہو گیا ہے کچھ دنوں کے لیے۔
سوال اگر مشکل آئے، تو نو لیکچر، نو کلاس، بائیکاٹ بائیکاٹ کا نعرہ یاد رکھنا۔
 
آخری تدوین:
محمد تابش صدیقی
یاز
بھائیو لگتا ہے ہمارا پرچہ ملتوی ہو گیا ہے کچھ دنوں کے لیے۔
سوال اگر مشکل آئے، تو نو لیکچر، نو کلاس، بائیکاٹ بائیکاٹ کا نعرہ رکھنا۔
ملتوی نہیں ہوا محترمی۔ ہم نے ابھی اجازت لی ہے۔ آپ کی اجازت کے بعد بقیہ پروسیسنگ شروع ہوئی ہے۔ سہج پکے سو میٹھا ہو۔ :)
نیز ہماری کوشش یہ تھی کہ ذرا توقف سے نئی لڑی کی شروعات کی جائے تاکہ ہمارے کسی بھی مہمان کو توجہ میں کوئی کمی نہ آئے۔ :)
 
Top