محفلین کے انٹرویو

محمدظہیر

محفلین
انٹرویو کا آغاز کرنے کے لیے شکریہ مریم افتخار
آج پلیز اتنے ہی سوال۔ :) اب مجھے کل ہی وقت ملے گا۔
جی بہت شکریہ ! مزید سوالات صبح (یہاں کے وقت کے حساب سے) پوچھ لیے جائیں گے، مزید ۳۵ سوال رہیں گے۔ بقیہ محفلین کے سوالات کے جواب بعد میں دے سکتے ہیں:)
 
زیک

مسافر
میری رائے ہے کہ جن محفلین نے اپنے اصلی نام محفل پر کبھی نہیں بتائے ان کا فی الحال انٹرویو نہ ہی کیا جائے تو بہتر ہے۔
 
سید عمران

محفلین
اس جملے کو یوں ہونا چاہیے تھا کہ

انٹرویو کرنے کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ محفلین ایک دوسرے کو اچھی طرح سے جان سکیں اور باہمی غلط فہمیوں کو سند ملے۔
نبیل بھائی کا انٹرویو پڑھ کر بہت سی اچھی باتوں کا انکشاف ہوا!!!
 
آخری تدوین:
میری رائے ہے کہ جن محفلین نے اپنے اصلی نام محفل پر کبھی نہیں بتائے ان کا فی الحال انٹرویو نہ ہی کیا جائے تو بہتر ہے۔
ایک تو یہ بات ہے کہ انٹرویو کا مقصد کسی کے متعلق جاننا بھی ہے اور اس سے سیکھنا بھی۔ ان میں سے کسی ایک بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔
دوسری بات یہ ہے کہ کچھ محفلین تو کھلی کتاب ہیں، اصل میں انٹرویو تو ان کا ہی ہونا چاہیے جنہوں نے کنڈ کڈے ہوئے ہیں۔
تیسری بات یہ ہے کہ محفلین جس بات کا جواب نہ دینا چاہیں اس کی بھی اجازت ہے۔ قلمی نام یا انٹرنیٹ کی دنیا پر الگ نام بھی ایک الگ کردار کو جنم دیتا ہے۔ اس کی اپنی ایک حقیقت ہے۔
چوتھی بات یہ ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ متعلقہ محفلین سے انٹرویو کی اجازت لی جائے۔
 
زیک

مسافر
ایک تو یہ بات ہے کہ انٹرویو کا مقصد کسی کے متعلق جاننا بھی ہے اور اس سے سیکھنا بھی۔ ان میں سے کسی ایک بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔
پہلی بات سے متفق جبکہ دوسری سے غیر متفق۔

دوسری بات یہ ہے کہ کچھ محفلین تو کھلی کتاب ہیں، اصل میں انٹرویو تو ان کا ہی ہونا چاہیے جنہوں نے کنڈ کڈے ہوئے ہیں۔
“کنڈ کڈے” اپنی روایت سے کیوں ہٹیں گے؟

تیسری بات یہ ہے کہ محفلین جس بات کا جواب نہ دینا چاہیں اس کی بھی اجازت ہے۔
متفق

قلمی نام یا انٹرنیٹ کی دنیا پر الگ نام بھی ایک الگ کردار کو جنم دیتا ہے۔ اس کی اپنی ایک حقیقت ہے۔
متفق

چوتھی بات یہ ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ متعلقہ محفلین سے انٹرویو کی اجازت لی جائے۔
یہ لازم شرط ہے کامیاب انٹرویو کے لئے
 
اب تو بہت پرانی بات ہوئی صاحب! مرید پور کا پیر سمجھ کر بخش دیجیے! امید ہے جلد ہی ہم بھی دو تین ہزاریے ہو جائیں گے اور انٹرویو کی نوبت آ ہی جائے گی! تب تک اک ذرا انتظار!

فرقان احمد صاحب مندرجہ بالا الفاظ آپ کے ہیں۔اب تو آپ دو نہ تین بلکہ چار ہزاری ہو گئے تو خیال ہے پھر انٹرویو کی اجازت ہے؟

یہاں اس لیے پوچھ رہی ہوں کہ جناب (ایکس ٹو) نے مکالمے کا آپشن بھی بند کر رکھا ہے۔ :)
 
Top