محفلین کے انٹرویو

نبیل

تکنیکی معاون
سکواش آپ ہائی سپیڈ بال ساتھ کھیلتے رہے ہیں یا لو سپیڈ بال جو میرے جیسے اناڑیوں کے لیے ہوتی ہے۔

آپ کہیں الٹا تو نہیں کہنا چاہ رہے تھے۔ میں ڈبل ییلو ڈاٹ بال کے ساتھ کھیلتا ہوں جو سب سے سلو ہوتی ہے اور اس کے ساتھ کافی جان لگانی پڑتی ہے۔ نو آموز بلیو ڈاٹ کے ساتھ کھیلتے ہیں کیونکہ اس کا باؤنس زیادہ ہوتا ہے اور کھیلنا آسان رہتا ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

میں بھی اسی سلو والی سے ہی کھیلتا تھا۔ اور بعد میں بازو کی مالش کرواتا رہتا تھا۔ اب تو خیر الحمدللہ ہر قسم کے جسمانی کھیل سے کوسوں دور رہتا ہوں۔
 
عرفان سعید

محفلین
یا حیرت! کیمسٹری میں تخییل کے گھوڑے دوڑاتے جمال کے متلاشی، آپ تو نِرے جذباتی ہیں :) :) :)
کائنات میں قدم قدم پر نظر آنے والا حسن و جمال ترکیبِ عناصر کی ایک صورت گری ہی تو ہے۔جذبات و احساسات و خیالات کے پس منظر میں ذرات کے عالمِ صغری میں جاری ایٹم اور مالیکول کا رقص ہی تو ہے۔
آپ کا شخصی خاکہ ہو بہو میرے تخییل کے متوقع نکلا، آپ دو انتہاؤں کو ساتھ چلا پارہے ہیں .. جبکہ یہ تو مشکل ہے بہت ...
ہمارے ابلقِ ادراک نے آپ کے تخیل تک جست لگا لی تھی۔ آپ کو حیرانی سے بچانے کے لیے اپنی تصویر آپکے تخیل سے مماثل کھینچی ہے۔:):):)
یہ بتایے کہ علمِ کیمیا میں ایسی کوئی میڈیسن ہے جس سے دل میں موجود شدت کے ساتھ غیض و غضب کو رفع دفع کیا جائے.
ابھی تک تو نہیں۔ بن گئی تو صرف پاکستان کی طلب پوری کرنا مشکل ہو جائے گا۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
وہ پوچھنا یہ تھا کہ بھیا نے ہمارے انٹرویو کرنے کا ذکر کیا تھا تو ہم شیروانی سلائی کے لیے دیے دیں ۔
سیر
جی بالکل! چاہیں تو بیس بیس کے نوٹوں والے ہار کی بھی ایک دن کے کرائے کے لیے ایڈوانس بکنگ کرا لیں۔ :LOL:
سوا سیر
 
عرفان سعید زندگی کے دومقاصد لیے پیدا ہوئے جس میں پہلا تو عرفانِ کیمسڑی ہے. حاضرین! کیمسٹری کے فارمولے جہاں بلائے جان ہوتے ہیں. کہیں پالیمرز، کہیں نامیاتی مرکبات، کہیں کیتھوڈ اور اینوڈ کا چکر، کہیں الیکٹران ایفینٹی تو کہیں انشقاق کا عمل .یہ کہنا بجا ہوگا عرفان صاحب محفل میں اک طرف تو ماہر کیمیا ہیں تو دوسری طرف انسانی کیمیاگری کے فن کو ادب کے لطیف گوشوں میں ڈھونڈنے کے خواہاں ہیں. یہ ان کا شخصیت کا دلچسپ مگر متضاد پہلو ہے.. ہمیں تو لگتا ہے کہ عرفان صاحب تو محبت کی تعریف بھی الیکڑان، پروٹان کی تشبیہات سے کریں گے تو رقابت کے جذبے کو مقناطیسی قطب کے ذریعے متعارف کرائیں گے مگر اے دِل تھم ذرا! کیمیا عرف عام "چاچا مستری " کے ماہر اردو ادب کی ضخیم کتب کا سیر حاصل مطالعہ کرچکے ہیں. قابلِ حیرت امر یہ ہے کہ نہ تو سر کے بال اترے نا موٹے عدسوں والے عینک لگی، نا محبوط الحواس ہوئے بلکہ رنگا رنگی فطرت کو اردو زبان میں ڈھال کے محفل میں رونق افزا ہیں. شنید ہے کہ "وزن "کے معاملے میں تو خواتین پریشان ہوتی ہیں مگر یہاں تو الٹی گنگا بہ نکلی. راقم نے خود ایسے مراسلے دیکھے ہیں جن میں وزن کو توازن میں لانے کے ٹوٹکے پوچھے جارہے تھے. گھبرائیے نہیں، یہاں شاعری میں وزن کی بات کی جارہی ہے. اس وزن موئے نگوڑے نے جانے کتنے "میر " ہم سے چھین لیے تو کہیں اقبالِ ثانی بننے کے خواب "وزن " کے نیچے کچل دیے گئے. عرفان صاحب ایسے دھنی، وزن نہ سہی نثر سہی! نثر بھی ایسی شائستہ و دل پذیر کہ پطرس صاحب کی روح جھلکتی دکھتی ہے تو کہیں شفیق الرحمان کی یاد آنے لگتی ہے .... اور ان کی نثمیں تو ضمیر جعفری کی یاد دلاتی ہیں ... تو آیے محفل کی اس دلچسپ رنگا رنگ شخصیت کا بھرپور تالیوں میں استقبال کیجیے ....

جی، محفلین کی پرزور اصرار پر آج یہ انٹرویو دینے پر اسٹیج پر تشریف لائے ہیں. آداب عرض ہے!

مندرجہ بالا مراسلے کو برادرم عبداللہ محمد کی شروع کردہ لڑی میں سب سے اوپر منتقل کرنے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ زین فورو میں مراسلوں کی ترتیب ان کی شمولیت کے وقت کے مطابق ہوتی ہے اور براہ راست ان کی ترتیب بدلنے کی سہولت موجود نہیں۔ البتہ اس مراسلے کے مواد کو لڑی کا اولین مراسلہ بنانے کے چند ایک طریقے ہیں جن میں کوئی بھی سیدھا نہیں۔ نیز یہ کہ ایسا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ موجودہ صاحب لڑی سے اس کی اجازت لی جائے۔ ایسا کرنے کے چند طریقے جو اس وقت ہماری سمجھ میں آ رہے ہیں وہ درج ذیل ہیں: :) :) :)
  1. اس مراسلے کو لڑی کے اولین مراسلے میں ضم کر دیا جائے اور مراسلے میں ضروری ترمیم کر دی جائے۔ اس صورت میں یہ مواد برادرم عبداللہ محمد کے نام ہو جائے گا۔
  2. طریقہ اول اپنانے کے بعد مراسلے کی ملکیت تبدیل کر دی جائے (جو کہ براہ راست ممکن نہیں، لیکن ایک ایڈ آن کی مدد سے ممکن ہے)۔ اس صورت میں لڑی نور سعدیہ شیخ بٹیا کے نام ہو جائے گی۔
  3. اس لڑی کے آغاز سے قبل کسی اور لڑی سے نور سعدیہ شیخ بٹیا کا کوئی مراسلہ اس لڑی میں منتقل کر دیا جائے جو کہ لڑی کا اولین مراسلہ بن جائے گا۔ بعد ازاں اس اولین مراسلے کے مواد کو مذکورہ بالا مراسلے کے مواد سے تبدیل کر دیا جائے۔ اس صورت میں بھی لڑی نور سعدیہ شیخ بٹیا کے نام ہو جائے گی۔
 
فرقان احمد

بصد معذرت عرض ہے کہ ہم پہلے طریقے پر عمل کر چکے۔ اس حوالے سے عبداللہ بھائی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ لاعلمی ہزار نعمت!
 
عبداللہ محمد نور سعدیہ شیخ
 
بصد معذرت عرض ہے کہ ہم پہلے طریقے پر عمل کر چکے۔ اس حوالے سے عبداللہ بھائی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ لاعلمی ہزار نعمت!
ہمارا خیال ہے کہ آپ نے اولین مراسلے کے مواد کو اس مراسلے کے مواد سے منسوخ کرنے کے بجائے اس میں مواد کو بطور اقتباس ضم کر کے کافی دانشمندی کا ثبوت پیش کیا ہے۔ اس طرح مواد کی ملکیت کے آثار قائم ہیں۔ :) :) :)
 
نور وجدان

لائبریرین
.. یہ معاملہ اس لیے درپیش ہوا کہ لڑی کا ابتدائیہ لکھا جا چکا تھا، پوسٹ کو کل پر ملتوی رکھا گیا تھا جب صبح پہنچے تو بات اور ہی سمت چلی گئی ...مسئلے کا حل تاہم نکل آیا ہے کہ میرا لکھا بھی ضائع نہیں گیا ہے وہ بھی اپنے ٹھکانے کو پہنچ چکا ہے تو اس سلسلے میں پیارے بھیا سعود کو شکریہ اور فرقان بھیا کی تو پھرتیاں ..واہ رے واہ ..:)
 
نور وجدان

لائبریرین
ہمارے ابلقِ ادراک نے آپ کے تخیل تک جست لگا لی تھی۔ آپ کو حیرانی سے بچانے کے لیے اپنی تصویر آپکے تخیل سے مماثل کھینچی ہے۔:):)

یہاں پر آپ نے یقیناً مبالغہ آرائی سے کام نہیں لیا تو پھر ٹیلی پیتھی میں بھی دسترس رکھتے ہیں ! یہ راز چھپایا کیوں؟ لگے ہاتھوں مزید علمی فیض کے انوارات کو مثل شمس پھیلایے:) :)
 
جان

محفلین
١. آپ کی محفل کے علاوہ بھی یقینا بہت سی مصروفیات ہوں گی کہ زندگی اسی سے عبارت ہے، پھر محفل کے لیے اتنا وقت کیسے نکال لیتے ہیں؟

اس کا جزوی جواب تو اوپر آ چکا ہے۔ باقی یہ کہ میں آج کل تو سو فیصد اور عمومی طور پر تقریباً اسی فیصد محفل موبائل سے استعمال کرتا ہوں، تو وقتاً فوقتاً نظر ڈال لیتا ہوں۔ دفتر میں ہوتے ہوئے محفل کا ایک ٹیب براؤزر پر اوپن رہتا ہے۔ اور اس پر بھی وقتاً فوقتاً نظر پڑتی رہتی ہے۔
گھر میں کبھی کبھار بیگم اس موبائل نوشی سے تنگ آتی ہیں، مگر معاملہ سنبھال لیتا ہوں۔ :)

٢. آپ ایک علمی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں (ماشاءاللہ)۔ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ آپ کی شخصیت اور آپ کے تخلیق کردہ ادب میں اس کا کیا کردار ہے اور اگر یہ پس منظر نہ ہوتا تو کیا ہوتا؟

اس کا بنیادی کردار تو یہی ہے، کہ ادبی ذوق پروان چڑھا۔ اور دوسرا اثر جو تخلیقی کام میں آ جاتا ہے اور آیا بھی، وہ فکری رجحان کا ہے۔
اگر یہ پس منظر نہ ہوتا، تو جو ہوتا اس کا اثر ہوتا۔ :)

٣. آپ نے اردو کمیونیٹی کے لیے بہترین اینڈرائڈ ایپس تیار کی ہیں ، ایپس تیار کرنے کا یہ خوبصورت خیال کیسے آیا اور اسے عملی جامہ پہناتے ہوئے کیا کیا رکاوٹیں راہ میں حائل ہوئیں ؟

اس سلسلے کی پہلی ایپ بناتے ہوئے یہ خیال ہرگز نہ تھا کہ اور بھی ایپس بناؤں۔
دراصل یہ دو مختلف خیالات کا انضمام تھا جو اس ایپ کی صورت میں سامنے آیا۔ عرصہ دراز سے علامہ اقبالؒ سے منسوب اشعار پر کڑھا کرتا تھا، اور ان پر اعتراض کر کے لوگوں کی ناراضگی مول لیا کرتا تھا۔ کچھ اشعار تو واضح اشارہ کر رہے ہوتے ہیں کہ ہم اقبالؒؒ تو کیا، اقبال مستری کے بھی اشعار نہیں ہیں، مگر جو درست اشعار ہوتے تھے، ان پر شبہ ہونے کے باوجود کوئی آسان ذریعہ ان کی تحقیق کا نہیں تھا۔ لہٰذا یہ خواہش رہتی تھی کہ کوئی ایسی ویب سائٹ ہونی چاہیے، جہاں اقبالؒ کا سارا کلام اکٹھا ہو۔ یعنی یہ خیال بھی نہ تھا کہ یہ کام میں کروں۔
دوسری جانب اینڈرائڈ ڈویلپمنٹ کے بڑھتے ہوئے کام کے سبب ایک خواہش تھی کہ اینڈرائڈ ڈویلپمنٹ سیکھی جائے۔ مگر کیسے سیکھی جائے؟
تو ایک دن اچانک ان دونوں خیالات کا ہنگامی اجتماع ہوا اور یہ طے پایا کہ علامہ اقبالؒ کا کلام سرچ ایبل فارمیٹ میں خود ہی دیا جائے اور اینڈرائڈ ایپلیکیشن کی صورت میں دیا جائے۔ اس میں تین کام اہم تھے۔ ایک تو ٹیکسٹ فارمیٹ میں سارا کلام ملنا، پھر اس کو مناسب طریقہ سے ڈیٹابیس میں محفوظ کرنا، اور اینڈرائڈ ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ سیکھنا۔
اور اسی ترتیب سے کام کیا۔ بہت ڈھونڈنے پر پتہ چلا کہ یہ سارا ٹیکسٹ تو اقبال اکیڈمی کی ویب سائٹ پر ہے۔ اور نہ صرف اردو بلکہ فارسی کلام بھی مکمل موجود ہے۔ مختلف ویب سائٹ ڈاؤنلوڈر ٹرائی کرنے کے بعد غالباً ایچ ٹی ٹریکر سے کام ہو گیا۔ اب اگلا کام ویب پیجز میں سے ٹیکسٹ نکالنا تھا۔ اس کے لیے نوٹ پیڈ پلس پلس پر تمام ڈائریکٹری پر 3 مختلف ریجکس کے ذریعے ایچ ٹی ایم ایل ڈیٹا حذف کر کے ٹیکسٹ حاصل کیا۔ اور پھر ایک جاوا پروگرام لکھ کر ان تمام فائلز سے ڈیٹا اٹھا کر ڈیٹابیس میں محفوظ کیا۔ اس کے بعد ایپلیکیشن بنانی شروع کی تو بنتی چلی گئی۔ ایپلیکیشن بنانے کے سلسلہ میں محفل سے بھی مدد حاصل کی، یوں یہ ایپلیکشن تیار ہوئی۔ اگلی دو ایپلیکیشنز کے لیے یہی محفل سے احباب نے تیار کیا۔ :)
چھوٹی کرنے کے باوجود لمبی کہانی ہو گئی۔ یہ بھی میرا مسئلہ ہے۔ :)

٤. آپ کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ ہیں ، مستقبل میں اردو کمیونٹی کو مزید کیا تحفے دینے کی خواہش رکھتے ہیں ؟

اردو کمیونٹی کے لیے کرنے کے جو زیادہ اہم کام ہیں وہ ایک فرد کے بجائے ادارہ کے کرنے کے ہیں، یا ایسا فرد جو کلی طور پر ان کاموں کو وقت دے سکے۔
میرا اپنا خیال کبھی وقت نکلنے پر اپنی تمام ایپس اور مزید شعراء کے کلام کو ایک ویب سائٹ کی شکل میں لانے کا بھی ہے۔ اس میں بھی آئیڈیا یہی ہے کہ صرف مکمل کلام اور کاپی رائٹ سے آزاد کلام اکٹھا کیا جائے۔ مگر یہ ابھی صرف آئیڈیا تک ہی ہے، مصروفیات و مسائل سے وقت ملے تو عملی جامہ کی طرف بڑھا جائے۔ :)

٥. آپ نے اتنی قلیل مدت میں محفل میں دس ہزار سے زائد مراسلہ جات کرکے نمایاں مقام حاصل کیا ہے، آخر اس رفتار کا راز کیا ہے ؟

اس کا جواب ایک تو پہلے سوال کے جواب میں مضمر ہے، دوسرا یہ کہ میں نے اپنے آپ کو گنے چنے زمرہ جات تک محدود نہیں کیا، جہاں کوئی ان پٹ دے سکتا تھا وہ دی، چاہے کوئی چول ہی کیوں نہ ماری ہو۔ :)
اور ایک وجہ دادا مرحوم کا کلام بڑی تعداد میں پیش کرنا بھی رہی۔

٦. اردو محفل میں آپ کو کن تین ہستیوں سے سب سے زیادہ انسیت ہے اور کیوں؟

یہ مشکل ترین سوال ہے۔ وہ اس لیے کہ سب سے زیادہ میں ہی کئی احباب آ جاتے ہیں۔ اور اپنی عادت کے سبب اس طرح ذکر کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتا ہوں۔ :)

مگر جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ :)

ایک شخصیت جو نمایاں طور پر الگ نظر آتی ہے وہ استادِ محترم اعجاز عبید صاحب کی ہے۔ جن سے نہ صرف یہ کہ میں نے سیکھا، بلکہ سکھانے کا شوق بھی انھی کی حوصلہ افزائی کے سبب پروان چڑھا۔ ان کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی دادا مرحوم کے کلام کو برقیانے میں ممد و معاون ثابت ہوئی۔

محمد وارث بھائی کے علم کی وسعت اور کثیر الجہت ہونے سے بہت متاثر ہوں۔

ابن سعید بھائی کی اپنے کام سے لگن اور ذہانت کی سبب بہت متاثر ہوں۔

ان کے علاوہ بھی کچھ شعراء محفلین سے، کچھ نثر نگار محفلین سے، کچھ منظر نگار محفلین سے کافی متاثر ہوں، اور ان میں سے کچھ سے کافی انسیت محسوس کرتا ہوں۔ :)
اور انھیں اس فہرست کا حصہ سمجھا جائے۔ :)

٧. اگلے دس سال میں خود کو کہاں پاتے ہیں؟ (مفصل جواب درکار ہے)

آپ مفصل کی بات کرتے ہیں، میں تو اس سوال کا مختصر جواب بھی نہ دے پاؤں۔
پچھلے کچھ سالوں میں زندگی نے جس طرح قلابازیاں کھائی ہیں، تو کافی حقیقت پسند ہو گیا ہوں۔ شاید ضرورت سے زیادہ۔ مستقبل سے زیادہ حال میں جیتا ہوں۔ انسان کچھ سوچ رہا ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ نے کچھ اور پلان کیا ہوتا ہے، تو بہتر ہے کہ چھوٹے اہداف طے کیے جائیں، ان کی کوشش کی جائے اور معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا جائے۔
وقت کا زیادہ حصہ خیالی پلاؤ بنانے میں صرف کرنے کے بجائے جو اہداف طے شدہ ہیں، ان کے حصول کی کوشش میں صرف کیا جائے۔
بلاشبہ بہت سے لوگ اس طرزِ فکر سے اختلاف رکھیں، مگر میں اس میں مطمئن ہوں۔ :)
اس کا ہرگز یہ مطلب نہ لیا جائے کہ خواہشات نہیں ہیں، مگر یہ کہ ان میں سے اکثر کے لیے کوئی روڈ میپ ابھی سے تیار نہیں کیا ہوا۔ :)

٩. کوئی مراسلہ اگر آپ کے مزاج پر بہت ہی گراں گزرے اور بحیثیت مدیر آپ کے پاس کچھ کرنے کا اختیار ہو تو ایسے موقع پر کیسے معتدل رویہ برقرار رکھتے ہیں ؟

اختیار کا استعمال وہیں ہو گا، جہاں مراسلہ محفل کے قواعد و ضوابط یا ماحول پر غلط طور سے اثر انداز ہوگا۔ چاہے وہ مراسلہ مجھے بہت پسند آئے، یا مجھے ناگوار ہو۔
معتدل رویہ برقرار رکھنے کی وجہ پہلے ذکر کر چکا ہوں کہ مخالف نظریہ رکھنے والوں کی رائے کو بھی احترام دیتا ہوں، اور جواب دینا بہت ناگزیر نہ ہو تو اس بات کو اگنور کرتا ہوں۔

١٠. آپ کا passion کیا ہے، کیا کرنے سے قلبی مسرت ہوتی ہے ؟

پروگرامنگ، سوشل ورک
ماشاءاللہ۔ جان کر بہت اچھا لگا۔
 
Top